Urdu news

Friday, 1 March 2019

پاکستان اپنے دفاع میں کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا، آرمی چیف

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع میں کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی، آسٹریلوی، چینی اور یو ایس سینٹ کام کمانڈر سمیت امریکا، برطانیہ اور چین کے پاکستان میں سفرا سے ٹیلیفونک گفتگو کی جس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باعث خطے پر پڑنے والے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مختلف ممالک کے فوجی سربراہوں کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو میں پاک بھارت کشیدگی کے باعث سرحدی تناؤ اور خطے کے امن و استحکام پر بات چیت کی گئی جب کہ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے دفاع میں کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔

The post پاکستان اپنے دفاع میں کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا، آرمی چیف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2T86Esl

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...