پشاور: ضلع بنوں سے 18 ماہ کے بچے میں پولیس وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخواہ کے ضلع بنوں سے پولیو سے متاثرہ 18 ماہ کے بچے کا نیا کیس رپورٹ ہوا۔ پشاور قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے متاثرہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق بھی کردی۔ اس کیس کے بعد ضلع بنوں سے رپورٹ ہوئے والے کیسز کی تعداد 6 ہوگئی۔ متاثرہ بچے کا تعلق گاؤں خان ٹاؤن، یونین کونسل بائزن خیل سے ہے۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں رواں سال مجموعی طور پر پولیو سے متاثرہ 14 کیسز رپورٹ ہوئے۔
The post خیبرپختونخواہ میں پولیوسے متاثرہ 18 ماہ کے بچے کا نیا کیس رپورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2VZwFXi
No comments:
Post a Comment