Urdu news

Sunday, 28 July 2019

فرسٹ کلاس میچ :اوپنر اظہرعلی کی جگہ بابراعظم سمرسٹ کی نمائندگی کریںگے

 لندن: بابر اعظم، اظہر علی کی جگہ کائونٹی چیمپئن شپ میچ میں سمرسٹ کی نمائندگی کریں گے، ان کی خدمات مذکورہ کلب نے صرف ٹوئنٹی 20 بلاسٹ کیلیے حاصل کی تھیں تاہم 18 اگست سے ورکشائر کے خلاف شروع ہونے والے 4 روزہ میچ میں بھی بابر کھیلیں گے۔

سمرسیٹ کے کوچ جیسن کیر کا کہنا ہے کہ قوانین کے تحت ہم ایک وقت میں ٹیم میں ایک ہی اوور سیز پلیئر شامل کرسکتے ہیں، اب ایونٹ کے درمیان میں شیڈول چار روزہ میچ کیلیے اگر ہم اظہر کو کھلاتے تو مختصر وقت کیلیے بابر کی رجسٹریشن ختم کرکے اظہر کی کرانا پڑتی اور میچ ختم ہونے کے بعد دوبارہ بابر کو رجسٹر کرانا پڑتا، اچھی بات یہ ہے کہ بابر فرسٹ کلاس میچ کھیلنے کو تیار ہوگئے ورنہ ہمیں اس مقابلے کیلیے بغیر کسی اوور سیز پلیئر کے میدان میں اترنا پڑتا۔ اظہر علی آخری 3 چیمپئن شپ میچز کیلیے سمرسیٹ کو دوبارہ جوائن کریں گے۔

The post فرسٹ کلاس میچ :اوپنر اظہرعلی کی جگہ بابراعظم سمرسٹ کی نمائندگی کریںگے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2SKIvVv

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...