Urdu news

Wednesday, 29 May 2019

اضافی حج کوٹے کی قرعہ اندازی 3 جون کوہوگی، ترجمان وزارت مذہبی امور

 اسلام آباد: ترجمان وزارت مذہبی امورکا کہنا ہے کہ اضافی حج کوٹے کی قرعہ اندازی 3 جون کو صبح 10 بجے ہوگی۔

ترجمان وزارت مذہبی امورکے مطابق اضافی حج کوٹے کی قرعہ اندازی 3 جون کو ہوگی۔ اضافی کوٹے میں 9 ہزار 474 افراد سرکاری حج پر جائیں گے اور ان خوش نصیبوں کے لیے قرعہ اندازی پیرکی صبح 10 بجے ہوگی۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ پہلی قرعہ اندازی میں ناکام ہونے والے درخواست گزار دوبارہ قرعہ اندازی میں شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کومزید 15 ہزار 790 افراد کے لیے کوٹہ دیا گیا تھا۔ اضافی کوٹے میں 9 ہزار 474 افراد سرکاری اور 6 ہزار 316 افراد پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے زریعے حج پر جائیں گے۔

The post اضافی حج کوٹے کی قرعہ اندازی 3 جون کوہوگی، ترجمان وزارت مذہبی امور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2HIbB3H

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...