Urdu news

Saturday, 27 July 2019

بھارتی کرکٹ بورڈ کی مداخلت پر محمد شامی کو امریکا کا ویزہ مل گیا

ممبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ کی مداخلت پر محمد شامی کو امریکا کا ویزہ مل گیا۔

محمد شامی دورہ ویسٹ انڈیز کیلیے ٹیم کا حصہ ہیں تاہم پہلے بھارت میں امریکی سفارتخانے نے ان کی ویزہ درخواست مسترد کردی تھی، گھریلو جھگڑے کی وجہ سے ان کا پولیس ریکارڈ وجہ بنا۔

بی سی سی آئی کے چیف ایگزیکٹیو راہول جوہری نے باقاعدہ خط لکھ کر فاسٹ بولر کے لیے ویزے کی سفارش کی جس پر انھیں امریکا روانگی کا پروانہ جاری کردیا گیا۔

یاد رہے کہ محمد شامی کی اہلیہ حسین جہاں نے ان کے خلاف مارپیٹ سمیت کئی الزامات عائد کررکھے ہیں، بھارتی ٹیم کو ویسٹ انڈیز سے 2 ٹوئنٹی 20 میچزفلوریڈا میں بھی کھیلنے ہیں۔

 

The post بھارتی کرکٹ بورڈ کی مداخلت پر محمد شامی کو امریکا کا ویزہ مل گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2SLcRXL

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...