Urdu news

Thursday, 29 August 2019

ماسٹر شیف کرکٹ امپائرنگ میں بھی نام کمانے لگیں

 میلبورن:  آسٹریلیا کی ماسٹر شیف لیزا میک کیب اب کرکٹ امپائرنگ میں بھی نام کمانے لگیں۔

چار برس قبل لیزا میک کیب ایک کیفے میں پیسٹری شیف کی ذمہ داری انجام دیتی تھیں مگر ویک اینڈ پر کرکٹ میچز سے لطف اندوز ہوتیں، جس کا شوق انھیں اپنی دادی کی وجہ سے ہوا، بعد میں انھوں نے مقامی میچز میں امپائرنگ شروع کی اور پھر کرکٹ وکٹوریہ کے امپائرنگ پینل کا حصہ بن گئیں۔ وہ کئی مقامی مقابلوں میں ذمہ داری انجام دے چکیں اور اب ویمنز بگ بیش میں بھی امپائرنگ کرنے والی ہیں۔

37 سالہ لیز میک کیب خاص طور پر کلیئر پولوسیک اور ایلوئس شیریڈین سے کافی متاثر ہیں جو ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائرز میں امپائرنگ کریں گی۔

The post ماسٹر شیف کرکٹ امپائرنگ میں بھی نام کمانے لگیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ZkCaGG

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...