راولپنڈی: تھانہ سٹی کی حدود میں مبینہ طور پر زہریلی چائے پینے والے خاندان میں ماں اور بیٹا جاں بحق ہوگئے، جب کہ بچوں کا باپ اور مزید 2 بچے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیئے گئے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق راولپنڈی کے علاقے تھانہ سٹی کی حدود میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو بے ہوشی کی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا، اسپتال پہنچتے ہی 8 سالہ بچہ ابراہیم دم توڑ گیا جب کہ جاں بحق ہونے والے بچے کے والد، والدہ اور بہن بھائی کی جان بچانے کی کوشش کی گئی تاہم کچھ دیر بعد ہی والدہ رقیہ بھی دم توڑ گئی۔
پولیس حکام کے مطابق اسپتال منتقل کئے گئے افراد میں وسیم، اس کی زوجہ رقیہ، 13 سالہ بیٹا رحم، 10 سالہ بیٹی جویریہ اور 8 سالہ بیٹا ابراہیم شامل ہیں، تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور زہر خوانی کی وجہ سے رقیہ اور اس کا بیٹا ابراہیم جاں بحق ہوچکے ہیں، جب کہ دیگر افراد کی حالت نازک ہے جن کی جان بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اسپتال انتظامیہ نے بتایا ہے کہ مرنے والوں اور تشویشناک حالت میں زیرعلاج افراد کی ابتدائی رپورٹ میں ثابت ہوا ہے کہ سب نے چائے پی تھی، تاہم سب نے زہریلی چائے پی یا خود کشی کی کوشش کی ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے، متاثرہ خاندان کے گھر کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے جب کہ فرانزک لیپ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔
The post راولپنڈی میں زہریلی چائے پینے سے ماں اور بیٹا جاں بحق، باپ اور دو بچوں کی حالت نازک appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2uzXmXx
No comments:
Post a Comment