Urdu news

Monday, 28 December 2020

سردی برقرار؛ یخ بستہ ہواؤں کی شدت میں اضافے کا امکان

 کراچی: شہر میں کوئٹہ کی سمت سے چلنے والی یخ بستہ ہواؤں کے سبب سردی کی شدت برقراررہی ،شمال مشرقی سمت سے 24کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں اور کم سے کم پارہ 12.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

ملک میں گزشتہ دنوں داخل ہونے والے مغربی سلسلے کی وجہ سے دوسرے روزبھی شہر میں معمول سے قدرے تیزسرد ہوائیں چلیں جن کی زیادہ سے زیادہ رفتار24 کلو میٹر فی گھنٹہ رہی، محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24سے48گھنٹوں کے دوران ہواؤں کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے، پیرکو کم سے کم درجہ حرارت 12.5اورزیادہ سے زیادہ 24.4ڈگری ریکارڈکیاگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج(منگل)کو موسم سرداورخشک رہنے جبکہ کم سے کم پارہ 10 سے12 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

The post سردی برقرار؛ یخ بستہ ہواؤں کی شدت میں اضافے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mVtvBI

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...