Urdu news

Sunday, 28 July 2019

کپتان سرفرازاحمد مویشی منڈی پہنچ گئے ،کوئی جانورپسند نہیں آیا

کراچی:  قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سپرہائی وے پر واقع ایشیاکی سے بڑی مویشی منڈی پہنچ گئے۔

قربانی کے جانورکی تلاش کے لیے آنیوالے سرفراز احمد کودیکھنے کے لیے عوام کا جم غفیر امڈآیا، سرفراز احمد نے مویشی منڈی انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کوسراہا ،کپتان کو قربانی کے لیے کوئی جانور پسند نہیں آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ مویشی منڈی ضرور آئیں گے اورسنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے پسندیدہ جانور خرید کرساتھ لے جائیں گے،اپنے ہیرو کو مویشی منڈی دیکھ کر شہریوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں، بعدازاں سرفرازاحمدسخت سیکیورٹی حصار میں مویشی منڈی سے گھر کے لیے روانہ ہوگئے۔

The post کپتان سرفرازاحمد مویشی منڈی پہنچ گئے ،کوئی جانورپسند نہیں آیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Y5RqXk

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...