Urdu news

Saturday, 2 March 2019

بھارتی پائلٹ چھوڑکرغلطی نہیں کی پھر پکڑلیں گے،شیخ رشید      

لاہور: وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بھارت سے جب بھی جنگ ہوگی آخری ہوگی اور ہم بھارت کی چتا جلادیں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کے میڈیا نے بھارت کو شکست فاش دی، بھارت کے نیول چیف اور ایئرچیف کو پریس کانفرنس کے دوران لعنتیں پڑی تھیں جب کہ بھارتی پائلٹ چھوڑکرغلطی نہیں کی پھرپکڑلیں گے، عمران خان نے بھارتی پائلٹ کو چھوڑ کراچھا اقدم اٹھایا، سب جماعتیں اکٹھی تھیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ بھارت سے جب بھی جنگ ہوئی آخری ہوگی ساری بھارت کی چتا جلادیں گے، سیاپا ہم مکا دیں گے، ہماری میزائل پاورآسام تک ہے بھارت کا انچ بھی ہم سے محفوظ نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جہازوں کی پابندی کی وجہ سے ایمرجنسی میں 25 فیصد زیادہ مسافر ٹرین کی طرف آئے۔

The post بھارتی پائلٹ چھوڑکرغلطی نہیں کی پھر پکڑلیں گے،شیخ رشید       appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2C1l9nn

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...