Urdu news

Monday, 28 December 2020

چینی وزارتِ خارجہ نے سی پیک پر بھارتی میڈیا کی پروپیگنڈا رپورٹ مسترد کردی

بیجنگ: گزشتہ روز چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان چاؤ لی نے حالیہ دنوں میں سی پیک سے متعلق بھارتی میڈیا میں چلنے والی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے مثبت طور پر آگے بڑھ رہے ہیں۔

کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باوجود سی پیک کے تحت متعدد اہم منصوبوں پر نمایاں پیش رفت ہوئی ہے جو پاکستان میں اقتصادی استحکام کے ساتھ ساتھ اس وبا کے پھیلاؤ پر قابو پانے اور تدارک کےلیے بھی بھرپور طور پر معاون ثابت ہورہی ہے۔

پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے بارے میں چین اور پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے چاؤ لی نے پرزور الفاظ میں کہا کہ سی پیک کو آگے بڑھانے کےلیے چین اور پاکستان کا عز پختہ ہے؛ اور سی پیک کا مستقبل روشن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی اقتصادی کساد بازاری کے باوجود سی پیک سمیت ’’دی بیلٹ اینڈ روڈ‘‘ پر چینی سرمایہ کاری میں کمی کے بجائے اضافہ ہوا ہے اور چین نے اس سے وابستہ ممالک کو اپنی صلاحیت کے مطابق مدد و معاونت فراہم کی ہے۔

The post چینی وزارتِ خارجہ نے سی پیک پر بھارتی میڈیا کی پروپیگنڈا رپورٹ مسترد کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3mVzBSC

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...