Urdu news

Friday, 1 March 2019

گیس کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا

 اسلام آباد: اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کی منظوری دیدی ہے۔

اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کی منظوری دیتے ہوئے سوئی ناردرن اور سدرن کے ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا ہے، اوگرا کی منظوری کے بعد گیس 151 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے۔

وفاقی حکومت نے گیس ٹیرف میں مکمل اضافہ 27 ستمبر 2018 کو صارفین پر منتقل نہیں کیا تھا، سوئی سدرن اور سوئی ناردرن نے اوگرا میں ٹیرف پرنظرثانی کی درخواستیں دائر کی تھیں، حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت اوگرا کی جانب سے منظور کردہ ٹیرف صارفین پر منتقل کرے یا سبسڈی دے، ذرائع کے مطابق حکومت نے سبسڈی نہ دی تو گیس کمپنیوں کو 170 ارب روپے سے زائد شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑے گا۔

The post گیس کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2EGcIzz

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...