Urdu news

Saturday, 2 March 2019

چنگچی رکشے کو 4 سواریوں تک محدود کردیا گیا

 کراچی: حکومتِ سندھ نے چنگچی رکشے کو چار سواریوں تک محدود کردیا ہے۔

سندھ حکومت نے چنگچی رکشوں کے لئے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا ہے جس میں چنگچی رکشے کو چار سواریوں تک محدود کردیا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق چنگچی رکشے کو ایکسائز ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹر کرکے نمبر پلیٹ لینا ہوگی، چنگچی رکشے کا6 کلومیٹر تک سفرکا کرایہ 10 روپے جب کہ اس سے زائد پر فی سواری 15 روپے کرایہ لیا جائے۔ خلاف ورزی پرچنگچی رکشوں کیخلاف ضابطہ فوجدرای کے تحت مقدمات درج ہوں گے، مقدمات کے اندراج کی ذمہ داری ٹریفک پولیس کی ہوگی۔

The post چنگچی رکشے کو 4 سواریوں تک محدود کردیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2IKMYG9

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...