Urdu news

Saturday, 27 July 2019

آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

فقیروں کا دل نہ دکھائیں کسی کی بد دعا لے ڈوبے گی۔ اپنے بزرگوں کا احترام بھی کریں تاکہ عاقبت بھی سنور سکے۔ سب ہی کو اپنا مخالف نہ بناتے جائیں ورنہ آپ کی پریشانیاں ضرور بڑھ سکتی ہیں۔

ثور:
22اپریل تا20مئی

آپ پر جذباتیت زیادہ غالب رہے گی مزاج میں زیادہ گرمی کے سبب چند قریبی رشتہ داروں سے بلا کسی اہم وجہ کے آپ کا جھگڑا ہو سکتا ہے۔ کسی اعلیٰ آفیسر سے تعلقات استوار ہو سکتے ہیں۔

جوزا:
21مئی تا21جون

آپ نے گزشتہ عرصہ میں اپنے اچھے وقت سے غیر معمولی استفادہ بھی کیا بہت سارے افراد آپ کے غلط سلوک کی وجہ سے ذہنی اذیتوں کا شکار رہے ہیں یہی لوگ آپ کیخلاف نت نئی سازشیں کر سکتے ہیں۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

اگر آپ محسوس کریں کہ آپ سے نہ چاہتے ہوئے بھی نقصان دہ فیصلے ہو رہے ہیں یا ہونے والے ہیں تو فوری طور پر اپنے ذہن کو کسی دوسری طرف لگا دیں تاکہ یہ برا وقت گزر جائے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

اپنی سوچوں کو آوارگی کا جامعہ نہ پہناتے جائیں آپ انسان ہیں کیا اپنے خیالات پر بھی کنٹرول نہیں کر سکتے؟ چند دلیرانہ امیدیں بھر آئیں گی۔ کسی بھی مقتدر شخصیت کے ساتھ مراسم بڑہیں گے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

مقدمہ بازی سے گریز کریں بلکہ مخالفین سے صلح کرلیں تاکہ آپ کھونے کی بجائے کچھ سیکھیں۔ محبوب سے کسی قسم کی وفا داری کی توقع نہ رکھیں۔ اولاد کے سلسلے میں تشویش کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

آپ کو یہی تلقین کی تھی کہ اب چپ چاپ بیٹھے رہنے کا وقت نہیں ہے ناکامی کے ہر اندیشے کو ذہن سے نکال کر اپنی کامیابی کا یقین کرتے ہوئے آگے بڑھنے کا عزم کریں۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

ہم آپ کو یہ مشورہ بھی ضرور دیں گے کہ اپنے مزاج میں بھی ٹھہرائو پیدا کریں، غیر مستقل مزاج لوگ ترقی میں بہت پیچھے رہ جاتے ہیں، کسی بھی کام کی تکمیل کا ارادہ کر لیں تو پھر پیچھے نہ ہٹیں۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

آپ کا ہر مسئلہ بآسانی حل ہو سکتا ہے، بس صلح پسند بن جایئے، کچھ دو اور کچھ لو کے سنہری اصول کو اپنا لیجئے کبھی پریشانی کا سامنا نہیں ہوگا، ہر ایرے غیرے کو اپنا سمجھنے کی اس پرانی عادت کو یکسر بدل ڈالیں۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

مذہب میں دلچسپی کم رہے گی اور یہ کوئی اچھی بات نہیں کیونکہ جب بھی انسان پر مصیبتوں کا غلبہ ہو جائے تو نجات اسی صورت میں ہو سکتی ہے جب وہ مذہب کی پیروی حقیقی جذبے کے تحت کرے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

اگر آپ غیر شادی شدہ ہیں تو پھر کسی کی چکنی چپڑی باتوں پر بھروسہ نہ کیجئے، محبوب کی ذاتی کوشش رنگ لا سکتی ہے امید تو یہی ہے کہ آپ کا رشتہ پسندیدہ فرد کے ساتھ ہی طے پا جائے۔

حوت:
20فروری تا20مارچ

عجیب و غریب خیالات سے دوچار ہونا پڑ سکتا ہے لہٰذا ہماری مانئے گھر میں کوئی بات آپ کی منشاء کے خلاف بھی ہو جائے تو اظہار ناراضگی نہ کیجئے بلکہ اپنی صحیح بات کی وضاحت کرنے کی کوشش کیجئے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2xaVaXR

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...