Urdu news

Saturday, 30 March 2019

وزیراعظم نے لاہور سے کراچی تک نان اسٹاپ وی آئی پی ٹرین کا افتتاح کردیا

 کراچی: وزیراعظم عمران خان نے لاہور سے کراچی تک نان اسٹاپ وی آئی پی ٹرین ’’جناح ایکسپریس‘‘ کا افتتاح کردیا۔

لاہور سے کراچی تک چلنے والی نان اسٹاپ وی آئی پی ٹرین ’’جناح ایکسپریس‘‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ برصغیر میں ریلوے کے نظام میں ہم پیچھے ہیں، ریل سے عام آدمی سفر کرتا ہے اس کوبہتر کرنا ہوگا جس سے سڑ کوں پر سے رش کم ہوگا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون سے انقلاب آئے گا جس سے کراچی سے لاہور تک لوگوں کو سفر میں آسانی ہوگی جب کہ تیل ٹینکر مافیا چھا ہوا ہے لیکن میں اس بات کا وعدہ کرتا ہوں کہ وزارت پیٹرولیم سے بات کروں گا کہ وہ پیٹرولیم کی ترسیل کےلئے ریلوے کو استعمال کریں جس سے ریلوے کو خسارے سے نکالا جاسکتا ہے اور اس سے بھی سڑکوں پر گاڑیوں کا رش کم ہوگا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ٹوریزم کے لئے ریلوے ٹرین کو ڈویلپ کرنا ہوگا، چین نے ریلوے ٹیکنالوجی میں دینا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، پیسے والے لوگ موٹروے استعمال کرتے ہیں اور عام افراد ریل کے ذریعے سفر کرتے ہیں، میں یہاں نیا پاکستان نئی سوچ کی بات کررہا ہوں۔

وزیراعظم نے بتایا کہ ریلوے مزدوروں کو ہیلتھ کارڈ دینے کےلیے وزیرخزانہ سے بات کی جائے گی جب کہ پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل بھی ریلوے سے کرانے کا عندیہ دیا۔

The post وزیراعظم نے لاہور سے کراچی تک نان اسٹاپ وی آئی پی ٹرین کا افتتاح کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2JQyULP

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...