اسلام آ باد: پاکستان نے بھارت کی جانب سے درندازی کے دوران درختوں پر بم گرانے سے ہونے والے ماحولیاتی نقصان کو اقوام امتحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے مشیر ماحولیات امین اسلم کا کہنا تھا کہ بھارت نے گزشتہ دنوں پاکستان میں ایئراسٹرائیک کے دوران درختوں پر بم برسائے جو کہ سراسر ماحولیاتی دہشت گردی ہے، وزیراعظم کے ’بلین ٹرین‘ وژن کے تحت مختص جگہ پر بمباری کرکے 15 کے قریب درختوں کو نقصان پہنچایا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فضائیہ کی ایل اوسی کی خلاف ورزی، پاک فضائیہ کی کارروائی پربھارتی طیارے بھاگ نکلے
امین اسلم نے کہا کہ درختوں پر بمباری سے ماحولیات کو شدید نقصان پہنچا،بھارت نے ماحولیاتی دہشت گردی کی ہے، بمباری سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے، بھارتی ماحولیاتی دہشت گردی کے معاملے کو اقوام متحدہ سمیت متعلقہ فورمز پر اٹھائیں گے اور بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کریں گے۔
The post پاکستان کا بھارت کیخلاف ماحولیاتی دہشتگردی کا معاملہ یواین میں اٹھانے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2T9qZxp
No comments:
Post a Comment