Urdu news

Tuesday, 30 July 2019

پولیس نے راولپنڈی میں فوجی طیارہ حادثے کی ابتدائی رپورٹ درج کرلی

 راولپنڈی: وفاقی پولیس نے موہڑہ کلو کے کنترالی گاؤں میں آرمی ایوی ایشن کے طیارے کے حادثے کی ابتدائی رپورٹ درج کرلی۔

زرائع کے مطابق یہ رپورٹ عبدالحمید کی مدعیت میں تھانہ سہالہ میں درج کی گئی ہے جن کے گھرانے کے 9 افراد اس واقعے میں شہید ہوئے۔ انسپکڑ کمال کی سربراہی میں وفاقی پولیس کے ہومی سائیڈ یونٹ کی ٹیم اس معاملے کی تحقیقات کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں پاک آرمی کا طیارہ آبادی پر گر کر تباہ، 2 پائلٹس سمیت 18 افراد جاں بحق

راولپنڈی میں گزشتہ روز آرمی کا طیارہ آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ شہداء میں 2 پائلٹس سمیت فوج کے 5 اہلکار جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 14 عام شہری شامل ہیں۔

حادثے میں جمیل نامی شہری کے خاندان کے تین افراد اور شمس الدین کے خاندان کے دو افراد شہید ہوئے۔

The post پولیس نے راولپنڈی میں فوجی طیارہ حادثے کی ابتدائی رپورٹ درج کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2SS1JII

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...