Urdu news

Tuesday, 27 August 2019

اکتوبرنومبرمیں پاک بھارت جنگ دیکھ رہا ہوں، شیخ رشید          

راولپنڈی: وزیر یلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے نہ ہوئے تو وقت ہمیں معاف نہیں کرے گا اکتوبرنومبرمیں پاک بھارت جنگ دیکھ رہا ہوں۔

وفاقی وزیرشیخ رشید نے کالج کی یکجہتی کشمیر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے محلے وقوع، پانی کو ایسے تقسیم کیا گیا ہم مسائل سے نہ نکل سکیں، فیصلہ کشمیریوں کی جدوجہد نے کرنا ہے، عمران خان کی 27 ستمبرکی تقریر اہم ہوگی، ہمیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے زیادہ امید نہیں رکھنی چاہیے، اکتوبرنومبرمیں پاک بھارت جنگ دیکھ رہا ہوں۔

وفاقی وزیر نے کہا کشمیریوں کے ساتھ کھڑے نہ ہوئے تو وقت ہمیں معاف نہیں کرے گا، ہمارے معاشی، سیاسی، دفاعی مسائل ہیں مگرنوجوان کشمیر کے لئے جیتا مرتا ہے، 10 محرم کے بعد پھر آزاد کشمیر جاؤں گا، پہلی بار کہہ رہا ہوں یہ گھی سیدھی انگلی سے نہیں نکلے گا، فوج نے جو 23 سال سے تیاری کی اب اس کے استعمال کا وقت آگیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا چاہ بہار جانے کے لئے مودی گوادر کو رکاوٹ سمجھتا ہے، اس وقت چین ہمارے ساتھ کھڑا ہے، وہ مسلمان جوپٹرول پمپوں پربیٹھے ہیں وہ ہمارے ساتھ نہیں، جو مسلمان روڈز پربیٹھے ہیں وہ ہمارے ساتھ ہیں، آج ہمارا میڈیا دنیا میں سب دے زیادہ مضبوط ہے، نہرو اور گاندھی کا بھارت مر چکا ہے، آج مذاکرات کاوقت نہیں، پاک بھارت میں دس جنگیں ہوچکیں یا ہوتے رہ گئیں اب یہ آخری جنگ ہوگی، ہم تھکے سیاست دان ہیں آخری 5 اوور کا سیاسی میچ کھیل رہے ہیں۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ لال حویلی کا سری نگر کے لال چوک سے گہرا تعلق ہے، جہاد کے وقت جو منہ موڑتا ہے، وہ دوزخ میں جائے گا، کیا ایٹمی ٹیکنالوجی کرائے پر دینے کے لئے رکھی ہے، ایٹمی ہتھیار شب برات اور دیوالی پر چلانے کے لئے نہیں رکھے، جنگ ہوئی تو خون کے آخری قطرے آخری گولی تک لڑیں گے۔

The post اکتوبرنومبرمیں پاک بھارت جنگ دیکھ رہا ہوں، شیخ رشید           appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/346zISQ

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...