Urdu news

Thursday, 31 December 2020

پہلے ٹیسٹ کی غلطیاں کرائسٹ چرچ میں نہیں دہرائیں گے، فہیم اشرف

فہیم اشرف کا کہنا ہے کہ پہلے ٹیسٹ کی غلطیاں کرائسٹ چرچ میں نہیں دہرائیں گے۔

فہیم اشرف کا کہنا تھا کہ ہیگلے اوول کی کنڈیشنز مائونٹ مانگونئی سے مختلف ہیں، انہی کو پیش نظر رکھتے ہوئے تیاری کر رہے ہیں، سیریز کا آخری میچ ہمارے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے، تمام کھلاڑی ٹور کا فتح کیساتھ اختتام کرنا چاہتے ہیں، ٹیم نے گزشتہ میچ سے بہت سیکھا۔

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ اب غلطیاں نہیں دہرائیں گے، ٹریننگ سیشن کے دوران مقامی کنڈیشنز میں بہتر بولنگ کیلیے تیاری کی ہے، پہلے ٹیسٹ کی ابتدا میں کی جانے والی غلطیوں پر بولرز کی بات چیت ہوئی ہے، ہیڈ کوچ مصباح الحق نے بھی مسائل کی نشاندہی کی ہے۔

The post پہلے ٹیسٹ کی غلطیاں کرائسٹ چرچ میں نہیں دہرائیں گے، فہیم اشرف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/38OUNo5

کاش عامر اور سمیع اسلم ریٹائرمنٹ سے پہلے بورڈ سے بات کرلیتے، احسان مانی

لاہور: چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ محمد عامر اور سمیع اسلم کے انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کے فیصلے پر افسوس ہے، کاش ان دونوں نے یہ فیصلہ کرنے سے پہلے بورڈ سے بات کی ہوتی۔

پی سی بی پوڈ کاسٹ میں احسان مانی نے مزید کہا کہ دنیا کے دیگر نامور فاسٹ بولرز کی طرح ہر طرز کی کرکٹ کے لیے اپنی فٹنس برقرار رکھنے کے بجائے محمد عامر نے پہلے خود کو وائٹ بال کرکٹ تک محدود کیا اور پھر ریٹائرمنٹ لے لی،سمیع اسلم کو فواد عالم کی طرف دیکھنا اور کم بیک کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا۔

احسان مانی نے مزیدکہا کہ کورونا کی وجہ سے یہ ایک انتہائی مشکل سال تھا تاہم کرکٹ سرگرمیوں کی بحالی میں ہم سب سے آگے رہے، پی ایس ایل 2020 کو مکمل کیا، انگلینڈ کا دورہ اور ڈومیسٹک سیزن شروع کیا، پانچوں ٹیسٹ میچز میں ہمارے ٹیم کے نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی کارکردگی مثبت پہلو بن کر سامنے آئی۔

 

The post کاش عامر اور سمیع اسلم ریٹائرمنٹ سے پہلے بورڈ سے بات کرلیتے، احسان مانی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3pEwJuV

زامپا دوران میچ نازیبا الفاظ ادا کرنے پر ایک میچ کے لیے معطل

ایڈیلیڈ: بگ بیش ٹیم میلبورن اسٹارز کے لیگ اسپنر ایڈم زامپا کو دوران میچ نازیبا الفاظ ادا کرنے پر ایک میچ کیلیے معطل کردیا گیا۔

سڈنی تھنڈر کے خلاف 29 دسمبر کو کھیلے گئے میچ میں ایڈم زامپا کی جانب سے ادا کیے گئے یہ الفاظ اسٹمپ مائیکروفون کے ذریعے سنائی دیے گئے تھے، زامپا پر 2500 آسٹریلوی ڈالر جرمانہ بھی ہوا ہے، انھوں نے غلطی، پابندی اور جرمانہ سب کو قبول کرلیا ہے۔

اس سے قبل 2019 میں ورلڈ کپ کے دوران بھی اسی قسم کی حرکت پر آئی سی سی نے بھی ان کی سرزنش کردی تھی۔

 

The post زامپا دوران میچ نازیبا الفاظ ادا کرنے پر ایک میچ کے لیے معطل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/34ZYwOE

بین اسٹوکس کو آئی سی سی کی بھیجی ہوئی کیپس پسند نہیں آئیں

لندن: انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو آئی سی سی کی بھیجی گئی دہائی کی بہترین ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کی کیپس پسند نہیں آئیں۔

بین اسٹوکس نے سوشل میڈیا پر دونوں ٹیموں میں منتخب کرنے پر ورلڈ گورننگ باڈی کا شکریہ تو ادا کیا مگر شکوہ بھی کیا کہ انھیں جو کیپس بھیجی گئیں وہ آسٹریلیا کی بیگی اورگرین کیپس جیسی ہی ہیں۔

اس پر آئی سی سی کے سوشل میڈیا ہینڈل سے مسکراہٹ کے اموجی کے ساتھ ’سوری‘ کہا گیا۔

 

The post بین اسٹوکس کو آئی سی سی کی بھیجی ہوئی کیپس پسند نہیں آئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/383U3fF

نیا سال، اپنا محاسبہ کیجیے

ہمیں سال کے اختتام پر، نیز وقتاً فوقتاً یہ محاسبہ کرنا چاہیے کہ ہمارے نامۂ اعمال میں کتنی نیکیاں اور کتنی برائیاں لکھی گئیں۔

کیا ہم نے گزشتہ سال اپنے نامۂ اعمال میں ایسے نیک اعمال درج کرائے کہ قیامت کے دن ان کو دیکھ کر ہم خوش ہوں اور جو ہمارے لیے دنیا و آخرت میں نفع بخش بنیں؟ یا ہماری غفلتوں اور کوتاہیوں کی وجہ سے ایسے اعمال ہمارے نامۂ اعمال میں درج ہوگئے جو ہماری دنیا و آخرت کی ناکامی کا ذریعہ بنیں گے؟

ہمیں اپنا محاسبہ کرنا ہوگا کہ گزشتہ سال اﷲ کی اطاعت میں بڑھوتری ہوئی یا کمی آئی؟ ہماری نمازیں، روزے اور صدقات وغیرہ صحیح طریقے سے ادا ہوئے یا نہیں؟ ہماری نمازیں خشوع و خضوع کے ساتھ ادا ہوئیں؟ ہمارے اندر اﷲ کا خوف پیدا ہوا؟ ہم نے یتیموں اور بیواؤں کا خیال رکھا؟ ہمارے معاملات میں تبدیلی آئی؟ ہمارے اخلاق نبی اکرم ﷺ کے اخلاق کا نمونہ بنے؟ جو علم ہم نے حاصل کیا تھا وہ دوسروں کو پہنچایا؟

ہم نے اپنے بچوں کی ہمیشہ کی زندگی میں کام یابی کے لیے کچھ اقدامات بھی کیے یا صرف ان کی دنیاوی تعلیم اور سہولیات فراہم کرنے کی ہی فکر کرتے رہے؟ ہم نے گزشتہ سال انسانوں کو ایذائیں پہنچائیں یا ان کی راحت رسانی کے انتظام کیے؟ ہم نے مساکین کی مدد بھی کی یا صرف تماشا دیکھتے رہے؟ قرآن کریم کے جو حقوق ہیں وہ ہم نے ادا کیے؟ ہم نے اﷲ اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت کی؟ ہمارے پڑوسی ہماری تکلیفوں سے محفوظ رہے؟ ہم نے والدین، پڑوسی اور رشتے داروں کے حقوق ادا کیے؟

جس طرح مختلف ممالک، کمپنیاں اور انجمنیں سال کے اختتام پر اپنے دفاتر میں حساب لگاتے ہیں کہ کتنا نقصان ہوا یا فائدہ اور پھر فائدے یا نقصان کے اسباب پر غور و خوض کرتے ہیں نیز خسارہ کے اسباب سے بچنے اور فائدہ کے اسباب کو زیادہ اختیار کرنے کی تدبیر کرتے ہیں۔ اسی طرح ہمیں سال کے اختتام پر نیز وقتاً فوقتاً اپنی ذات کا محاسبہ کرتے رہنا چاہیے کہ کس طرح ہم دونوں جہاں میں کام یابی و کام رانی حاصل کرنے والے بنیں؟ کس طرح ہمارا اور ہماری اولاد کا خاتمہ ایمان پر ہو؟ کس طرح ہماری اخروی زندگی کی پہلی منزل قبر جنّت کا باغیچہ بنے؟

جب ہماری اولاد، ہمارے دوست و احباب اور متعلقین ہمیں دفن کرکے قبرستان کے اندھیرے میں چھوڑ کر آجائیں گے، تو کس طرح ہم قبر میں منکر نکیر کے سوالات کا جواب دیں گے؟ کس طرح ہم پل صراط سے گزریں گے؟ قیامت کے دن ہمارا نامۂ اعمال کس طرح دائیں ہاتھ میں ملے گا؟ کس طرح حوض کوثر سے نبی اکرم ﷺ کے دست مبارک سے کوثر کا پانی پینے کو ملے گا؟ جہنم کے عذاب سے بچ کر کس طرح بغیر حساب کتاب ہمیں جنّت الفردوس میں مقام ملے گا؟ آخرت کی کام یابی و کام رانی ہی اصل نفع ہے جس کے لیے ہمیں ہر روز اپنا محاسبہ کرنا چاہیے۔

ہم نئے سال کی آمد پر عزم مصمم کریں کہ زندگی کے جتنے ایام باقی بچے ہیں اپنے مالکِ حقیقی کو راضی رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ابھی ہم بہ قید حیات ہیں اور موت کا فرشتہ ہماری روح نکالنے کے لیے کب آجائے، معلوم نہیں۔ حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ پانچ امور سے قبل پانچ امور سے فائدہ اٹھایا جائے۔ بڑھاپا آنے سے قبل جوانی سے۔ مرنے سے قبل زندگی سے۔ کام آنے سے قبل خالی وقت سے۔ غربت آنے سے قبل مال سے۔ بیماری سے قبل صحت سے۔

حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ قیامت کے دن کسی انسان کا قدم اﷲ تعالیٰ کے سامنے سے ہٹ نہیں سکتا یہاں تک کہ وہ مذکورہ سوالات کا جواب دیدے: زندگی کہاں گزاری؟ جوانی کہاں لگائی؟ مال کہاں سے کمایا؟ یعنی حصول مال کے اسباب حلال تھے یا حرام۔ مال کہاں خرچ کیا؟ یعنی مال سے متعلق اﷲ اور بندوں کے حقوق ادا کیے یا نہیں۔ علم پر کتنا عمل کیا؟ غرض یہ کہ ہمیں اپنی زندگی کا حساب اپنے خالق و مالک و رازق کو دینا ہے جو ہماری شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہے۔

ابھی وقت ہے۔ موت کسی بھی وقت اچانک ہمیں دبوچ لے گی، ہمیں توبہ کرکے نیک اعمال کی طرف سبقت کرنی چاہیے۔ اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اے مومنو! تم سب اﷲ کے سامنے توبہ کرو تاکہ تم کام یاب ہوجاؤ۔ اﷲ تعالیٰ کے فرمان کا مفہوم ہے کہ کہہ دو کہ اے میرے وہ بندو! جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کر رکھی ہے، یعنی گناہ کررکھے ہیں، اﷲ کی رحمت سے مایوس نہ ہو۔ یقین جانو اﷲ سارے کے سارے گناہ معاف کردیتا ہے۔ یقیناً وہ بہت بخشنے والا، بڑا مہربان ہے۔ یقیناً نیکیاں برائیوں کو مٹا دیتی ہیں۔ یہی زندگی‘ اخروی زندگی کی تیاری کے لیے پہلا اور آخری موقع ہے۔ اﷲ تعالی کے فرمان کا مفہوم ہے کہ یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی پر موت آکھڑی ہوگی تو وہ کہے گا کہ اے میرے پروردگار! مجھے واپس بھیج دیجیے تاکہ جس دنیا کو میں چھوڑ آیا ہوں، اس میں جاکر نیک اعمال کروں۔ ہرگز نہیں، یہ تو بس ایک بات ہے جو وہ کہہ رہا ہے، اب ان سب (مرنے والوں) کے پیچھے ایک برزخ ہے جب تک کہ وہ دوبارہ اٹھائے جائیں۔ (سورۂ المؤمنون)

لہٰذا نماز روزے کی پابندی کے ساتھ زکوٰۃ کے فرض ہونے پر اس کی ادائی کریں۔ قرآن کی تلاوت کا اہتمام کریں۔ صرف حلال روزی پر اکتفا کریں خواہ بہ ظاہر کم ہی کیوں نہ ہو۔ بچوں کی دینی تعلیم و تربیت کی فکر و کوشش کریں۔ احکام الٰہی پر عمل کرنے کے ساتھ جن امور سے اﷲ تعالیٰ نے منع کیا ہے ان سے باز آئیں۔ ٹیلی وژن اور انٹرنیٹ کے غلط استعمال سے اپنے آپ کو اور بچوں کو دور رکھیں۔ حتی الامکان نبی اکرم ﷺ کی ہر سنّت کو اپنی زندگی میں شامل کرنے کی کوشش کریں اور جن سنّتوں پر عمل کرنا مشکل ہو ان کو بھی محبّت بھری نگاہ سے دیکھیں اور عمل نہ کرنے پر ندامت اور افسوس کریں۔ اپنے معاملات کو صاف ستھرا بنائیں۔ اپنے اخلاق کو ایسا بنائیں کہ غیر مسلم ہمارے اخلاق سے متاثر ہوکر دائرہ اسلام میں داخل ہوں۔

سال نو پر اکثر لغو تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے، جب کہ اس پیسے سے غرباء و مساکین کی مدد کی جاسکتی ہے۔ اس طرح کے مواقع کے لیے اﷲ تعالیٰ نے قرآن کریم میں ہماری راہ نمائی فرمائی ہے، مفہوم: (رحمٰن کے بندے وہ ہیں) جو ناحق کاموں میں شامل نہیں ہوتے ہیں، یعنی جہاں ناحق اور ناجائز کام ہو رہے ہوں، اﷲ تعالیٰ کے نیک بندے اُن میں شامل نہیں ہوتے ہیں۔ اور جب کسی لغو چیز کے پاس سے گزرتے ہیں تو وقار کے ساتھ گزر جاتے ہیں۔ یعنی لغو و بے ہودہ کام میں شریک نہیں ہوتے ہیں، بل کہ بُرے کام کو بُرا سمجھتے ہوئے وقار کے ساتھ وہاں سے گزر جاتے ہیں۔ (سورۂ الفرقان )

لہٰذا ہمیں ایسی لغو تقریبات میں شرکت سے حتی الامکان بچنا چاہیے۔ اور اگر کوئی شخص ’’ہیپی نیو ایئر‘‘ کہہ کر ہمیں مبارک باد پیش کرے تو مختلف دعائیہ کلمات اس کے جواب میں پیش کردیں، مثلاً اﷲ تعالیٰ پوری دنیا میں امن و سکون قائم فرمائے، اﷲ تعالیٰ کم زوروں اور مظلوموں کی مدد فرمائے۔ اﷲ تعالی مظلوم مسلمانوں کی مدد فرمائے، اﷲ تعالیٰ ہم سب کی زندگی میں خوشیاں لائے۔ اﷲ تعالیٰ 2021 کو اسلام اور مسلمانوں کی سربلندی کا سال بنائے۔ نیز سال گزرنے پر زندگی کے محاسبہ کا پیغام بھی دیا جاسکتا ہے۔ ہم اس موقع پر آئندہ اچھے کام کرنے کے عہد کرنے کا پیغام بھی ارسال کرسکتے ہیں۔

نئے سال کے موقع پر عموماً دنیا میں سردی ہوتی ہے، موسم سرما میں دو خاص عبادتیں کرکے ہم اﷲ تعالیٰ کا قُرب حاصل کرسکتے ہیں۔ ایک عبادت وہ ہے جس کا تعلق صرف اﷲ کی ذات سے ہے اور وہ رات کے آخری حصے میں نماز تہجّد کی ادائی ہے۔ جیسا کہ سردی کے موسم کے متعلق حدیث میں آتا ہے کہ سردی کا موسم مؤمن کے لیے موسم بہار ہے، رات لمبی ہوتی ہے اس لیے وہ تہّجد کی نماز پڑھتا ہے۔ دن چھوٹا ہونے کی وجہ سے روزہ رکھتا ہے۔ یقیناً سردی میں رات لمبی ہونے کی وجہ سے تہجّد کی چند رکعت نماز پڑھنا ہمارے لیے آسان ہے۔ قرآن کریم میں فرض نماز کے بعد جس نماز کا ذکر تاکید کے ساتھ بارہا کیا گیا ہے وہ تہجّد کی نماز ہی ہے جو تمام نوافل میں سب سے افضل نماز ہے۔

سردی کے موسم میں دوسرا اہم کام جو ہمیں کرنا چاہیے وہ اﷲ کے بندوں کی خدمت ہے اور اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم غرباء و مساکین و یتیم و بیواؤں و ضرورت مندوں کو سردی سے بچنے کے لیے لحاف، کمبل اور گرم کپڑے تقسیم کریں۔ محسن انسانیت ﷺ کے ارشادات کتب احادیث میں موجود ہیں: ’’میں اور یتیم کی کفالت کرنے والا دونوں جنّت میں اس طرح ہوں گے جیسے دو انگلیاں آپس میں ملی ہوئی ہوتی ہیں۔‘‘ مسکین اور بیوہ کی مدد کرنے والا اﷲ تعالیٰ کے راستے میں جہاد کرنے والے کی طرح ہے۔ جو شخص کسی مسلمان کو ضرورت کے وقت کپڑا پہنائے گا، اﷲ تعالیٰ اس کو جنّت کا سبز لباس پہنائے گا۔ جو شخص کسی مسلمان کو بھوک کی حالت میں کچھ کھلائے گا، اﷲ تعالیٰ اس کو جنّت کے پھل کھلائے گا۔ جو شخص کسی مسلمان کو پیاس کی حالت میں پانی پلائے گا، اﷲ تعالیٰ اس کو جنّت کی ایسی شراب پلائے گا، جس پر مہر لگی ہوئی ہوگی۔

غرض یہ کہ ہم سال کے اختتام پر اپنی ذات کا محاسبہ کرکے اچھے اعمال کی قبولیت کے لیے اﷲ تعالیٰ سے دعا کریں، جو فرائض کی ادائی میں کوتاہی ہوئی یا گناہ ہوئے، ان پر اﷲ تعالیٰ سے معافی مانگیں اور نئے سال کی ابتدا پر پختہ ارادہ کریں کہ زندگی کے باقی ماندہ ایام میں اپنے مالک حقیقی کو راضی کرنے کی کوشش کریں گے اور منکرات سے بچ کر اﷲ کے احکام کو اپنے نبی ﷺ کے طریقے کے مطابق بجا لائیں گے اور اپنی ذات سے اﷲ کی کسی مخلوق کو کوئی تکلیف نہیں پہنچائیں گے۔ ان شاء اﷲ

 

The post نیا سال، اپنا محاسبہ کیجیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3aXCe3O

پرائیویٹ اسکولز سپریم کونسل کا 11جنوری سے ہر صورت تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ 

اسلام آباد: سپریم کونسل پرائیویٹ اسکولز نمائندگان نے ہر صورت پرائیویٹ اسکولز 11 جنوری سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

پرائیویٹ اسکولز سپریم کونسل اور حکومت کے درمیان مذاکرات شروع ہوگئے، وزیر تعلیم شفقت محمود، پارلیمانی سیکرٹری وجیہ اکرام، چیئرپرسن پیرا حکومت کی نمائندگی کررہے ہیں جب کہ سپریم کونسل کے وفد میں افضل بابر، حافظ بشارت، ابرار خان اور ناصرمحمود شریک ہیں۔

اس موقع پر سپریم کونسل پرائیویٹ اسکولز کے نمائندگان نے موقف اختیار کیا کہ پرائیویٹ اسکولز 11 جنوری کو کھولنے کا ہمارا مشترکہ فیصلہ ہے، حکومت ہماری مشکلات سمجھے اور ان کے حل کیلئے اقدامات کرے۔

اس موقع پر وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ گرمیوں کی چھٹیاں اس سال کم ہوں گی، حتمی منظوری این سی او سی دے گے تاہم مارچ میں ہونے والے امتحانات موخر ہوں گے جب کہ اسکولز کھلنے کا حتمی فیصلے چار جنوری کو این سی او سی اجلاس میں ہوگا۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ حکومتی وفداور پرائیویٹ سکولز فیصلوں کو حتمی منظوری کیلئے این سی او سی میں رکھا جائے گا۔

The post پرائیویٹ اسکولز سپریم کونسل کا 11جنوری سے ہر صورت تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ  appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2X0kvAx

سندھ نے دسمبر میں ریکارڈ 11.75ارب ریونیو اکٹھا کیا

کراچی: سندھ ریونیوبورڈ نے دسمبر 2020کے دوران 11.75ارب روپے کاریونیو اکٹھا کیاجوگذشتہ سال کے اسی عرصہ میں جمع کئے گئے ٹیکس کے مقابلے میں 25فیصدزیادہ ہے.

دسمبر 2020میں جمع کیاگیا ریونیومالی سال کے پہلے 6 ماہ کے کسی مہینے کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔ واضح رہے کہ سندھ ریونیوبورڈ12۔2011سے سیلزٹیکس وصول کررہاہے۔

مالی سال21۔ 2020کے پہلے چھ ماہ کے دوران سندھ ریونیوبورڈنے57.02ارب ٹیکس اکٹھا کیا جو گذشتہ مالی سال20۔2019 کے اسی عرصہ میں اکٹھے کئے گئے49.2ارب روپے کے مقابلے میں16 فیصد زیادہ ہے۔

اس کامیابی کاسہراسندھ ریونیوبورڈ کے ٹیکس پیئرزکے مسلسل اعتماد،سندھ حکومت کے تعاون اورسندھ ریونیوبورڈکے آفیسرزاورسٹاف کی انتھک کاوشوں کوجاتاہے۔کم آمدنی اوربڑھتی ہوئی وبا کووڈ19کے باوجودسندھ ریونیوبورڈکاتمام ترفوکس سال21۔2020کیلیے مقررہ ہدف135ارب روپے پرہے۔

The post سندھ نے دسمبر میں ریکارڈ 11.75ارب ریونیو اکٹھا کیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3b1Pep4

پی سی بی ایوارڈزکا اعلان؛ بابراعظم نے میدان مارلیا

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سال دو ہزار بیس کے ایوارڈز کا اعلان کردیا۔ 

پی سی بی نے سال 2020 کے ایوارڈز کا اعلان کردیا۔ 12 کیٹگریزمیں ایوارڈز کی نامزگیوں کا فیصلہ آزاد جیوری نے کیا۔ بابر اعظم کو موسٹ ویلیو ایبل اور وائٹ بال کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا۔ محمد رضوان ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر اور فواد عالم کو انفرادی کارکردگی کا ایوارڈ مل گیا۔

فاسٹ بولر نسیم شاہ کوبیسٹ ایمرجنگ انٹرنیشنل کرکٹرکا ایوارڈ دیا گیا۔ ایمرجنگ ڈومیسٹک کرکٹر کا ایوارڈ وکٹ کیپر روحیل نذیر کے نام رہا۔

کامران غلام کو ڈومیسٹک کے بہترین کرکٹر کا ایوارڈ مل گیا۔ آصف یعقوب سال ٹونٹی ٹونٹی کے بہترین امپائر قراردیے گئے۔

ایمرجنگ ڈومیسٹک بہترین خاتون کرکٹر فاطمہ ثناء کو قراردیا گیا جب کہ عالیہ ریاض بیسٹ وومن کرکٹر آف دی ایئرقرارپائیں۔

The post پی سی بی ایوارڈزکا اعلان؛ بابراعظم نے میدان مارلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2X09Be7

سال 2020 کورونا کے نام رہا، عوامی مسائل جوں کے توں رہے

کراچی: سال 2020 کورونا کے نام رہا، مارچ سے اگست تک سندھ میں سیاسی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر رہیں ستمبر سے سیاسی حالات بتدریج بحالی کی طرف گامزن ہوئے۔

سال بھر سندھ میں اپوزیشن جماعتیں حکمران جماعت پیپلز پارٹی پر تنقید کرتی رہیں، عوام کے مسائل جوں کے توں رہے، کئی نامور شخصیات ہم سے بچھڑ گئیں ، کورونا کی وجہ سے لوگ معاشی طور پر شدید مشکلات کا شکار ہو گئے۔

سال 2020 میں سندھ کے حالات کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہو گا کہ سال 2020 کا آغا ز جب ہوا تو لوگ یہ توقع کر رہے تھے کہ یہ سال ان کے لیے اچھا ثابت ہو گا ، یہ سال امن و سلامتی اور خوش حالی کا سال ثابت ہو گا لیکن کسی کو یہ معلوم نہیں تھا کہ 2020ایک ایسی وبائی بیماری کا سال ہوگا ، اس وباکا نام کووڈ 19 ہو گا اور اس وباسے ایسے منفی اثرات مرتب ہوں گے جس سے لوگوں کی طرز زندگی نہ صرف تبدیل ہو جائے گی بلکہ معاشی اور سماجی حالات بھی زبوں حالی کا شکار ہو جائیں گے۔

فروری کے آخری ہفتے میں پاکستان میں وباکا آغاز ہوا ، اس وقت پوری دنیا کورونا سے بچنے کے لیے لاک ڈاؤن کی طرف جا رہی تھی ، یہی صورت حال پاکستان میں بھی رہی ، ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی کورونا نے اپنے پنجے گاڑھنے شروع کر دیے اور اس وباسے بچنے کے لیے سندھ حکومت نے صوبے بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کا آغاز کیا، لوگوں کے روزمرہ زندگی کے معاملات معطل ہو گئے، اگر سندھ کی سیاسی سرگرمیوں کا بتدریج جائزہ لیا جائے تو یہ معلوم ہو گا کہ رواں برس مقامی حکومتوں کی مدت مکمل ہوئی۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) ، پاک سرزمین پارٹی ، جماعت اسلامی نے بڑے اجتماعات منعقد کیے ، پیپلز پارٹی کی سیاسی سرگرمیاں بھی کورونا کی وجہ سے محدود رہیں ، 18 اکتوبر کو پیپلز پارٹی کی میزبانی میں پی ڈی ایم کا جلسہ باغ جناح میں ہواجس میں تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

اس کے علاوہ پی ایس پی نے بھی باغ جناح میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا ، توہین آمیز خاکوں کے خلاف مختلف مذہبی جماعتوں کے تحت بڑی ریلیاں نکالی گئیں جس میں توہین آمیز خاکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔

 

The post سال 2020 کورونا کے نام رہا، عوامی مسائل جوں کے توں رہے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LanELs

نوشہرہ: پی ٹی آئی رہنما خالد خان 2 بیٹوں،محافظ سمیت قتل

نوشہرہ: نوشہرہ کینٹ کے علاقہ حکیم آباد ڈھیری میں مسلح مخالفین ملزمان کی فائرنگ سے تحریک انصاف کے رہنما ملک خالد خان دو جوان بیٹوں اور محافظ سمیت جاں بحق ہو گئے۔

حکیم آباد جی ٹی روڈ پر قائم سی این جی اسٹیشن کے مالک اور تحریک انصاف کے رہنماء ملک خالد خان بیٹوں نوید خالد، یاسر خالد اور محافظ خالد کے ہمراہ گاڑی میں جا رہے تھے کہ راستے میں مسلح مخالفین نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں چاروں گولیاں لگنے سے موقع پر چل بسے، ملزمان فرار ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر کینٹ پولیس کے ایس ایچ او زرداد خان پولیس پارٹی کے ہمراہ موقع پہنچ گئے اور ملزمان کے مقدمہ درج کرکے چھاپہ مار پارٹی تشکیل دیدی۔

 

The post نوشہرہ: پی ٹی آئی رہنما خالد خان 2 بیٹوں،محافظ سمیت قتل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3o3AxFG

2021: روپیہ مستحکم، سونے کی چمک دھیمی پڑجانے کا امکان

کراچی: 2021ء میں پاکستانی کرنسی قدر میں بتدریج  2 تا 4 فیصد کمی متوقع ہے جس کے بعد ڈالر کے مقابلے میں اس کی قدر 164 تا 166 روپے کے لگ بھگ رہے گی، کیوں کہ اگلے ایک سال کے دوران  ڈالر کے طلب اور رسد کے درمیان فاصلہ کم رہے گا۔

آئی ایم ایف کی جانب سے قرضوں کی اقسام کی متوقع وصولی، یوروبانڈ اور سکوک کے اجرا، دیگر عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے نئے قرضے، تارکین  وطن کی بہتر ترسیلاتِ  زر اور  جاری کھاتے کے خسارے میں برائے نام خسارہ  2021 کے دوران روپے کو مستحکم رکھنے میں معاون ہوں گے۔

ٹینجنٹ کیپیٹل  ایڈوائزرز  کے سی ای او مزمل اسلم نے ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دسمبر 2021ء تک روپے کی قدر میں 2 تا 4 فیصد کمی  ہوسکتی ہے، یوں ڈالر کی قیمت 165 تا 166 کے اردگرد رہے گی۔ ادائیگیوں کا مثبت توازن روپے کو مستحکم رکھے گا۔

پاک کویت انویسٹمنٹ  کمپنی کے ریسرچ ہیڈ سمیع اﷲ طارق نے کہا کہ دسمبر 2021 تک روپے کی قدر میں 3فیصد تک کمی ہوسکتی ہے اور امریکی ڈالر کی قدر 165 روپے کے لگ بھگ رہے گا۔

 

The post 2021: روپیہ مستحکم، سونے کی چمک دھیمی پڑجانے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2X3C2rq

رات 12 بجتے ہی کراچی آتشبازی کے دھماکوں سے گونج اٹھا

کراچی: نئے سال کی امد کے موقع پر رات 12بجتے ہی شہر کے مختلف علاقے آتشبازی کے دھماکوں سے گونج اٹھا جب کہ گزری میں نوجوان لڑکی فائرنگ سے زخمی ہوگئی۔

منچلے نوجوان ٹولیوں کی شکل میں سی ویو سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں نئے سال کا جشن مناتے ہوئے دکھائی دیے،ہوائی فائرنگ پر سختی سے پابندی کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں نئے سال کی خوشی میں ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔نئے سال کا جشن منانے میں خواتین اور بچے بھی کسی سے پیچھے نہ تھے اور ان کی بھی بڑی تعداد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے گھروں سے نکل آئے۔

رات 12 بجتے ہی نئے سال کی خوشی میں سی ویو اور مزار قائد سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں آتشبازی کے دھماکوں سے شہر گونج اٹھا جبکہ نئے سال کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے واقعات کو روکنے کے لیے پولیس کی جانب سے گزشتہ ایک ہفتے سے مہم جاری تھی تاہم اس کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی۔

گزری کے علاقے ڈیفنس میں سال نو کی خوشی میں کی جانے والی فائرنگ سے 17 سالہ گلنار نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئی، درخشاں چوکی کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 30 سالہ زبیر زخمی ہوگیا جسے رات گئے ایدھی کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچایا۔

سرسید کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 9 باب السلام مسجد کے قریب گھر کے اندر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی ہاتھ پر لگنے سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں اس کی شناخت 22 سالہ نعیم الدین کے نام سے کی گئی۔

 

The post رات 12 بجتے ہی کراچی آتشبازی کے دھماکوں سے گونج اٹھا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2WXb3y1

اسپیکر قومی اسمبلی نے 2 ن لیگی ارکان کے استعفے جعلی قرار دیدیے

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ 2 ن لیگی ارکان کے استعفے جعلی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے 2  ارکان قومی اسمبلی کے اسپیکر کو بھجوائے گئے استعفوں کی تحقیقات مکمل کرلی گئی، اسپیکر اسد قیصر نے مرتضیٰ جاوید عباسی اور سجاد اعوان کی استدعا منظور کر لی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے رولنگ دی کہ دونوں اراکین نے اپنے استعفوں کی تصدیق نہیں کی اور انھیں جعلی قرار دیا۔ اسپیکر نے قرار دیا کہ موصول ہونے والے استعفے متعلقہ ممبران کے ثابت نہیں ہوسکے، استعفوں کی تصدیق نہ ہونے کے باعث ان پر مزید کارروائی کی ضرورت نہیں لہذا انھیں جعلی قرار دیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ مرتضیٰ جاوید اورسجاد اعوان کے استعفے اْن کے سرکاری لیٹر ہیڈ پیڈ پر 14 دسمبر 2020 کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہوئے تھے۔ استفعوں پر کارروائی قانون ، قواعد ، گائیڈ لائنز اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی عمل میں لائی گئی۔

 

The post اسپیکر قومی اسمبلی نے 2 ن لیگی ارکان کے استعفے جعلی قرار دیدیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2WXnRUY

2021 کا پہلا ٹریفک حادثہ،ایک شخص جاں بحق

کراچی: بن قاسم کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق، متوفی کی شناخت 31 سالہ عدیل احمد کے نام سے کی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی پیدل جاتے ہوئے تیز رفتار موٹر سائیکل ٹکر سے جاں بحق ہوا ہے، دریں اثنا سال 2020 کے آخری ٹریفک حادثے میں شیر شاہ گلبائی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی شناخت 35 سالہ محمد طاہر، 45 سالہ اللہ رکھا اور 23 سالہ ناصر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونے والے طاہر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

 

The post 2021 کا پہلا ٹریفک حادثہ،ایک شخص جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3o5SmEe

3 کشمیریوں کا قتل، پاکستان کا عالمی تحقیقات کا مطالبہ

اسلام آباد / سرینگر: پاکستان نے تین مزید کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل عام پر بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہدحفیظ چوہدری نے کہا کہ ہم 3مزید نہتے کشمیریوں کے جعلی مقابلوں میں شہادت کی شدید مذمت کرتے ہیں،ان جعلی مقابلوں میں شہادت پانے والوں میں سری نگر کا ایک ہائی سکول کاطالبعلم شامل ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ان ہولناک جرائم میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرتا ہے، رواں برس ریاستی دہشتگردی کے واقعات میں بھارتی قابض افواج نے 300سے زائد نہتے کشمیریوں کو جعلی مقابلوں ، گھیراؤ و تلاش آپریشنز میں شہید کیا گیا،750 کشمیری زخمی ہوئے۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان مسلسل اس بات کو اجاگر کررہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں، اقوامِ متحدہ کے کمیشن برائے انکوائری کی تفتیش کی متقاضی ہیں۔

علاوہ ازیں پولیس نے اعتراف کیاہے کہ شہید کشمیری نوجوانوں کے خلاف کوئی مقدمہ یا ان کی گمشدگی کی رپورٹ درج نہیں تھی،حریت کانفرنس نے شہید نوجوانوں کو خراج عقیدت کیلئے آج مکمل ہڑتال اور نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہروں کی اپیل کی ہے ۔جبکہ حریت رہنماؤں اور تنظیموںنے شہید کشمیری نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

The post 3 کشمیریوں کا قتل، پاکستان کا عالمی تحقیقات کا مطالبہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/38UpmJd

کراچی میں سردی کی شدت کا دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

کراچی: شہر قائد میں سردی کی شدت کا دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا سال کے پہلے دن سردی کی شدت برقرار، کم سے کم درجہ حرارت 5.6 ریکارڈ کیا گیا۔

شہر میں رواں سال کا آغاز 10 سالہ سردی کا ریکارڈ ٹوٹنے سے ہوا۔ آج کا ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت دس سالوں میں کم ترین رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سائبیرین ہواؤں نے شہر کے موسم کو مزید سرد بنادیا۔ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 5.6 ریکارڈ کیا گیا۔ اس سے قبل 2014 میں درجہ حرارت 6.5 ریکارڈ کیا گیا تھا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔ شہر میں  شمالی سمت سے ہوائیں10کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

The post کراچی میں سردی کی شدت کا دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2WXlmC4

کورونا سے مزید 71 افراد جاں بحق، 34 ہزار سے زائد فعال کیسز

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 71 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 34 ہزار سے زائد ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 039 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 67 لاکھ 37 ہزار 107 ہوگئی ہے۔

کورونا کی مریضوں کی تعداد کتنی؟

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 463 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 82 ہزار 178 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ15 ہزار 679 ، پنجاب میں ایک لاکھ 38 ہزار 608، خیبر پختونخوا میں 58 ہزار 701، اسلام آباد میں 37 ہزار 888، بلوچستان میں 18 ہزار 168، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 277 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 857 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد34ہزار773 ہوگئی ہے۔ جب کہ 2 ہزار 216 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 71 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 10 ہزار 176 ہوگئی ہے۔

صحت یاب مریضوں کی تعداد

این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 2 ہزار 156 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 37 ہزار 229 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پا نی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

The post کورونا سے مزید 71 افراد جاں بحق، 34 ہزار سے زائد فعال کیسز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3rKmtU0

رات 12 بجتے ہی کراچی آتشبازی کے دھماکوں سے گونج اٹھا

کراچی: نئے سال کی امد کے موقع پر رات 12بجتے ہی شہر کے مختلف علاقے آتشبازی کے دھماکوں سے گونج اٹھا جب کہ گزری میں نوجوان لڑکی فائرنگ سے زخمی ہوگئی۔

منچلے نوجوان ٹولیوں کی شکل میں سی ویو سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں نئے سال کا جشن مناتے ہوئے دکھائی دیے،ہوائی فائرنگ پر سختی سے پابندی کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں نئے سال کی خوشی میں ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔نئے سال کا جشن منانے میں خواتین اور بچے بھی کسی سے پیچھے نہ تھے اور ان کی بھی بڑی تعداد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے گھروں سے نکل آئے۔

رات 12 بجتے ہی نئے سال کی خوشی میں سی ویو اور مزار قائد سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں آتشبازی کے دھماکوں سے شہر گونج اٹھا جبکہ نئے سال کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے واقعات کو روکنے کے لیے پولیس کی جانب سے گزشتہ ایک ہفتے سے مہم جاری تھی تاہم اس کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی۔

گزری کے علاقے ڈیفنس میں سال نو کی خوشی میں کی جانے والی فائرنگ سے 17 سالہ گلنار نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئی، درخشاں چوکی کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 30 سالہ زبیر زخمی ہوگیا جسے رات گئے ایدھی کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچایا۔

سرسید کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 9 باب السلام مسجد کے قریب گھر کے اندر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی ہاتھ پر لگنے سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں اس کی شناخت 22 سالہ نعیم الدین کے نام سے کی گئی۔

 

The post رات 12 بجتے ہی کراچی آتشبازی کے دھماکوں سے گونج اٹھا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WXb3y1

اسپیکر قومی اسمبلی نے 2 ن لیگی ارکان کے استعفے جعلی قرار دیدیے

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ 2 ن لیگی ارکان کے استعفے جعلی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے 2  ارکان قومی اسمبلی کے اسپیکر کو بھجوائے گئے استعفوں کی تحقیقات مکمل کرلی گئی، اسپیکر اسد قیصر نے مرتضیٰ جاوید عباسی اور سجاد اعوان کی استدعا منظور کر لی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے رولنگ دی کہ دونوں اراکین نے اپنے استعفوں کی تصدیق نہیں کی اور انھیں جعلی قرار دیا۔ اسپیکر نے قرار دیا کہ موصول ہونے والے استعفے متعلقہ ممبران کے ثابت نہیں ہوسکے، استعفوں کی تصدیق نہ ہونے کے باعث ان پر مزید کارروائی کی ضرورت نہیں لہذا انھیں جعلی قرار دیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ مرتضیٰ جاوید اورسجاد اعوان کے استعفے اْن کے سرکاری لیٹر ہیڈ پیڈ پر 14 دسمبر 2020 کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہوئے تھے۔ استفعوں پر کارروائی قانون ، قواعد ، گائیڈ لائنز اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی عمل میں لائی گئی۔

 

The post اسپیکر قومی اسمبلی نے 2 ن لیگی ارکان کے استعفے جعلی قرار دیدیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WXnRUY

2021 کا پہلا ٹریفک حادثہ،ایک شخص جاں بحق

کراچی: بن قاسم کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق، متوفی کی شناخت 31 سالہ عدیل احمد کے نام سے کی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی پیدل جاتے ہوئے تیز رفتار موٹر سائیکل ٹکر سے جاں بحق ہوا ہے، دریں اثنا سال 2020 کے آخری ٹریفک حادثے میں شیر شاہ گلبائی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی شناخت 35 سالہ محمد طاہر، 45 سالہ اللہ رکھا اور 23 سالہ ناصر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونے والے طاہر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

 

The post 2021 کا پہلا ٹریفک حادثہ،ایک شخص جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3o5SmEe

3 کشمیریوں کا قتل، پاکستان کا عالمی تحقیقات کا مطالبہ

اسلام آباد / سرینگر: پاکستان نے تین مزید کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل عام پر بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہدحفیظ چوہدری نے کہا کہ ہم 3مزید نہتے کشمیریوں کے جعلی مقابلوں میں شہادت کی شدید مذمت کرتے ہیں،ان جعلی مقابلوں میں شہادت پانے والوں میں سری نگر کا ایک ہائی سکول کاطالبعلم شامل ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ان ہولناک جرائم میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرتا ہے، رواں برس ریاستی دہشتگردی کے واقعات میں بھارتی قابض افواج نے 300سے زائد نہتے کشمیریوں کو جعلی مقابلوں ، گھیراؤ و تلاش آپریشنز میں شہید کیا گیا،750 کشمیری زخمی ہوئے۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان مسلسل اس بات کو اجاگر کررہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں، اقوامِ متحدہ کے کمیشن برائے انکوائری کی تفتیش کی متقاضی ہیں۔

علاوہ ازیں پولیس نے اعتراف کیاہے کہ شہید کشمیری نوجوانوں کے خلاف کوئی مقدمہ یا ان کی گمشدگی کی رپورٹ درج نہیں تھی،حریت کانفرنس نے شہید نوجوانوں کو خراج عقیدت کیلئے آج مکمل ہڑتال اور نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہروں کی اپیل کی ہے ۔جبکہ حریت رہنماؤں اور تنظیموںنے شہید کشمیری نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

The post 3 کشمیریوں کا قتل، پاکستان کا عالمی تحقیقات کا مطالبہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/38UpmJd

کراچی میں سردی کی شدت کا دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

کراچی: شہر قائد میں سردی کی شدت کا دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا سال کے پہلے دن سردی کی شدت برقرار، کم سے کم درجہ حرارت 5.6 ریکارڈ کیا گیا۔

شہر میں رواں سال کا آغاز 10 سالہ سردی کا ریکارڈ ٹوٹنے سے ہوا۔ آج کا ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت دس سالوں میں کم ترین رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سائبیرین ہواؤں نے شہر کے موسم کو مزید سرد بنادیا۔ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 5.6 ریکارڈ کیا گیا۔ اس سے قبل 2014 میں درجہ حرارت 6.5 ریکارڈ کیا گیا تھا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔ شہر میں  شمالی سمت سے ہوائیں10کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

The post کراچی میں سردی کی شدت کا دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WXlmC4

نیا سال، نئی امیدیں

2020 کا آخری سورج ڈوبتے ہی پتا نہیں کیوں دل بھی ڈوب سا گیا۔ ایک بے نام سی اداسی چھا گئی۔ بلاشبہ 2020 پوری دنیا کےلیے بڑی آزمائشوں کا سال تھا۔ کورونا کا عفریب لاکھوں بے گناہوں کو کھا گیا۔ کروڑوں آج بھی اس کے ساتھ زندگی اور موت کی جنگ لڑنے میں مصروف ہیں۔ بڑی بڑی سپر پاورز کہلانے والی حکومتوں کی معیشت پلک جھپکتے میں زمیں بوس ہوگئی، جس کے نتیجے میں کام، کاروبار اور دفاتر بند ہوئے تو کروڑں لوگ بے روزگار ہوگئے۔

اگر گزشتہ سال کو ایک مرتبہ Rewind کرکے اس کی فلم اپنے ذہن کے پردے پر چلائیں تو یقینی طور پر اعصاب شل ہوجائیں گے۔

نئے سال کے موقع پر میں مبارکباد وغیرہ کے پیغامات بھیجنے میں عام طور پر سست اور بخیل واقع ہوئی ہوں، لیکن اس مرتبہ نہ جانے کیا دل میں آئی کہ میں نے موبائل اٹھایا اور ایک جاندار سا حوصلہ افزا پیغام گزشتہ سال کے شکریے اور نئے سال کی مبارکباد کے ساتھ اپنی تمام تر لسٹ کو بھیج دیا۔

دسمبر تو ویسے بھی ہمیشہ سے اداس کردینے والا مہینہ رہا ہے اور اس آخری سورج کے ڈوبنے کے ساتھ پتا نہیں کتنے دل ڈوب رہے ہوں گے اور جتنی حوصلہ افزائی کی ضرورت اس سال ہمیں ہے، شاید اس سے پہلے کبھی نہ تھی۔

کورونا کے دوران مجھے پاکستان میں اپنے لوگوں کے ساتھ پیش آنے والی مشکلات سے ہرگز انکار نہیں، لیکن آپ لوگ جو اپنے اپنے گھروں میں، اپنے پیاروں کے درمیان، اپنے وطن کی مٹی کی خوشبو کے ساتھ موجود ہیں، ان کےلیے تو پھر بھی کچھ نہ کچھ ریلیف تھا کہ وہ ان سخت ترین حالات کا مقابلہ کرسکیں۔ لیکن ایک لمحے کےلیے پردیس میں پھنسے اپنے ان ہم وطنوں کا خیال ذہن میں لائیے، جو دو وقت کی حلال روزی کےلیے گھر سے بے گھر ہوئے۔ کورونا کے دوران جن کی ملازمتیں چلی گئیں۔ فلائٹس بند ہوئیں تو وہ واپس بھی نہ جاسکے۔ ویزے ختم ہوگئے۔ گھروں اور فلیٹس کے کرایے سر پر آگئے۔ روٹی، پانی، ہوا، بجلی، چھت… سب کے اخراجات۔ اوپر سے نہ کوئی دوست احباب، رشتے دار جو حوصلہ بڑھا سکے، اُمید دِلا سکے، ہمت بندھا سکے، دلاسہ اور ایک تھپکی دے سکے کہ ’’ہمت مت ہارو، سب ٹھیک ہوجائے گا‘‘۔

یقین کیجئے پردیس میں موجود لوگوں کے حالات اس سے بھی زیادہ خراب تھے۔ میں نے بڑے بڑے کڑیل جوانوں کو پھوٹ پھوٹ کر روتے دیکھا۔ انٹرنیٹ پر آپ کو ایسی کئی ویڈیوز مل جائیں گی۔ ایک نوجوان نے جب نوکری چلے جانے کے بعد اپنے حالات بتائے تو میں نے کہا تم گھر کیوں نہیں چلے جاتے؟ ان حالات میں کم از کم اپنوں کے درمیان تو ہوگے؟ اس پر وہ بولا آپ ٹھیک کہہ رہی ہیں۔ میں بھی گھر جانا چاہتا تھا لیکن گھر والوں نے کہا کہ بیٹا مت آنا، ابھی تو وہ قرضہ بھی نہیں اُترا جو ادھار لے کر تمہارے ویزہ اور ٹکٹ کا بندوبست کیا تھا۔

قارئین! پاکستان میں تو پھر چھت ہمارے سر پر ہوتی ہے، اپنا ملک، اپنے لوگ اور ان گنت آسانیاں، جن کے بارے میں ہم نے کبھی سوچا ہی نہیں۔ لیکن یہاں تو ہم ایک ایک سانس کےلیے ادائیگی کرتے ہیں۔ اس کے باوجود ہم ہمت نہیں ہارتے، ایک دوسرے کا حوصلہ بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایک صحافی اور قلمکار ہونے کے ناتے میری کوشش رہی کہ میں جتنا بھی ہوسکے ان شدید ترین حالات میں بھی لوگوں کی رہنمائی کرسکوں۔ ذہنی اور جذباتی طور پر شکستہ لوگوں کی کاؤنسلنگ کرسکوں۔ انہیں سمجھا سکوں کہ ’’گرنا نہیں… نہ معیار سے، نہ تھک کر اور نہ ہار کر‘‘۔ حالانکہ مجھے خود بھی اسی طرح کی توانا حوصلہ افزائی کی ضرورت ہوتی تھی۔

آپ تو پھر خوش قسمت ہیں کہ اپنے ملک میں اپنے پیاروں کے ساتھ ہیں، تو پھر آپ کیوں مایوس ہیں؟ آپ کے دل کیوں ڈوب رہے ہیں؟ یاد رکھیے! رات جتنی مرضی طویل ہو، آخر اس کی ایک صبح ضرور ہوتی ہے۔ حبس جب حد سے بڑھ جاتا ہے تو بارش ہوتی ہے اور تقدیر محنت کرنے والوں کا معاوضہ ہرگز نہیں روکتی۔

آگے بڑھیے۔ اپنی غلطیوں کا اعتراف کیجئے۔ اپنی ناکامیوں کا الزام دوسروں پہ دھرنے کے بجائے بہادری سے اپنا محاسبہ کیجئے۔ حقائق کو قبول کیجئے۔ گزرے وقت کو، حالات کو اور گزرے سال کو کوسنے کے بجائے نئے سال کو نئی امید، نئے عزم اور نئے حوصلے کے ساتھ خوش آمدید کہیے۔ اگر آپ منزل پر پہنچنا چاہتے ہیں تو راستے میں بار بار رک کر پیچھے دیکھنا چھوڑ دیجئے۔ یہ بھی یاد رکھیے کہ حقیقی کامیابی تک پہنچنے کےلیے کوئی لفٹ موجود نہیں ہوتی، ہمیں ہمیشہ سیڑھیاں چڑھنا پڑتی ہیں۔ جتنا آپ کے بس میں ہے وہ تو کیجئے۔ اپنا اور اپنے قریبی رشتوں کا حق ادا کیجئے۔ ایک اچھا شہری ہونے کا فرض نبھائیے۔

خدا کرے آنے والا یہ سال ہم سب کی زندگیوں میں خوشیوں کی نوید لے کر آئے۔ (آمین)

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 1,000 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔

The post نیا سال، نئی امیدیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/38V6FVT

Wednesday, 30 December 2020

چیف جسٹس نے کرک میں مندر جلانے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

 اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے خیبرپختون خوا میں مندر جلانے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے خیبرپختون خوا کے ضلع کرک میں مندر جلانے کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے، اور چیف جسٹس نے آئی جی پی اور چیف سیکریٹری خیبرپختون خوا سے سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے، جب کہ مندرجلانے سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت 5 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کرک میں مشتعل افراد نے مندر مسمار کردیا

اعلامیے  میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمد سے پاکستان ہندو کونسل کے چیئرمین رمیش کمار نے ملاقات کی تھی، اور رمیشن کمار نے کرک میں مندر جلانے کے واقعہ سے چیف جسٹس کو آگاہ کیا تھا، جس پر چیف جسٹس نے مندر جلانے کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تحصیل بانڈہ داد شاہ کے علاقہ ٹیری میں مندر کی توسیع کا کام جاری تھا کہ اس دوران مقامی افراد مشتعل ہوگئے اور مندر پر چڑھائی کرتے ہوئے آگ لگادی اور مندر مسمار کر دیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے مندر میں توسیع  قبول نہیں۔

 

The post چیف جسٹس نے کرک میں مندر جلانے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2MlFThI

خواجہ آصف 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

 لاہور: احتساب عدالت نے خواجہ آصف کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ کے رہنماخواجہ آصف کو احتساب عدالت میں پیش کیا۔

نیب پراسکیوٹر عاصم ممتاز نے خواجہ آصف کے پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف سے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں تفتیش کرنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آمدنی سے زائد اثاثے؛ نیب نے خواجہ آصف کو گرفتار کرلیا

خواجہ آصف نے کہا کہ پہلے مجھ سے راولپنڈی میں تفتیش ہوئی، وہاں مجھ سے کچھ نہ ملا تو اب لاہور بھجوا دیا ہے۔

جج جواد الحسن نے ریمارکس دیے کہ جب شہباز شریف یہاں تقریر کرتے تھے تو دل کرتا تھا کہ قومی اسمبلی کا اسپیکر بن جاؤں، یہ پہلا ریمانڈ ہے اس لیے نیب کی استدعا منظور کر لیتے ہیں۔

عدالت نے خواجہ آصف سے فیملی اور وکلا کو ملاقات کرانے اور گھر کا کھانا فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ احتساب عدالت نے خواجہ آصف کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرتے ہوئے 14 جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری گرفتاری کے پیچھے عمران خان ہیں۔

The post خواجہ آصف 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2JxF1pb

کابل میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک

کابل میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق کابل میں سڑک کنارے نصب بم ایک گاڑی پر پھٹنے سے اس میں موجود ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ سڑک کنارے نصب بم کے ذریعے صدارتی محل کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تاہم اس حوالے سے افغان صدر کے ترجمان یا دیگر حکام نے اب تک کوئی رد عمل نہیں دیا۔

دوسری جانب افغان پولیس نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں کورولا گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تاہم اب تک دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔

The post کابل میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3o3hkUJ

عمران عباس نے علیزے شاہ سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑدی

کراچی: اداکار عمران عباس نے اپنی اور اداکارہ علیزے شاہ کی شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

چند روز قبل سوشل میڈیا پر عمران عباس اور علیزے شاہ کی شادی کی خبریں گردش کررہی تھیں۔ ان خبروں کا آغازاس وقت ہوا جب دونوں نے ڈراما سیریل ’’جو تو چاہے‘‘ میں کام کیا۔ ڈرامے میں دونوں کی جوڑی کو لوگوں نے خوب پسند کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار عمران عباس اور علیزہ شاہ کی شادی کے چرچے

عمران عباس اور علیزے شاہ نے ڈرامے کے علاوہ آف اسکرین بھی اپنی مزاحیہ ویڈیوز سے مداحوں کو خوب محظوظ کیا۔ دونوں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دونوں بھارتی فلم’’جب وی میٹ‘‘ کا مشہور ڈائیلاگ بولتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

حال ہی میں عمران عباس نے بتایا تھا کہ وہ جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ اور اسی وقت سے عمران اور علیزے شاہ کی شادی کے چرچے سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگے۔ تاہم اداکار عمران عباس نے اب ان خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے اپنی اور علیزے شاہ کی شادی کی تردید کردی ہے۔

عمران عباس نے انسٹاگرام اسٹوری پر چند اسکرین شاٹس شیئرکیے جو کہ ان کی شادی کے حوالے سے چند یوٹیوب ویڈیوزکے تھے۔ ان اسکرین شاٹس کے ساتھ انہوں نے لکھا اس ہفتے یوٹیوب پر چلنے والی بے بنیاد افواہیں۔

واضح رہے کہ علیزے شاہ کی جانب سے فی الحال عمران عباس کے ساتھ شادی کی خبروں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

The post عمران عباس نے علیزے شاہ سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑدی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3mVHwze

چینی کمپنی ’سائنوفارم‘ سے کورونا ویکسین کی 12 لاکھ ڈوسزخریدی جائیں گی، فواد چوہدری

 اسلام آباد: وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چین کی کمپنی سائنوفارم سے ویکسین کی بارہ لاکھ ڈوسزخریدی جائیں گی۔

وفاقی وزیرسائنس ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کابینہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا وبا کے خاتمے کے لیے ابتدائی طورپرچین کی کمپنی سائنوفارم سے ویکسین کی بارہ لاکھ Doses خریدی جائیں گی جو 2021 کی پہلی سہ ماہی میں فرنٹ لائن ورکرزکو مفت مہیا کی جائیں گی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹراگرکوئی اوربین الاقوامی طورپرمنظور شدہ ویکسین امپورٹ کرنا چاہےتو وہ بھی کرسکتا ہے۔

The post چینی کمپنی ’سائنوفارم‘ سے کورونا ویکسین کی 12 لاکھ ڈوسزخریدی جائیں گی، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/381Jz0h

انسان سے بہتر ڈانس کرنے والے روبوٹ کی ویڈیو وائرل

بوسٹن: انسان نما روبوٹ بنانے والی مشہور کمپنی بوسٹن ڈائنامکس کی جانب سے روبوٹس کو ڈانس سکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں روبوٹس انتہائی ماہرانہ انداز میں رقص کی ادائیں دکھاتے ہیں اور اچھلتے کودتے روبوٹ اس طرح قدم رکھتے ہیں جو ماہر ڈانسر بھی نہیں کرسکتے۔

اس کی وائرل ہوتی ہوئی ویڈیو ہزاروں لاکھوں افراد نے دیکھی ہے۔ اس سے قبل بوسٹن ڈائنامکس کے روبوٹ مختلف کرتب دکھانے، الٹی چھلانگ لگانے، پارکر، برتن دھونے اور دروازے کھولنے جیسے کام کرچکے ہیں۔ لیکن اس مرتبہ انہوں  نے 1960 کے ایک مشہور گانے ’ ڈو یو لوو می‘ پر ڈانس کرکے دنیا کو حیران کردیا ہے۔ روبوٹ کی اس مہارت کو دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ آخر وہ کسطرح اپنا توازن قائم رکھتےہیں۔


اس ویڈیو کو دیکھتے وقت کئی مرتبہ یہ خیال آتا ہے کہ انسان کسطرح کی مشینوں سے زبردست ڈانس کرواسکتا ہے اور کئی مرتبہ تو ان پر سی جی آئی اینی میشن کا گمان ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ بوسٹن ڈائنامکس کمپنی ہیونڈائی کار ساز کمپنی نے ایک ارب ایک کروڑ ڈالر میں خرید لی ہے۔ بوسٹن ڈائنامکس کی بنیاد 1992 میں رکھی گئی تھی جس نے پہلے چوپائے روبوٹ بنائے تھے۔

The post انسان سے بہتر ڈانس کرنے والے روبوٹ کی ویڈیو وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2JxkUHz

یہ دوا سرطان زدہ خلیوں کو بھوک سے ہلاک کردیتی ہے!

اسٹاک ہوم: سویڈن اور جرمنی کے سائنسدانوں نے مشترکہ تحقیق کے بعد ایسا مرکب تیار کیا ہے جو سرطان زدہ خلیوں کو غذا ’ہضم‘ کرکے توانائی پیدا کرنے کے قابل ہی نہیں چھوڑتا۔ نتیجتاً یہ خلیے فاقہ زدہ ہو کر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

ابتدائی تجربات میں یہ مرکب چوہوں پر کامیابی سے آزمایا جاچکا ہے اور امید ہے کہ آئندہ سال اس کی انسانی طبّی آزمائشوں کی اجازت بھی مل جائے گی۔

یہ تحقیق اسٹاک ہوم کے مشہور ’’کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ‘‘ کی سربراہی میں کی گئی جس میں کولون، جرمنی سے ’’میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ فار بائیالوجی آف ایجنگ‘‘ اور سویڈن کی گوٹنبرگ یونیورسٹی کے ماہرین بھی شریک تھے۔

اس تحقیق کے دوران انہوں نے کچھ ایسے حیاتی سالمات (بایو مالیکیولز) دریافت کیے جو خلیے کے ایک اہم حصے ’’مائٹوکونڈریا‘‘ کو متاثر کرتے ہیں اور اسے خلیے کےلیے توانائی پیدا کرنے سے روکتے ہیں۔

واضح رہے کہ مائٹو کونڈریا کو ’’خلیے کا بجلی گھر‘‘ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ غذا کے سالمات کو ’ہضم‘ کرکے نہ صرف توانائی پیدا کرتا ہے بلکہ جسمانی بافتوں (ٹشوز) اور اعضا کے درست طور پر کام کرنے کےلیے ضروری سالمے بھی تیار کرتا ہے۔

مزید یہ کہ مائٹوکونڈریا کا اپنا ڈی این اے ہوتا ہے جو باقی خلیے سے بالکل الگ ہوتا ہے۔ اگر مائٹوکونڈریا اپنا کام کرنا بند کردے تو خلیوں میں غذا ہضم ہونے کا عمل بھی رک جائے گا اور وہ فاقہ زدہ ہو کر مرنے لگیں گے۔

ہر صحت مند خلیہ اپنی مخصوص عمر پوری کرنے کے بعد خود کو ختم کرلیتا ہے اور اس کی جگہ، وہی کام کرنے والا دوسرا خلیہ آجاتا ہے۔ لیکن سرطان (کینسر) میں مبتلا خلیے خود کو ختم نہیں کرتے بلکہ اپنی تعداد میں اضافہ کرتے رہتے ہیں جس کے نتیجے میں متاثرہ مقام پر ’’سرطان زدہ پھوڑا‘‘ (ٹیومر) وجود میں آجاتا ہے جس کا علاج تقریباً ناممکن ہوتا ہے۔

طبّی ماہرین کے سامنے برسوں سے یہ امکان موجود تھا کہ اگر سرطان زدہ خلیوں میں مائٹوکونڈریا کو نشانہ بنا کر کام کرنے سے روک دیا جائے تو سرطان زدہ خلیے بھی ’’فاقہ زدگی‘‘ کا شکار ہو کر مرنے لگیں گے۔ اس طرح نہ صرف سرطان کو بڑھنے سے روکا جاسکے گا بلکہ ممکنہ طور پر مکمل ختم بھی کیا جاسکے گا۔

البتہ اس امکان کو یقین بنانے کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ حائل تھی: مائٹوکونڈریا کو نشانہ بنانے والی دوائیں عموماً بہت زہریلی ہوتی ہیں کیونکہ وہ اپنے راستے میں آنے والے ہر خلیے پر حملہ کر دیتی ہیں چاہے وہ سرطان زدہ ہو یا نہ ہو۔ کینسر کا علاج کرنے کےلیے ادویہ (حیاتی کیمیائی سالمات) کو لازماً اس قابل ہونا چاہئے کہ وہ صحت مند خلیوں کو نظرانداز کرتے ہوئے صرف اور صرف سرطان زدہ خلیوں ہی کو نشانہ بنائیں۔

جرمن اور سویڈش سائنسدانوں نے برسوں تحقیق کے بعد یہی کامیابی حاصل کی ہے۔

انہوں نے کچھ مخصوص بایوکیمیکلز کے ساتھ ساتھ وہ پورا نظام بھی دریافت کیا ہے جس کے تحت بطورِ خاص کینسر زدہ خلیوں میں مائٹوکونڈریا کے ڈی این اے (mtDNA) سے پروٹین بننے کے عمل میں رکاوٹ ڈالی جاتی ہے اور یوں مائٹوکونڈریا کو ناکارہ بنایا جاتا ہے۔

ان بایوکیمیکلز کے اثرات کچھ دیر بعد ارد گرد کے صحت مند خلیوں تک پہنچنا شروع ہوتے ہیں لیکن تب تک ان کی شدت میں خاصی کمی آچکی ہوتی ہے اور وہ دوسرے خلیوں کےلیے بڑی حد تک بے ضرر ہو چکے ہوتے ہیں۔

ابتدائی تجربات میں ان بایوکیمیکلز کو سرطان زدہ چوہوں پر آزمایا گیا۔ ان آزمائشوں کے دوران چوہوں میں سرطانی رسولیوں کا سائز کم ہوا جبکہ ان کی مجموعی صحت بھی بہت زیادہ متاثر نہیں ہوئی۔

ریسرچ جرنل ’’نیچر‘‘ کے ایک حالیہ شمارے میں اس حوالے سے شائع ہونے والی رپورٹ میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ اس دوا کو جلد ہی عالمی اداروں کی جانب سے انسانی آزمائشوں کی اجازت مل جائے گی۔

The post یہ دوا سرطان زدہ خلیوں کو بھوک سے ہلاک کردیتی ہے! appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/38J7y3C

امید کا دیا اور دکھ کے سائے

کہتے ہیں کہ زندگی کوئی پھولوں کی سیج نہیں جو ہمہ وقت مہکتی رہے اور خوشیاں ہی خوشیاں ہماری جھولی میں ڈالتی رہے۔ بلکہ زندگی تو سکھ اور دکھ کا ایک ایسا مجموعہ ہے کہ اگر ایک پل میں ہم دکھ سے رنجور ہیں تو اگلے پل ہمیں ایسی خوشی بھی نصیب ہوتی ہے کہ پچھلے تمام دکھوں، تکالیف اور غموں کا مداوا ہوجاتا ہے۔ اور ہم پھر سے ایک امید کے سہارے آگے بڑھنا شروع کردیتے ہیں۔ دکھوں کے سائے بڑھتے جاتے ہیں مگر امید کا دیا جلتا رہتا ہے۔

کیوں اَٹا ہوا ہے غبار میں، غم زندگی کے فشار میں
وہ جو درد تھا ترے بخت میں، سو وہ ہوگیا، اسے بھول جا

2020 کا سال بھی کچھ ایسے ہی خوشی اور غم کے واقعات سے بھرپور گزرا کہ ان کی یاد پر جہاں دل خون کے آنسو بہاتا ہے تو وہیں موہوم سی امید اسے دھڑکنے پر مجبور بھی کرتی ہے۔

سال کا آغاز ایک خوفناک دھماکے کی شکل میں ہوا اور پھر پورا سال ہی اس دھماکے کی دھمک ہمارے کانوں کے پردوں پر دستک دیتی رہی۔ 7 جنوری 2020 کو کوئٹہ کے لیاقت بازار میں ایک موٹر سائیکل کے ذریعے بم دھماکا ہوا جس سے دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے اور 14 کے قریب زخمی ہوئے۔ اور اس کے صرف تین دن بعد اسی شہر کوئٹہ کے سیٹلائٹ ٹاؤن میں واقع غوث آباد کے قریب ایک مسجد میں بم دھماکا ہوا۔ یہ سانحہ مغرب کی نماز کے وقت پیش آیا جس سے اللہ کے گھر کے مہمانوں میں سے 15 افراد بشمول معصوم بچوں کے شہید ہوئے اور 19 کے قریب زخمی ہوئے۔اس حادثے نے ملک کے تمام باشندوں کو اداسی کی لپیٹ میں لے لیا۔

اسی دن 10 جنوری کو ہی سال کا پہلا چاند گرہن بھی پیش آیا۔

9 فروری 2020 سے ملک میں کبڈی ورلڈ کپ کا آغاز ہوا اور 16 فروری کو پاکستان نے اپنے روایتی حریف بھارت کو ہرا کر کبڈی ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا، جس سے ملک بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ مگر خوشی کا دورانیہ ہمیشہ ہی بہت کم ہوتا ہے اور اگلے دن ہی، یعنی 17 فروری کو دہشت گردوں نے پھر اسی شہر کوئٹہ کو نشانہ بنایا اور موٹر سائیکل پر جاتے ایک خودکش حملہ آور نے اس وقت اپنے آپ کو اڑا لیا جب پولیس نے اسے روکنے کی کوشش کی، کیونکہ وہ مذہبی ریلی میں داخل ہونا چاہتا تھا۔ اس حادثے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد نے جام شہادت نوش کیا اور 35 کے قریب زخمی ہوئے۔

20 فروری کو فیصل آباد کے رہائشی باکسنگ کے اولمپک کھلاڑی عثمان اللہ خان کی وفات ہوئی۔ 25 فروری کو الخدمت فاؤنڈیشن کے چیئرمین نعمت اللہ خان کا انتقال پُرملال ہوا۔ 26 فروری 2020 کو پاکستان میں عالمی وبا کورونا کی پہلی بار دو افراد میں تشخیص ہوئی اور پھر اس وبا نے ہمارے ملک میں بھی اپنے پنجے گاڑ لیے، جس نے ابھی تک جینا دوبھر کر رکھا ہے۔ 6 مارچ 2020 کو قہقہوں کے بادشاہ امان اللہ ہم سے بچھڑ گئے اور پہلی بار اس شخص کےلیے لوگ اداس ہوئے جس نے ساری زندگی انہیں ہنسانے میں ہی گزار دی۔

21 مئی کو کاون کی ملک بدری کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے دیا۔

22 فروری کو پاکستان میں ایک لرزہ خیز حادثہ پیش آیا جس نے ہر آنکھ کو نم کردیا۔ لاہور سے کراچی آنے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن فلائٹ 8303 کی ایک ائیر بس ’’اے۔320‘‘ کراچی کی ماڈل کالونی میں کریش ہوگئی۔ اس جہاز میں 91 مسافر اور عملے کے 8 افراد سوار تھے، جن میں سے 97 افراد کو موت نے اپنی آغوش میں لے لیا اور دو افراد زخمی حالت میں زندہ رہ جانے میں کامیاب رہے۔ ماڈل ٹاؤن ایک گنجان آباد علاقہ ہے جس کی وجہ سے عمارتوں کے نقصان کے علاوہ وہاں کے رہائشیوں میں سے بھی آٹھ افراد زخمی ہوئے، جن میں سے ایک بعد ازاں چل بسا۔ پاکستانیوں کےلیے یہ ایک روح فرسا حادثہ تھا۔

13 جون کو معروف اداکارہ صبیحہ خانم کا انتقال ہوا۔ 17 جون کو طارق عزیز نے دیکھتی آنکھوں اور سنتے کانوں کے ساتھ اپنی جاں، جان آفریں کے سپرد کی۔ 20 جون کو مفتی محمد نعیم اپنے خالق حقیقی سے جاملے اور 22 جون کو علامہ طالب جوہری کا انتقال پُرملال ہوا۔ ان دونوں علمائے کرام کی رحلت سے پاکستان میں علم کے دو روشن مینار بجھ گئے۔ 26 جون کو منور حسن جو کہ جماعت اسلامی کے سابقہ امیر تھے، ہم سے جدا ہوگئے۔

29 جون کو پاکستان اسٹاک ایکسچینچ کراچی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس میں چاروں دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ اس واقعے میں چار شہری بھی جاں بحق ہوئے۔

30 جون کو نگار جوہر پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ بطور عورت لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر فائز ہوئیں۔

5 اگست کو جماعت اسلامی کی ریلی پر گلشن اقبال میں گرینیڈ سے حملہ ہوا، جس سے 39 افراد زخمی ہوئے جبکہ 10 اگست کو چمن بلوچستان میں بم سے حملہ ہوا، جس سے 5 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے۔ 20 اگست کو میر حاصل خان بزنجو کی رحلت ہوئی اور 26 اگست کو مظفر حسن شاہ بھی خالق حقیقی سے جاملے۔

7 ستمبر کو مہمند ایجنسی میں سنگ مرمر کی کان میں دھماکے سے 19 افراد جاں بحق اور 20 افراد زخمی ہوئے۔ 16 اکتوبر کو بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے میں 7 فوجی جوانوں اور سات سیکیورٹی گارڈز نے جام شہادت نوش کیا اور اسی دن شمالی وزیرستان میں ہماری جان و مال کی حفاظت پر مامور فوج کے چھ افراد بم دھماکے میں شہید کردیے گئے۔

21 اکتوبر کو کراچی میں ایک بلڈنگ میں دھماکے سے پانچ افراد جاں بحق اور 27 کے قریب زخمی ہوئے۔ 27 اکتوبر کو پشاور کے ایک مدرسہ جامعہ زبیریہ میں دہشت گردوں نے بم دھماکا کیا، جس سے آٹھ طالب علم شہید اور 110 زخمی ہوئے۔

12 نومبر کو جسٹس وقار احمد سیٹھ کی وفات ہوئی اور 20 نومبر کو علامہ خادم حسین رضوی اپنے خالق حقیقی سے جاملے، جنہوں نے حب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شمع روشن کر رکھی تھی۔ اس عظیم سانحے سے پاکستان میں ہر آدمی رنج کے سمندر میں ڈوب گیا اور ان کے جنازہ میں ملک کے ہر علاقے سے لوگوں نے شرکت کی۔ 2 دسمبر کو میر ظفراللہ خاں جمالی کا انتقال پُرملال ہوا اور 4 دسمبر کو جج ارشد ملک وفات پاگئے۔

سال 2020 پاکستانی عوام کےلیے ایک ایسا سال تھا جس میں دکھوں کے سائے ہر طرف چھائے رہے، کہیں سے کوئی سکھ کی روشنی چھنتی نظر نہیں آئی، مگر امید کا دیا روشن رہا۔

اور امید سحر برقرار ہے کہ مالک الملک آنے والے سال میں ہمارے ملک کےلیے بہتری لائے گا، ہمیں سیدھی راہ پر چلنے کی توفیق دے گا۔ جو ہم سے بچھڑ گئے ان کی مغفرت اور ہم پر اپنی رحمت نازل کرے گا۔ (ان شاء اللہ)

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 1,000 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔

The post امید کا دیا اور دکھ کے سائے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3o3QLif

نیوزی لینڈ کا واحد سفید کیوی علاج کے دوران چل بسا

ویلنگٹن: نوبرس قبل نیوزی لینڈ کی سرزمین پر دورانِ نگہداشت پیدا ہونے والا واحد سفید کیوی جراحی کی ناکامی کے بعد مرگیا ہے جس پر لوگوں نے شدید تاسف کا اظہار بھی کیا ہے۔

مئی 2011 میں جنم لینے والی سفید مادہ کیوی کو ’منکورا‘ (یعنی بلند رتبہ) کا نام دیا گیا۔ اس کی پیدائش دارالحکومت ویلنگٹن سے 125 کلومیٹر دور پیوکاہا وائلڈ لائف مرکز میں ہوئی تھی۔ نایاب جینیاتی کیفیت کی وجہ سے منکورا مکمل طور پر سفید تھی۔ اس کی پیدائش کو مقامی قبائل نے خوش بختی کی علامت جانتے ہوئے خوشیاں منائی تھیں۔

اس پر بچوں کے ایک مصنف جوئے کاؤلی نے منکورہ نامی ایک کتاب بھی لکھی تھی اور اس پر کئی کارٹون اور کھلونے بھی بنائے گئے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگوں نے اس کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مسلسل دس برس تک یہ سفید کیوی خبروں میں رہی اور اس کا خاص خیال رکھا جاتا رہا۔ دسمبر کے اوائل میں اس نے کھانا پینا چھوڑدیا اور اس کا وزن تیزی سے گرنے لگا تھا۔ پھرانہوں نے نوٹ کیا کہ منکورا نے ایک انڈہ دیا ہے جو نامکمل تھا۔ اس کے بعد ماہرین کی تشویش بڑھی اور پورے ملک سے پرندوں کے بہترین ماہرین طلب کئے گئے۔

اس کے بعد ایک اور انڈہ دیکھا گیا جسے نکالنے کے لیے سرجری کی گئی اور ہزار کوشش کے باوجود آپریشن ناکام ہوگیا۔ نیوزی لینڈ میں جانوروں کے تحفظ کے ماہرین کے مطابق اب دنیا میں صرف 68 ہزار کیوی ہی باقی بچے ہیں۔ ہر سال ان کی 2 فیصد آبادی گھٹ رہی جن میں وہ کتے، بلیوں اور جنگلی جانوروں کا شکار بن جاتےہیں۔ یہ اموات جنگلات اور فطری ماحول میں ہوتی ہیں اسی وجہ سے کیوی کی بڑی تعداد کو باقاعدہ ایک حصار میں رکھ کر ان کا خیال رکھا جاتا ہے۔

The post نیوزی لینڈ کا واحد سفید کیوی علاج کے دوران چل بسا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3o1gVSM

2020 آزمائشوں اورسختیوں کا سال رہا اب امید کی کرن نظر آرہی ہے، یواین سیکرٹری جنرل

نیو یارک: یواین سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا کہ 2020 آزمائشوں اورسختیوں کا سال رہا اب امید کی کرن نظر آرہی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے نئے سال کی آمد پروڈیوپیغام میں کہا کہ 2020 آزمائشوں اورسختیوں کا سال رہا، کووڈ 19 نے ہماری زندگیوں کومتاثرکیا اورتکالیف دیں، وبا پھیل رہی ہے جوموت نئی نئی شکلوں میں سامنے آرہی ہے۔ یواین سیکرٹری جنرل نے کہا کہ دنیا میں غربت، عدم مساوات اوربھوک بڑھ رہی ہے۔

یواین سیکرٹری جنرل نے کہا کہ عالمی وبا کے باعث ہرجگہ عدم تحفظ ہے، کتنے ہی لوگ اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھوبیٹھے، کووڈ کی وجہ سے سب نے ایک دوسرے کی مدد کرنا سیکھا، ہمارے فرنٹ لائنرزنے ہمیں سہارا دیا، سائنسدانوں نے ویکسین کو کم وقت میں تیار کیا۔ اگر ہم متحد اور پر امن ہوکر کر ایک دوسرے کا ساتھ دیں تو دنیا بہتر ہوسکتی ہے۔ پوری دنیا کونیا سال مبارک ہو، نئے سال میں امید کی کرن نظرآرہی ہے۔

سیکرٹری جنرل نے کہا کہ کاربن سے پاک گیسوں کے اخراج کا ہدف 2050 تک حاصل کرنے کیلئے عالمی اتحاد قائم کیا جائے، آئیے مل کرماحولیاتی بحران کا مقابلہ کریں اورکورونا کے پھیلاؤ کوروکیں۔

 

The post 2020 آزمائشوں اورسختیوں کا سال رہا اب امید کی کرن نظر آرہی ہے، یواین سیکرٹری جنرل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2MgytvX

ڈرٹی پالیٹکس

جواہر لال نہرو کے والد موتی لال نہرو کام یاب وکیل‘ بزنس مین اور سیاست دان تھے‘ وہ دہلی‘ الٰہ آباد اور کلکتہ میں پریکٹس کرتے تھے اور 1900 کے شروع میں لاکھوں روپے ماہانہ کماتے تھے‘ وہ دوبار آل انڈیا کانگریس کے صدر بھی رہے‘ بڑے نہرو صاحب خود سیاست دان تھے مگر وہ اپنے بیٹے جواہر لال نہرو کو سیاست سے دور رکھنا چاہتے تھے۔

وہ انھیں صرف وکیل دیکھنے کے خواہاں تھے‘ انھیں لاٹھی اور جیل سے بچائے رکھنا چاہتے تھے‘ والد نے بیٹے کو شاہی خاندان کی طرح پڑھایا‘ نوابوں جیسی پرورش کی تھی‘ کیمبرج یونیورسٹی میں تعلیم دلائی اور یہ جب بیرسٹر بن کر ہندوستان واپس آگئے تو انھیں الٰہ آباد میں اچھے کلائنٹس لے کر دیے لیکن جواہر لال نہرو کمیونسٹ ذہنیت کے مالک تھے‘ وہ سیاست میں آکر معاشرے میں مساوات پیدا کرنا چاہتے تھے‘ والد نے بہت سمجھایا مگر جب دال نہ گلی تو اس نے ایک دن جواہر لال نہرو کی الماری سے سارے قیمتی سوٹ‘ جوتے اور سگار نکالے اور دوستوں کے بچوں میں تقسیم کر دیے اور ان کی جگہ کھدر کے دو پائجامے اور تین کرتے لٹکا دیے اور ہاتھ سے بنی ہوئی دیسی جوتی رکھوا دی‘ جواہر لال کے کمرے سے سارا فرنیچر بھی اٹھوا دیاگیا۔

فرش پر کھردری دری اور موٹی چادر بچھا دی اور خانساماں کو حکم دے دیا تم کل سے صاحب زادے کو جیل کا کھانا دینا شروع کر دو اور بیٹے کا جیب خرچ بھی بند کر دیا گیا‘ جواہر لال نہرو رات کو مسکراتے ہوئے والد کے پاس آئے‘ بڑے نہرو صاحب اس وقت اسٹڈی میں ٹالسٹائی کا ناول ’’وار اینڈ پیس‘‘ پڑھ رہے تھے‘ بیٹے نے پوچھا ’’آپ مجھ سے خفا ہیں‘‘ موتی لال نے نظریں کتاب سے اٹھائیں اور نرم آواز میں جواب دیا ’’میں تم سے ناراض ہونے والا دنیا کا آخری شخص ہوں گا‘‘ چھوٹے نہرو نے پوچھا ’’پھر آپ نے اتنا بڑا آپریشن کیوں کر دیا‘‘ والد نے بیٹے سے کہا ’’صاحب زادے تم نے جو راستہ چنا ہے۔

اس میں جیل‘ بھوک اور خواری کے سوا کچھ نہیں‘ میں چاہتا ہوں تم آج ہی سے ان تمام چیزوں کی عادت ڈال لو‘ دوسرا غریب کے پاس اعتبار کے سوا کچھ نہیں ہوتا لہٰذا یہ انتہائی سوچ سمجھ کر دوسروں پر اعتبار کرتے ہیں‘ تم اگر عام آدمی کی بات کرنا چاہتے ہو تو پھر تمہیں خود بھی عام آدمی ہونا چاہیے‘ تم انگلینڈ کے سوٹ اور اٹلی کے جوتے پہن کر غریب کی بات کرو گے تو تم پر کوئی اعتبار نہیں کرے گا‘ میں نہیں چاہتا دنیا میرے بیٹے کو منافق کہے چناں چہ تم آج سے وہ کپڑے پہنو گے جو غریب پہنتا ہے اور تم اتنے پیسے خرچو گے جتنے غریب کی جیب میں ہوتے ہیں‘‘ جواہر لال نہرو نے والد کا ہاتھ چوما اور پھر مرنے تک کھدر کے کپڑے اور دیسی جوتے پہنے اور غریبوں جیسا سادہ کھانا کھایا۔

ہمارے ملک کا سب سے بڑا المیہ ایسی لیڈر شپ کا فقدان ہے‘ پوری دنیا میں لیڈروں کا تعلق عموماً بڑے گھرانوں سے ہوتا ہے‘ یہ اعلیٰ تعلیم یافتہ بھی ہوتے ہیں‘ان کا گلوبل ایکسپوژر بھی ہوتا ہے اور یہ اندر سے رجے ہوئے ہوتے ہیں لیکن یہ لوگ جب سیاست میں آتے ہیں تو یہ سادگی اور غریب پروری کا تحفہ ساتھ لے کر آتے ہیں‘ یہ عام آدمی کی صرف باتیں نہیں کرتے یہ عام آدمی نظر بھی آتے ہیں مگر ہمارے ملک میں ایسا نہیں ہے‘ ہم ’’ڈرٹی پالیٹکس‘‘ کے ایک خوف ناک جوہڑ میں غوطے کھا رہے ہیں۔

ملک کی تینوں بڑی سیاسی جماعتیں غریبوں کی باتیں ضرور کرتی ہیں لیکن ان کے لیڈروں کا لائف اسٹائل اور ان کی شخصیت ان باتوں سے میچ نہیں کرتی‘یہ پارٹیاں سیاسی پارٹیوں کی طرح نہیں‘ یہ سیاسی خاندانوں اور پولیٹیکل کارپوریشنز  کی طرح چل رہی ہیں‘ میرا خیال تھا یہ صورت حال وقت کے ساتھ ٹھیک ہو جائے گی‘ پارٹیوں کا ارتقاء ہو جائے گا اور ان میں سے بھی کوئی جواہر لال نہرو یا اندرا گاندھی نکل آئے گی مگر افسوس ایسا نہیں ہو سکا اور ملک خوف ناک سیاسی بحران کا شکار ہو گیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن ماضی میں کیا کرتی رہیں؟ یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں‘ ان دونوں پارٹیوں نے اقتدار تک پہنچنے اور اقتدار میں رہنے کے لیے کیا کیا نہیں کیا؟ یہ سب جانتے ہیں اور یہ اسٹیبلشمنٹ کا کون کون سا کندھا استعمال نہیں کرتے رہے‘ یہ بھی پوری دنیا جانتی ہے لیکن جب بلاول بھٹو اور مریم نواز آئے تو میرا خیال تھا یہ دونوں جماعتیں ماضی سے بہت کچھ سیکھ چکی ہیں‘ یہ اب ایک دوسرے کو سیاسی دھوکا نہیں دیں گی۔

یہ صاف ستھری اور بااصول سیاست کریں گی اور ان کی نئی نسل ماضی کی غلطیاں نہیںدہرائے گی لیکن بدقسمتی سے ماضی کی غلطیاں زیادہ قوت کے ساتھ واپس آئیں اور انھوں نے سیاسی جوہڑ میں تعفن بھی پیدا کر دیا‘ اس بار دونوں پارٹیوں کے بزرگوں نے اپنی اپنی بندوقیں نوجوان قائدین کے کندھوں پر رکھ کر چلائیں اور ان دونوں نئے لیڈروں کی کریڈیبلٹی بھی تباہ کر دی‘ میدان میں مریم نواز اور بلاول بھٹو لڑتے رہے‘ یہ استعفوں استعفوں کی گردان کرتے رہے اور دوسری طرف آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف مذاکرات مذاکرات کھیلتے رہے۔

کیا یہ وہ اصولی اور نظریاتی سیاست تھی جس کے لیے آپ عوام کے سمندر کو سڑکوں پر دیکھنا چاہتے ہیں؟ ہمیں یہ ماننا ہوگا دونوں جماعتوں کے بزرگ قائدین نے نئی نسل کا سیاسی کیریئر تباہ کر دیا‘ آج اگر پی ڈی ایم کام یاب نہیں ہوتی‘ آج اگر دونوں جماعتوں کے ارکان استعفے نہیں دیتے اور آج اگر یہ گورنمنٹ نہیں جاتی تو بلاول بھٹو اور مریم نواز دونوں کی کریڈیبلٹی ختم ہو جائے گی اور یہ ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے‘ اسٹیبلشمنٹ اور تینوں سیاسی جماعتوں کا ایشو بہت کلیئر ہے‘ اسٹیبلشمنٹ کہتی ہے آپ اگر ہماری مدد سے اقتدار میں آتے ہیں تو پھر ہمیں تسلیم کریں۔

ہماری جڑیں کاٹنے کی کوشش نہ کریں‘یہ کہتے ہیں ہم آپ کی تعیناتی کرتے ہیں‘ ہم بڑے ہیں‘ ایشو صرف یہ ہے اور ملک کا بیڑا غرق ہو رہا ہے‘ ن لیگ کو مسلسل پیغام دیا جا رہا ہے پارٹی شریفوں کو سائیڈ پر کر دے‘ نواز شریف اور مریم نواز دونوں کسی قیمت پر قبول نہیں ہیں‘ پارٹی شریف خاندان کے علاوہ کسی کو بھی وزیراعظم نامزد کر دے‘ کوئی اعتراض نہیں کیا جائے گا‘ میاں نواز شریف ایک وقت پر اس آپشن پر راضی ہو گئے تھے لیکن پھر پارٹی کے اندر پانچ وزیراعظم پیدا ہو گئے اور ان میں سے ہر ’’وزیراعظم‘‘ نے ’’مین گرڈ‘‘ سے ڈائریکٹ کنڈا لگا لیا‘ یہ اپنے لیے ووٹ بھی جمع کرنے لگ گئے۔

یہ کوشش میاں نواز شریف کو بری لگی چناں چہ انھوں نے پانچوں سے ہاتھ کھینچ لیا‘ میاں شہباز شریف پر بھی سمجھوتہ ہو گیا تھا لیکن عمران خان دیوار بن کر کھڑے ہو گئے‘یہ مہرہ یا دوٹیموں کا بلا بننے کے لیے تیار نہیں تھے‘ ہمیں آج عمران خان کو داد دینی ہو گی‘ یہ اس صورت حال کے سب سے بڑی بینی فیشری بن گئے ہیں‘ عمران خان کو جو لوگ سیاسی اناڑی کہتے تھے میرا خیال ہے اب ان لوگوں کو اپنی اصلاح کر لینی چاہیے‘ خان اب تک آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف کے ساتھ ساتھ اسٹیبلشمنٹ کو بھی ٹھیک ٹھاک انگیج رکھنے میں کام یاب رہے ہیں۔

یہ بلاول بھٹو اور مریم نواز دونوں کو اپنا مہرہ بنا کر کھیل رہے ہیں‘ بلاول بھٹو پارٹی پر اپنی گرفت مضبوط کر رہے تھے‘ مریم نواز بھی اپنے انکلز کی بیساکھیوں سے نکل کر بھائیوں پر انحصار کر رہی تھیں‘ یہ اپنی ٹیم بنا رہی تھیں‘ ان میں عوامی اپیل بھی ہے اور یہ کراؤڈ کو بھی پُل کر رہی ہیں چناں چہ یہ دونوں مستقبل کے قائد تھے لیکن عمران خان نے دونوں پارٹیوں کے استعفوں کے موقف اور ’’حکومت سے مذاکرات نہیں کریں گے‘‘ کے دعوؤں سے ہوا نکال کر دونوں نئے قائدین کا سیاسی کیریئر داؤ پر لگا دیا‘ حکومت مریم نواز کو گورباچوف کہتی ہے۔

یہ لوگ سمجھتے ہیں مریم نواز اگر اسی طرح چلتی رہیں تو یہ سال دو سال میں پوری پارٹی تباہ کر دیں گی‘ آپ دیکھ لیں پاکستان مسلم لیگ ن کے سارے انکل جانتے تھے پاکستان پیپلز پارٹی استعفے نہیں دے گی‘ مریم نواز نے اس ایشو پر انکلز کی رائے مسترد کر کے ایکسٹریم پوزیشن لے لی اور اس کا کیا نتیجہ نکلا؟ بلاول بھٹو بھی اپنے استعفوں کو اٹامک استعفے کہتے رہے مگر اس بڑھک کا کیا نتیجہ نکلا؟ زرداری فیکٹر جیت گیا اور بلاول بھٹو کی سوچ ہار گئی۔

مولانا فضل الرحمن سے دوسری بار بھی دھوکا ہو گیا‘ پہلی بار ن لیگ نے فائدہ اٹھا لیا تھا‘ میاں نواز شریف ملک سے باہر چلے گئے تھے اور اس بار پاکستان پیپلز پارٹی نے ’’سندھ حکومت پانچ سال پورے کرے گی اور گورنر راج نہیں لگے گا‘‘ کا وعدہ لیا اور پیچھے ہٹ گئی اور یہ ہے سیاست‘ ہمارے ملک کی ڈرٹی پالیٹکس۔

ملک کی دونوں سیاسی جماعتیں واقعی اپنی نئی قیادت کو قائد بنانا چاہتی ہیں تو پھر انھیں دو کام کرنا ہوں گے‘ یہ ان سے اپنے گندے کپڑے نہ دھلائیں‘ یہ اگر مذاکرات کرنا چاہتے ہیں تو کریں اور اگر نہیں کرنا چاہتے تو پھر صاف انکار کریں‘ اپنی نئی نسل کو دھوکا نہ دیں‘عوام کے سامنے ان سے وہ وعدے نہ کرائیں جن سے آپ نے یوٹرن لے لینا ہے اور دوسرا دنیا اب بدل چکی ہے‘ ہم ساٹھ اور ستر کی دہائی میں نہیں ہیں‘ یہ لوگ اب ہیلی کاپٹروں اور جہازوں سے اتر کر اور بارہ بارہ لاکھ روپے کے بیگ اور جوتے پہن کر میرے بھائیو اور میری بہنوں کے دعوؤں سے لوگوں کو دھوکا نہیں دے سکیں گے۔

آپ اگر انھیں واقعی لیڈر بنانا چاہتے ہیں تو پھر آپ انھیں جواہر لال نہرو کی طرح مصیبتوں اور مشکلوں کے سمندر میں دھکیل دیں‘ یہ اہل ہوئے تو یہ کام یاب ہو جائیں گے‘ آپ ان سے ڈرٹی پالیٹکس نہ کرائیں‘ ان کا اور عوام دونوں کا جمہوریت سے یقین مکمل ختم ہو جائے گا اور آخری مشورہ‘ آپ یہ بھی فیصلہ کر لیں آپ کی پارٹیاں آخر چلانی کس نے ہیں؟ آپ کے گھروں میں اٹھارہ اٹھارہ لیڈر ہیں‘ یہ سب بھٹو اور نواز شریف ہیں اور پارٹی اور عوام ان سب کو حیرت سے دیکھ رہے ہیں‘ ان کو سمجھ نہیں آ رہی یہ کس بھٹو اور کس نواز شریف پر یقین کریں!۔

The post ڈرٹی پالیٹکس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3rJV1FC

2020 آزمائشوں اورسختیوں کا سال رہا اب امید کی کرن نظر آرہی ہے، یواین سیکرٹری جنرل

نیو یارک: یواین سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا کہ 2020 آزمائشوں اورسختیوں کا سال رہا اب امید کی کرن نظر آرہی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے نئے سال کی آمد پروڈیوپیغام میں کہا کہ 2020 آزمائشوں اورسختیوں کا سال رہا، کووڈ 19 نے ہماری زندگیوں کومتاثرکیا اورتکالیف دیں، وبا پھیل رہی ہے جوموت نئی نئی شکلوں میں سامنے آرہی ہے۔ یواین سیکرٹری جنرل نے کہا کہ دنیا میں غربت، عدم مساوات اوربھوک بڑھ رہی ہے۔

یواین سیکرٹری جنرل نے کہا کہ عالمی وبا کے باعث ہرجگہ عدم تحفظ ہے، کتنے ہی لوگ اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھوبیٹھے، کووڈ کی وجہ سے سب نے ایک دوسرے کی مدد کرنا سیکھا، ہمارے فرنٹ لائنرزنے ہمیں سہارا دیا، سائنسدانوں نے ویکسین کو کم وقت میں تیار کیا۔ اگر ہم متحد اور پر امن ہوکر کر ایک دوسرے کا ساتھ دیں تو دنیا بہتر ہوسکتی ہے۔ پوری دنیا کونیا سال مبارک ہو، نئے سال میں امید کی کرن نظرآرہی ہے۔

سیکرٹری جنرل نے کہا کہ کاربن سے پاک گیسوں کے اخراج کا ہدف 2050 تک حاصل کرنے کیلئے عالمی اتحاد قائم کیا جائے، آئیے مل کرماحولیاتی بحران کا مقابلہ کریں اورکورونا کے پھیلاؤ کوروکیں۔

 

The post 2020 آزمائشوں اورسختیوں کا سال رہا اب امید کی کرن نظر آرہی ہے، یواین سیکرٹری جنرل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2MgytvX

سال نو پر ساحل جانیوالی کوئی سڑک بند نہیں کی جائیگی

 کراچی:  ٹریفک پولیس کا سال نو کے موقع پر بغیر ہیلمٹ، ٹوٹے ہوئے سائلنسر یا بغیر سائلنسر، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں اور موٹرسائیکل چلانے والوں، غفلت اور لاپروائی  سے ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق31 دسمبر اور یکم جنوری کی درمیانی شب شہری نئے سال کی آمد پر مختلف تفریحی مقامات جیسے کلفٹن، باغ ابن قاسم  اور سی ویو کا رخ کریں گے،ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے لیے کسی بھی سڑک کو بند نہیں کیا جارہا ہے، صرف سی ویو پر میک ڈونلڈ سے ولیج ریسٹورنٹ تک ٹریفک ون وے چلے گی، شہریوں سے اپیل ہے وہ ٹریفک قوانین کے مطابق مذکورہ  مقام کا رخ کریں ون وے ، تیز فتاری ، ٹریفک لین کی خلاف ورزی ہرگز نہ کریں تمام ہیوی ٹریفک جس میں واٹر ٹینکر ، ڈمپر ، ٹرالر، ٹرک شامل ہیں ان کو شام 6 بجے سے ٹریفک نارمل ہونے تک شہرمیں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ترجمان کے مطابق سی ویو روڈ،شارع فیصل،عبداللہ ہارون روڈ، ڈاکٹر ضیا الدین احمد روڈ، مائی کولاچی روڈ، کورنگی روڈ، اور ایم ٹی خان روڈ کسی بھی قسم کی پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔ بغیر ہیلمٹ، ٹوٹے ہوئے سائلنسر یا بغیر سائلنسر ،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکل چلانے والوں ، غفلت اور لاپرواہی  سے ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف  قانونی کاروائی کی جائے گی اور مزید قانونی کاروائی کے لیے انھیں مقامی پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ شہری زحمت اور پریشانی سے بچنے کیلئے  ٹریفک قوانین کا مطابق گاڑی چلائیں، ٹریفک سے متعلق کسی  بھی قسم کی مدد کیلئے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن نمبر 1915 پر رابطہ کریں۔

The post سال نو پر ساحل جانیوالی کوئی سڑک بند نہیں کی جائیگی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WXxCm3

یخ بستہ ہوائیں تیز؛ سردی کی لہر کا دورانیہ 7 روز بڑھنے کاامکان

 کراچی: شہر میں سردی کی موجودہ لہر مزید ایک ہفتے تک برقرار رہ سکتی ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات خالد ملک کے مطابق موجودہ سردی کی لہر کا دورانیہ بڑھنے کا امکان ہے اور سردی کی شدت مزید ایک ہفتہ تک برقرار رہ سکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس قبل یہ امکان موجود تھا کہ جمعہ سے شہر میں سردی کی لہر میں بتدریج کمی واقع ہوگی۔

خالد ملک کے مطابق اگلے چند روز کے دوران اس بات کا امکان موجود ہے کہ کم سے کم پارہ کمی سے یک ہندسی (سنگل ڈیجیٹ) تک پہنچ جائے تاہم سردی کا سابقہ ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان نہیں ہے، چندروز کے دوران شہر میں بلوچستان کی شمالی اور شمال مشرقی ہوائیں چل سکتی ہیں، ہواؤں کی رفتار متوازن اور معمول سے تیز ریکارڈ ہوسکتی ہیں، مغربی اثرات کے دوران سمندرکی جنوب مغربی ہوائیں مکمل طور پر بند رہیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہرکا کم سے کم پارہ 9.4 اورزیادہ سے زیادہ 22.7 ڈگری رہا ، صبح کے وقت نمی کا تناسب 13 اور شام میں57 فیصد رہا،ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار38 کلومیٹر رہی،دھند کی وجہ سے صبح کے وقت حد نگاہ کم ہوکر4 کلومیٹررہ گئی تھی۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ آج (جمعرات)کو موسم سرد اور خشک رہنے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 8 سے10 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

The post یخ بستہ ہوائیں تیز؛ سردی کی لہر کا دورانیہ 7 روز بڑھنے کاامکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rGp7tD

گرین لائن منصوبے کیلیے بسوں کا معاہدہ ہوگیا، گورنر سندھ

 کراچی: گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ گرین لائن بس منصوبے کے لیے وفاقی حکومت کا بسوں کے لیے معاہدہ ہوگیا ہے۔

گورنرہاؤس میں نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کے47ویں خصوصی تربیتی پروگرام کے شرکاسے گفتگو میں گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ گرین لائن بس منصوبے کے لیے وفاقی حکومت کا بسوں کے لیے معاہدہ ہوگیا ہے اور بہت جلد بسیں شہر میں رواں دواں ہوں گی، وفاق شہر کے انفرااسٹرکچر کی بحالی و ترقی کے لیے بھرپور مدد فراہم کررہا ہے اس ضمن میں 50جدید فائر ٹینڈرز اور 2 بازرزکی فراہمی کے لیے بھی معاہدہ کرلیاگیا ہے اوریہ سب کراچی کے لیے وفاقی حکومت کا تحفہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ افسران کی تربیت انھیں نئے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے میں بھرپور مددفراہم کرتی ہے اور امید ہے تربیتی پروگرام سے افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

گورنر عمران اسماعیل نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ محکمہ پولیس کی استعداد کار کو مزید بڑھایا جا سکتاہے،ہمیں بابائے قوم کے رہنما اصولوں کو اپناتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کو اپنا شیوا اپنانا ہوگاکیونکہ جو قوم اپنے بانی کے نقش قدم پر چلنا بھول جاتی ہے وہ ترقی بھی نہیں کرسکتی،امید کرتاہوں کہ تربیتی پروگرام میں شریک افسران اپنی صلاحیتوں کوبروئے کار لاتے ہوئے محکمہ پولیس کا نام روشن کریںگے کیونکہ قوم کوفعال پولیس نظام کی ضرورت ہے۔

The post گرین لائن منصوبے کیلیے بسوں کا معاہدہ ہوگیا، گورنر سندھ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aXbPTB

رواں سال مختلف علاقوں سے 303 بچوں کی لاشیں ملیں

 کراچی:  ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے رواں سال 2020 میں شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والے واقعات جس میں فائرنگ، ٹریفک حادثات، خودکشی، دھماکوں، تشدد زدہ، ڈوبی ہوئی اور نوازئیدہ بچوں کی لاشوں کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے جبکہ رواں مختلف علاقوں میں مریضوں کو پہنچنے اور کورونا جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بھی جاری کی ہے۔

ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال 2020 میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 25 ہزار 380 مریضوں کو شہر کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا جبکہ کورونا سے 3 ہزار 318 افراد جاں بحق ہوئے جس میں مارچ میں13 ، اپریل میں 165 ، مئی میں 501 ، جون میں سب سے زیادہ 934 ، جولائی میں 578 ، اگست میں 126 ، ستمبر میں 40 ، اکتوبر میں 53 ، نومبر میں 294 جبکہ دسمبر میں 605 افراد جاں بحق ہوئے۔

ایدھی ریکارڈ کے مطابق سال 2020 کے دوران ٹریفک حادثے میں679 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 9 ہزار 111افراد زخمی ہوئے ،جنوری کے مہینے میں 98 ، فروری میں 78 ، مارچ میں 36 ، اپریل میں 27 ، مئی میں 42 ، جون میں 55 ، جولائی میں 46 ، اگست میں 49 ، ستمبر میں 64 ، اکتوبر میں 71 ، نومبر میں 85 جبکہ دسمبر میں 28 افراد ٹریفک حادثات میں زندگی سے محروم ہوگئے۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے اعداد و شمار کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 315 افراد جاں بحق جبکہ 786 افراد زخمی ہوئے ، فائرنگ سے ہونے والی سب سے زیادہ ہلاکتیں 44 رواں سال نومبر میں ہوئیں جبکہ سب سے زیادہ زخمی 95 بھی نومبر میں ہوئے ، شہر کے مختلف علاقوں سے ملنے والی 103 تشدد زدہ لاشوں کو ایدھی کے رضا کاروں نے شہر کے مختلف اسپتالوں میں پہنچایا جس میں سب سے زیادہ 19 لاشیں مئی کے مہینے میں ملیں۔

ایدھی کے جاری اعداد و شمار کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں سے ملنے والی ڈوبی ہوئی 186 لاشوں کو ایدھی کے رضا کاروں نے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا ، خودکشی کے واقعات میں موت کو گلے لگانے والے 145 افراد جس میں خواتین بھی شامل ہیں انھیں ضابطے کی کارروائی کے لیے جائے وقوع سے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا۔

شہرمیں مختلف دھماکوں میں 42 افراد جاں بحق جبکہ 129 افراد زخمی ہوئے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں سے ملنے والی 303 نوزائیدہ بچوں کی لاشوں کو بھی ایدھی کے رضا کاروں نے سرد خانے منتقل کیا ، شہر میں مختلف دیگر واقعات میں 804 افراد جاں بحق جبکہ 212 افراد زخمی ہوئے۔

The post رواں سال مختلف علاقوں سے 303 بچوں کی لاشیں ملیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rIwxfV

ڈینیل پرل کیس میں عمر شیخ کے خلاف مقدمہ چلانے کیلیے تیار ہیں، امریکا

 واشنگٹن:  ڈینیل پرل کیس میں امریکا ماسٹر مائنڈ پر مقدمہ چلانے کے لیے تیار ہے۔

اے ایف پی اور برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی اٹارنی جنرل جیفری روزن نے کہا کہ واشنگٹن حکومت امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے اغوا اور قتل کے معاملے میں قصوروار قرار دیئے گئے احمد عمر سعید شیخ کے خلاف اپنے یہاں مقدمہ چلانے کے لیے تیار ہے، عمر شیخ کو ایک پاکستانی عدالت نے حال ہی میں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

 

The post ڈینیل پرل کیس میں عمر شیخ کے خلاف مقدمہ چلانے کیلیے تیار ہیں، امریکا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/38M5vf6

بلاول نے اچھی باتیں کیں، سینیٹ الیکشن لڑنے کا فیصلہ مشترکہ ہوگا، مریم نواز

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے میاں صاحب کا پاسپورٹ منسوخ ہوگا تو دنیا دیکھے گی میاں صاحب کا پاسپورٹ بائیس کروڑ عوام ہے۔

اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے یوم تاسیس کے موقع ورکرز کنونشن سے خطاب اور مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف کا پاسپورٹ منسوخ ہوا تو دنیا دیکھے گی،نوازشریف کا پاسپورٹ 22کروڑ عوام کا ہے، سلیکٹڈ عمران خان اور اس کے سلیکٹرز ناکامی اور شرمندگی کا سامنا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کمزور وزیراعظم آتا ہے تو بھارت پاکستان پر وار کرتا ہے، نواز حکومت ہو تو مودی خود چل کر آتا ہے، پاک فوج میں محب وطن لوگ ہیں، تمام پاپا جونز نہیں ہیں، اسلام آباد میں مولانافضل الرحمن کی رہائش گاہ پر مریم نواز نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا ہے میاں صاحب کا پاسپورٹ منسوخ ہوگا تو دنیا دیکھے گی میاں صاحب کا پاسپورٹ بائیس کروڑ عوام ہے، ضمنی الیکشن و سینٹ الیکشن میں جانے یا نہ جانے کا فیصلہ باہمی مشاورت سے ہوگا، بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کی تجاویز پی ڈی ایم کے سامنے رکھیں گے، میں خود بلاول کوسننا چاہوں گی۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملاقات مختلف امور پر گفتگو ہوئی پی پی پی کے سی ای سی اجلاس پر بھی غور ہوا ہے، پی پی اجلاس میں مثنت رویہ سامنے آیا ہے، یکم جنوری کو پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس لاہور میں ہوگا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے ہوگا ، خواجہ آصف کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے، اس روش کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

ورکز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے  مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کشمیریوں کے ساتھ ہیں، جب آپ پر ظلم ہوتا ہے تو نوازشریف اور مریم نواز کا دل لہو لہان ہوتا ہے، جب آپ کے بیٹوں کی شہادت ہوتی ہے تو زخم ہماری روح پر لگتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی نالائقی اور نااہلی کی وجہ سے مودی کی جھولی میں کشمیر جاکر گرتا ہے، بھارت نے پاکستان کی شہ رگ پر وار کیا اور کامیاب ہوا، جب کمزور حکومت ہوتو دشمن بھارت پاکستان پر وار کرتا ہے جبکہ عوامی وزیراعظم نوازشریف کی حکومت ہوتی ہے تو مودی جیسا خود چل کر پاکستان آتا ہے۔

The post بلاول نے اچھی باتیں کیں، سینیٹ الیکشن لڑنے کا فیصلہ مشترکہ ہوگا، مریم نواز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/38NsyGj

وزیر اعظم استعفیٰ نہیں دیں گے، شاہ محمود قریشی

 اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان31 جنوری کو کسی صورت استعفیٰ نہیں دیں گے، اپوزیشن اپنا فیصلہ کرلے۔

شاہ محمود قریشی نے وزیر اطلاعات شبلی فراز اور مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان31 جنوری کو کسی صورت استعفیٰ نہیں دیں گے، اپوزیشن اپنا فیصلہ کرلے، پی ڈی ایم کا بیانیہ ایک جماعت نے پاش پاش کر دیا، اگر آپ استعفے دے کر پارلیمنٹ سے باہر جانا چاہتے ہیں تو پھر سینیٹ اور ضمنی انتخابات میں شرکت کی بات کیوں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احتساب سے ہٹ کر قومی ایشوز پر ہم اپوزیشن کے ساتھ بات کرنے کیلیے تیار ہیں۔ اپوزیشن کے 2ارکان کے استعفے اسپیکر کے پاس آئے ہیں اگر یہ سنجیدہ ہیں تو اسپیکر کے پاس پیش ہوں۔

شاہ محمود نے کہا ہماری حکومت سیاسی انتقام کی قائل ہے نہ احتساب سے پیچھے ہٹ سکتے ہیں۔ نیب ایک خود مختار اور آزاد ادارہ ہے۔ خواجہ آصف منی ٹریل دے دیتے تو شاید گرفتاری کی نوبت نہ آتی، وہ اپنی گرفتاری کی خود ہی وضاحت دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ مولانا فضل الرحمان جواب دینے کے بجائے کہتے ہیں دیکھیں گے کہ کیسے نوٹس بھیجتے ہیں۔ پیپلز پارٹی سندھ حکومت کی قربانی دینے کیلئے تیار نہیں۔ اپوزیشن کا بیانیہ تضادات کا مجموعہ ہے۔ پیپلز پارٹی نے استعفوں سے متعلق جو فیصلے کئے ان سے پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر چکا ہے۔

وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا بدقسمتی سے ماضی کے حکمرانوں نے اداروں کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کیا انہی کے سہولت کاری سے ناجائز دولت ملک کے باہر لیکر گئے او ملک کو غریب سے غریب تر کر دیا۔

مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا مستعفی شخص کو سپیکر اسمبلی کے پاس پیش ہونا ہوتا ہے یا ہاتھ سے لکھی تحریر پیش کرنی ہوتی ہے۔ ن لیگ کے ارکان ہمت کریں اور سپیکر کے پاس پیش ہو جائیں۔ انہوں نے کہا پہلی دفعہ پاکستان میں ایسا شخص اوپر بیٹھا ہے جس کو سپریم کورٹ نے صادق و امین قرار دیا ہے، اس وجہ سے کیس منطقی انجام تک پہنچ رہے ہیں۔

The post وزیر اعظم استعفیٰ نہیں دیں گے، شاہ محمود قریشی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3htpuTX

2020؛ پاکستان کی متعدد اہم شخصیات انتقال کرگئیں

 اسلام آباد: سال 2020 کئی حوالوں سے دنیا کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوا، اس سال ملک کی متعدد سیاسی اور مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی شخصیات ہم سے جدا ہو گئیں۔

دنیا بھر میں پھیلی کورونا وبا کے باعث متعدد شخصیات بھی اس کا نشانہ بنیں۔ معروف قانون دان، سابق اٹارنی جنرل اور سابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم 7 جنوری 2020کو اس دنیائے فانی سے رخصت ہوئے۔ وہ بھارتی گجرات کے شہر احمد آباد میں 1928 میں پیدا ہوئے، ان کی عمر 91برس تھی۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق15فروری 2020کو علالت کے باعث کراچی میں انتقال کرگئے۔ کراچی کے سابق میئر اور جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما نعمت اللہ خان 90 برس کی عمر میں25 فروری 2020 کو انتقال کرگئے تھے۔

The post 2020؛ پاکستان کی متعدد اہم شخصیات انتقال کرگئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rRpuSu

2020؛ معروف عالم دین، پولیس اور شہریوں سمیت 8 افراد شہید

 کراچی: سال 2020 میں دہشت گردوں نے شہر کا امن تباہ کرنے کیلیے کئی وار کیے، ان حملوں میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، معروف عالم دین ،پولیس ، رینجرز اور غیرملکی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا اوران واقعات میں معروف عالم دین ، پولیس اور شہریوں سمیت 8 افراد شہید ہوئے۔

گلشن اقبال میں رہائشی عمارت اورنیو کراچی میں برف فیکٹری میں 2 پراسرار دھماکے ہوئے جن 19 افراد جاں بحق اور متعداد افراد زخمی ہوئے ، دہشت گردوں نے دستی بموں رینجرز اورپولیس پر 6 حملے کیے گئے، جن میں ریٹائرڈ افسر سمیت 2 افراد جاں بحق اوررینجرزاہلکاروں سمیت 19 افراد زخمی ہوئے،شیریں جناح کالونی میں بس اڈے کے قریب دھماکے میں 6افراد زخمی ہوئے، کلفٹن اور سپرہائی وے پرغیرملکی شہریوں کو نشانہ بنایا جن میں وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق 29 جون رواں سال کا سب سے دہشتگردی کا بڑا واقعہ ہوا،دہشت گردوں نے منصوبہ بندی کے تحت ملک کے سب سے بڑے حصص بازارپرحملہ کیاگیا جسے پولیس ،رینجرزاورقانون نافذ کرنے والے اداروں ملکرنہ صرف ناکام بنایا بلکہ چند منٹوں میں ہی حملے میں ملوث چاروں دہشت گردوں کا خاتمہ کردیا،دہشت گرد حملے میں پولیس کے سب انسپکٹرشاہد علی اورتین سیکیورٹی گارڈزنے جام شہادت نوش کیا۔

10اکتوبرکو شاہ فیصل کالونی میں معروف عالم دین ڈاکٹرمولانا عادل خان کو دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا جبکہ حملے میں مولانا عادل خان کے ڈرائیوربھی شہید ہوئے تھے۔

20اکتوبرکو شیریں جناح کالونی میں بس ٹرمینل کے قریب بم دھماکہ ہوا جس میں 6افراد زخمی ہوئے جبکہ 21 اکتوبرکی صبح گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب رہائشی اپارٹمنٹ کی پہلی منزل پرہونے والے دھماکے سے9افراد جاں بحق اورمتعدد افراد زخمی ہوگئے،31 اکتوبرکوجمشید روڈ پرمفتی عبداللہ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں وہ زخمی ہوئے لیکن ان کی زندگی محفوظ رہی۔

The post 2020؛ معروف عالم دین، پولیس اور شہریوں سمیت 8 افراد شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mZzFRi

کرک میں مشتعل افراد نے مندر مسمار کردیا، وزیراعلیٰ کا نوٹس

لکی مروت /  پشاور: خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع کرک میں مشتعل افراد نے مندر مسمار کردیا۔

تحصیل بانڈہ داد شاہ کے علاقہ ٹیری میں مندر کی توسیع کا کام جاری تھا‘ اس دوران مقامی افراد مشتعل ہوگئے اور مندر پر چڑھائی کرتے ہوئے آگ لگادی اور مندر مسمار کر دیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے مندر میں توسیع  قبول نہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے مندر کو مسمار کرنے کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنیکا حکم دیدیا۔

 

The post کرک میں مشتعل افراد نے مندر مسمار کردیا، وزیراعلیٰ کا نوٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3htS07G

پی ٹی آئی نے ن لیگ اور پی پی کے پیدا کردہ مسائل بڑھائے، سراج الحق

 لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ پی ٹی آئی نے ن لیگ اور پی پی کے پیدا کردہ مسائل بڑھائے ہیں۔

سینیٹ اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو اور میڈیکل کالجز میں داخلہ کے لیے ٹیسٹ دینے والے طلبہ و طالبات کے نمائندہ وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ایڈہاک ازم کی بنیاد پر چل رہی ہے، پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے گزشتہ ادوار میں حکومتوں کے مزے لیے اور ملک کو مسائل سے دوچار کیا، پی ٹی آئی نے ان مسائل میں مزید اضافہ کیا، 2020 پاکستان میں کسان، صحافی، دکاندار، تاجر سمیت سب پر بھاری رہا، جاگیردار اور سرمایہ دار کے چنگل سے آزادی حاصل کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالجز میں داخلہ کے لیے ٹیسٹ دینے والے طلبہ و طالبات کے مطالبات کو فی الفور پورا کیا جائے،پی ڈی ایم مختلف الخیال جماعتوں کا مجموعہ ہے اور سب کا اپنا اپنا ایجنڈا ہے۔

قبل ازیں سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے سراج الحق سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے لیے ملاقات کی۔

The post پی ٹی آئی نے ن لیگ اور پی پی کے پیدا کردہ مسائل بڑھائے، سراج الحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3rOV57p

Tuesday, 29 December 2020

شیخ ایاز کی یاد میں

شیخ ایاز مارچ 1923 میں پیدا ہوئے تھے اور 28 دسمبر 1997کو اس جہان سے گزرے۔ ان کی رخصت کے موقعے پر شیخ صاحب کی ایک یاد گار تحریر آپ کے نظر ہے۔ وہ لکھتے ہیں:

تین سو سال قبل اردو زبان قلعہ معلی میں پیدا ہوئی تاکہ یہ پورے برصغیر میں رابطے کا کام انجام دے سکے، انگریز نے اس کام کو آگے بڑھانے کے لیے فورٹ ولیم کالج قائم کیا، جہاں اس نے کافی ترقی کی۔ ڈاکٹر جمیل جالبی کا کہنا ہے کہ یہ چھ سو سال قبل پیدا ہوئی، میں ان کے اس تجزیے کو رد کرنا نہیں چاہتا۔ ہوسکتا ہے کہ اس نے اپنی ترقی کے لیے دس ہزار سال لیے ہوں، اس کا مطلب یہ ہوا کہ سندھی زبان تقریباً 15 ہزار سال پرانی ہوئی اور عراق کی بولی جسے دنیا کی قدیم ترین بولی تصور کیا جاتا ہے، اس سے بھی قدیم ہے۔

اوپر کہی گئی بات سے میری مراد سندھی کی اردو پر برتری ثابت کرنا نہیں ہے بلکہ میں سندھی بولی کی قدامت ظاہر کرنا چاہتا ہوں۔ دونوں بولیاں بین الاقوامی ہیں اور دونوں کو زندہ رہنے کا پورا حق ہے۔

اردو کو سندھی پر فضیلت ہے کہ یہ پاکستان کے آئین میں قومی زبان تسلیم کی گئی ہے۔ درحقیقت سرکاری اور دفتری زبان ابھی تک انگریزی ہے اور اردو صرف رابطے کی زبان ہے۔ ظاہر ہے کہ جب پشاور جاؤنگا تو مجھے تانگہ والے اور قصہ خوانی بازارکے دکان دار سے اردو میں گفتگو کرنا پڑے گی۔ سوال یہ ہے کہ اردو کراچی کے مہاجر یا نئے سندھی کی زبان ہے یا یہ پاکستان کی زبان ہے جس پر ہم بھی اتنا عبور حاصل کریں کہ نئے سندھیوں اور پنجابیوں کو پیچھے چھوڑ سکیں۔ اردو ہندوستان کی تقسیم اور بنگال کی علیحدگی کا ایک سبب بنی اور اب سندھ کی تقسیم کے لیے استعمال ہورہی ہے۔

دیکھنا یہ ہے کہ پاکستانی اردو یا جسے صرف پاکستانی کہا جائے کیا کسی کے باپ دادا کی جاگیر ہے؟ پنجاب کے اردو شاعر اختر شیرانی کے والد محمود شیرانی نے اپنی کتاب پنجاب میں اردو میں ثابت کیا ہے کہ اردو دہلی یا لکھنو میں نہیں بلکہ پنجاب میں پیدا ہوئی ہے۔

ڈاکٹر نبی بخش بلوچ نے سندھ میں ہونے والی شاعری پر کتاب تحریر کی ہے۔ اس کتاب میں شامل شاعری، حیدرآباد دکن کے قلی قطب شاہ کی شاعری سے بہت بہتر ہے۔ کتاب ’’دکن میں اردو‘‘ میں شامل اکثر شاعر سندھ کے اردو شاعروں سے بہتر نہیں ہیں۔ ڈاکٹر نبی بخش بلوچ نے جو کلام جمع کیا ہے، وہ ایک سو سال یا اس سے قبل کا ہے۔ اردو شاعری کو سندھ میں اس مقام تک پہنچنے میں تین سو سال لگے ہوں گے۔ میںیہ دعویٰ تو نہیں کرتا کہ اردو سندھ ہی میں پیدا ہوئی لیکن یہ دوسری بات ہے کہ دکنی خود اپنے بارے میں کہتے ہیں کہ اردو ان کی سرزمیں پر پیدا ہوئی۔

پاکستان سے قبل، ہندوستانی اردو پانچ بولیوں کھڑی بولی، راجستھانی بولی، برج بھاشا، پوربی، میواتی اور بھوجپوری کے بے شمار الفاظ اپنے اندر سمو کر اپنا ذخیرہ وسیع کرچکی تھی جب کہ مولانا شبلی نعمانی یا اعظم گڑھ کے ادارہ مصنفین کے عالم اردو میں عربی اور فارسی کے اہم الفاظ استعمال کرتے تھے۔ قیام پاکستان کے بعد اردو کی یہ وسعت تنگ ہوگئی اور اب یہ فقط فارسی اور عربی کے سہارے پنجاب کی اردو بن کر چل رہی ہے۔پنجاب نے تقسیم سے کافی قبل اردو کو ذریعہ تعلیم بنایا تھا اور پنجاب میں لفظ اہل زبان معیوب تصور کیا جاتا ہے۔ نہ صرف یاس یگانہ چنگیزی بلکہ جگر مراد آبادی جیسے ہندوستان کے تسلیم شدہ شاعر کی پنجاب میں تذلیل کی گئی۔

آج اردو، قیام پاکستان کے 48 سال بعد بھی بولی جاتی ہے مگر یہ ہندوستانی اردو سے خاصی مختلف ہے، اسے اب پاکستانی بولی یا پاکستان کی زبان کہنا چاہیے۔ اس کی لکھنؤ والی نفاست اور دہلی والی شائستگی ہندوستان میں رہ گئی جہاں یہ آئین میں تسلیم شدہ زبان تو ہے مگر اسے سرکاری تحفظ بہت کم حاصل ہے۔ ہندوستان کی ساہتیہ اکیڈمی نے جو کتابیں اردو میں شایع کی ہیں ان میں ہندی، بنگالی، آسامی، تامل اور تیلگو زبانوں کے بے شمار الفاظ شامل کیے ہیں جو ہمارے عوام بلکہ اردو دانشوروں کے لیے بھی نامانوس ہیں۔

ہماری اردو تو وہی ہے جو ہماری وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو بولتی ہیں (وہ پاکستانی اردو خاصی اچھی بولتی ہیں)۔ سندھ کی اردو وہی ہے جو ٹی وی ڈراموں میں نور الہدیٰ شاہ، عبدالقادر جونیجو اور کہیر شوکت وغیرہ لکھ رہے ہیں۔ ایک ایسا وقت بھی آسکتا ہے کہ جب یہاں اردو کی صورت اتنی بدل جائے کہ اسے ہندوستان میں سمجھنے کے لیے پاکستانی لغت کی ضرورت پڑنے لگے۔ حقیقت یہ ہے کہ ہماری رابطے کی زبان پاکستانی ہے اب کوئی اسے اردو کا نام دینا چاہتا ہے تو یہ اس کی اپنی مرضی ہے۔

سندھ میں اردو کے خلاف تعصب کی بنیاد ون یونٹ والے دور میں پڑی، جب اردو کو ترجیح دے کر سندھی کو بالکل نظر انداز کیا گیا بلکہ مسترد کیا گیا۔ سندھ میں فقط میں واحد شاعر ہوں جس کے دو مجموعے ’’نیل کنٹھ اور نیم کے پتے‘‘ اور ’’بوئے دل نالہ دل‘‘ چھپ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ میں نے شاہ بھٹائی کے رسالے کا مکمل منظوم اردو ترجمہ کیا ہے جس کے تین ایڈیشن شایع ہوچکے ہیں۔ فقط مرحوم رشید احمد لاشاری اور چند دوسرے شاعروں نے آڑھی ترچھی غزل اردو میں لکھی ہے یا اب آغا سلیم شاہ کے رسالے پر اردو میں کام کررہے ہیں۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ سندھی ہماری مادری زبان ہے اور دنیا کی ہر دوسری زبان سے زیادہ عزیز ہے یہ کسی حد تک ذریعہ تعلیم بھی ہے اور روز بروز ترقی بھی کررہی ہے یہاں تک کہ روزانہ اس زبان میں ایک کتاب چھپ رہی ہے۔ جس کی مثال پاکستان کی کسی بھی زبان میں نہیں ملتی۔ مجھے سندھی ادبی سنگت کے سیکریٹری جنرل ادل سومرو نے بتایا کہ اس وقت سندھ میں تقریباً تیرہ ہزار شاعر ہیں۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ہم اپنی مادری زبان کو نظر انداز کیے بغیر پاکستانی اردو پر عبور حاصل نہیں کرسکتے؟ سندھی زبان میں پنجابی سے زیادہ فارسی اور عربی کے الفاظ ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ پرانے سندھی اردو پر اتنا ہی عبور حاصل کرسکتے ہیں جتنا کہ نئے سندھیوں کو ہے۔ نئے سندھی اپنی اجداد کی جانب سے وراثت میں ملنے والے محاورے ضرب المثل اور طرز گفتار وغیرہ بھول چکے ہیں اور سندھی، پنجابی، پشتو اور بلوچی کے اکثر الفاظ استعمال کرتے ہیں۔ اس اردو کو اگر اردو کہا جائے تو یہ پاکستانی اردو ہے۔

فیروز اللغات کے مرتب ہونے سے آج تک تاریخ و ثقافت اس قدر بدل چکی ہے کہ اسی فیروز اللغات کے تقریباً آدھے الفاظ پنجاب میں متروک ہوچکے ہیں اور اس کا لب و لہجہ اس قدر بدل چکا ہے جو کہ دہلی، یوپی، مالوا اور بہار کے لیے اجنبی ہے، یوں ایک وقت ایسا آئے گا جو دونوں ملکوں کی زبان کا لب و لہجہ اس قدر بدل جائے گا جس طرح کہ برطانیہ کی انگریزی، امریکی و آسٹریلوی انگریزی سے مختلف ہے۔

پاکستانی اردو پر ہمارا اتنا ہی حق ہے جتنا کسی دوسرے پاکستانی کا۔ یہ ہماری اتنی ہی اپنی ہے جتنی کہ کسی دوسرے پاکستانی کی۔ کیا ہم پرانے سندھی اس اردو پر عبور حاصل کرکے مہاجر یا اردو دیش کے نعرے کو بے معنی نہیں بناسکتے۔ انسان جتنی بھی زبانیں سیکھے اس کی علم میں اضافہ ہوتا ہے۔ زبان کسی کی میراث نہیں ہوتی۔ چنانچہ اس سے تعصب بے معنی ہوتا ہے۔ کیا ہم یہ تجزیہ کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے کہ ہمارا نقصان کہاں اور فائدہ کس چیز میں ہے۔ کیا ہم میں اتنی ذہانت اور طلب علم نہیں کہ ہم دیگر پاکستانیوں کی طرح اردو پر عبور حاصل کرسکیں؟ آخر پاکستانی اردو اقبال و فیض کی اردو ہے نہ کہ داغ دہلوی یا جیلانی بانو کی اردو۔ہم خود کو کیوں اردو سے دور رکھیں کیا اس بات کا کوئی جواز ہے؟

بغیر کسی فرد، افراد ، اداروں کی مدد، سہارے اور حمایت کے اردو کا پورے ہندوستان پر چھا جانا کرشمے سے کم حقیقت نہیں ہے، آپ بنگال سے چلیں، مدارس تشریف لے آئیں، آپ تب مدراسیوں سے مدارسی یا تامل زبان میں بات نہیں کرتے، کیونکہ یہ زبان آپ نہیں جانتے،آپ ان سے اپنی زبان بنگالی میں بھی بات نہیں کرسکتے کیونکہ مدارس چنائی کے لوگ بنگالی نہیں جانتے، آپ ان سے اردو میں بات کرتے ہیں، ہندوستان میں شاید ہی کوئی ایسی جگہ ہو جہاں اردو بولی اور سمجھی نہ جاتی ہو، تقسیم ہند سے پہلے اردو کو ہندوستانی بھی کہا جاتا تھا۔

صدر کراچی کے آٹھ دس سینما میں انگریزی فلمیں لگتی تھیں، شہر کے باقی سینماؤں میں ہندوستانی فلمیں چلتی تھیں،وہ تمام فلمیں مع گانوں اور مکالموں کے اردو میں ہوتی تھیں، آزاد قبائل کے پہاڑی علاقوں سے روانہ ہوکر کراچی پہنچنے والے پٹھان گنتی کے چند ماہ میں اردو بولنے اور سمجھنے لگتے ہیں، اس کے برعکس آزاد قبائل سے آتے ہوئے پٹھان چند ماہ تو کیا برسوں میں بھی سندھی، پنجابی، بلوچی نہ سمجھ سکتے ہیں اور نہ بول سکتے ہیں، ایسا کیوں ہے؟ اس سلسلے میں عمرانیات اور لسانیات کے ماہروں سے میں نے بات چیت کی ہے، کہیں سے بھی مجھے خاطر خواہ جواب نہیں ملا ہے۔

شیخ ایازرخصت ہوئے ان کی یاد گار تحریر ہمارے درمیان موجود ہے اور آج بھی وہ ہم سے سوال کررہے ہیں۔

The post شیخ ایاز کی یاد میں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3mYlFHw

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...