Urdu news

Saturday, 30 March 2019

وزیراعظم کی اتحادیوں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کی یقین دہانی

سکھر: وزیر اعظم عمران خان نے اتحادیوں کے مطالبے پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کی یقین دہانی کرادی جس پر پیپلز پارٹی نے مزاحمت کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت میں موجود اتحادیوں کا کافی عرصے سے مطالبہ تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کردیا جائے، وزیر اعظم کے دورہ سندھ میں ایک بار پھر یہ مطالبہ سامنے آیا جس پر وزیر اعظم عمران خان نے اس پروگرام کا نام تبدیل کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

جلد اس پروگرام کا نیا نام تجویز کیا جائے گا جسے باضابطہ طور پر منظور کرکے نام تبدیل کردیا جائے گا جس کے بعد غریب خواتین کو ہر تین ماہ بعد پیسے ملنے والا یہ پروگرام نئے نام سے سامنے آئے گا۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام کے خلاف مزاحمت کریں گے، ضیا الحق اور پرویز مشرف بھی بے نظیر بھٹو کے نام سے خوف زدہ تھے اور موجودہ حکومت مشرف کی بی ٹیم ہے جو بے نظیر کے نام سے خوف زدہ ہے۔
خورشید شاہ نے مزید کہا کہ بے نظیر بھٹو سے خوف زدہ نام نہاد سیاست دانوں کا یہی رویہ ہے اور سلیکٹڈ وزیرا عظم سے ایسے کاموں کی ہی توقع کی جاسکتی ہے۔

The post وزیراعظم کی اتحادیوں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کی یقین دہانی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2WzlCot

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...