Urdu news

Wednesday, 29 May 2019

حکومتی مشکل فیصلوں کے نتیجے میں معیشت بہتری کی طرف بڑھ رہی ہے، فردوس عاشق اعوان

 اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ موروثی سیاست کے علمبرداروں نے میثاق جمہوریت کے نام پر اپنی اولادوں تک کی باریوں کا شیڈول طے کیا تھا۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ موروثی سیاست کے علمبرداروں کو تکلیف ہے کہ عمران خان نے پاکستانیوں کو دو خاندانوں کے آمرانہ راج سے آزاد کیوں کرایا۔ موروثی سیاست کے علمبرداروں نے میثاق جمہوریت کے نام پر اپنی اولادوں تک کی باریوں کا شیڈول طے کیا تھا۔ پاکستان کے عوام نے ان کے جعلی مینڈیٹ کے خلاف عمران خان کو حقیقی مینڈیٹ دے کر منصوبہ ناکام کردیا۔

فردوس عاشق اعوان کا  کہنا تھا کہ ماضی کے حکمرانوں کا قوم پر لادا ہوا بوجھ اتار رہے ہیں، حکومتی مشکل فیصلوں کے نتیجے میں معیشت بہتری کی طرف بڑھ رہی ہے۔ مالی سال 2019 میں ریکارڈ تعداد میں قرضوں کی ادائیگیوں کے ساتھ ساتھ تجارتی خسارہ 8 فیصد کم ہوا جبکہ ترسیلات زرمیں 9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

The post حکومتی مشکل فیصلوں کے نتیجے میں معیشت بہتری کی طرف بڑھ رہی ہے، فردوس عاشق اعوان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2YS3CH2

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...