کراچی: سندھ رینجرز نے قتل کی لرزہ خیرواردات کا معمہ حل کرتے ہوئے قتل میں ملوث دوسگے بھائیوں کوگرفتارکرلیا۔
ترجمان سندھ رینجرزکے مطابق 24 اگست کوشرافی گوٹھ سے ایک لاش برآمد ہوئی تھی جس کے ٹکڑے کرکے کارٹن میں بند کیا ہوا تھا واقعے کی اطلاع ملتے ہی پاکستان رینجرز سندھ نے تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے قتل کے محرکات کا جائزہ لیتے ہوئے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر پتہ لگایا کہ کورنگی نمبر 2 کارہائشی 24 سالہ لڑکا ضعیم 25 اگست سے لاپتہ ہے۔
پاکستان رینجرز سندھ نے لاپتہ ضعیم کا سراغ لگانے کے لیے ٹیکنیکل مانیٹرنگ اور شواہد کی روشنی میںکورنگی کے علاقے میںکارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان شاہد اور زاہد کوگرفتارکیا، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ دونوں آپس میں بھائی ہیں اور اْن کی مقتول ضعیم کے ساتھ کاروباری شراکت داری ہے،ضعیم نے کاروبارکے لیے ان کو 36 لاکھ روپے دیے تھے، معاہدے کے تحت جومنافع ضعیم کو دینا تھا وہ نہیں دے رہے تھے اورضعیم کے بار بار رقم کے مطالبے پر ملزمان نے ضعیم کو اپنے گھربلایا اورگلے میں رسی ڈال کراسے قتل کردیا۔
بعد ازاں لاش کو ٹھکانے لگانے کے لیے ملزمان نے مقتول ضعیم کی لاش کو 10حصوںمیںکاٹا اور شرافی گوٹھ کے علاقے میں ڈبے میں پیک کرکے پھینک دیا، ملزمان کی نشاندہی پرضعیم کی لاش کے باقی اعضا کورنگی اورلانڈھی کے مختلف علاقوں سے جمع کرلیے گئے،ملزمان کے قبضے سے قتل میںاستعمال ہونے والا ٹوکا اور چھری بھی برآمدکرلی ہے اوردونوں ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ترجمان سندھ رینجرزنے عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میںاطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پرکال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں،آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
The post رقم کے لین دین پر نوجوان کو قتل کرنیوالے 2 بھائی گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2HzsDAz
No comments:
Post a Comment