پورٹ لینڈ / اوریگن: جیٹ کار اسپیڈ ریسر جیسی کومبز اپنا ہی ریکارڈ توڑنے کی کوشش میں جان گنوا بیٹھیں۔
شیرف لیفٹیننٹ برین نیڈھم کا کہنا ہے کہ کومبز الوورڈ ڈیزرٹ کی ایک خشک جھیل میں دوپہر کے وقت ریسنگ کے دوران جان کی بازی ہار گئیں۔
جیٹ انجن کی حامل 4 وہیل والی گاڑی کو 398 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑانے کا ریکارڈ ان کے نام ہے تاہم وہ 1976 میں کیٹی نیل کی جانب سے 512 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ توڑنے کی خواہاں تھیں جوکیٹی نے 3 وہیل والی گاڑی پر بنایا تھا۔
The post جیٹ کار اسپیڈ ریسر اپنا ہی ریکارڈ توڑنے کی کوشش میں جان گنوا بیٹھیں appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Lmbqf4
No comments:
Post a Comment