Urdu news

Monday, 28 December 2020

آخری روز فواد عالم کیساتھ بڑی شراکت قائم کرنے کی کوشش کروں گا، اظہر علی

اظہرعلی کا کہنا ہے کہ مانگونئی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں فواد عالم کیساتھ بڑی شراکت قائم کرنے کی کوشش کروں گا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور تجربہ کار بلے باز اظہر علی کا کہنا ہے کہ ہمارا پلان یہی ہے کہ جو بیٹسمین سیٹ ہوجائے وہ کریز پر زیادہ سے زیادہ وقت گزارے، فواد عالم میدان میں آئے تو انہیں اعتماد دیا، کوشش ہوگی کہ ان کے ساتھ ایک بڑی شراکت قائم کروں۔

صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر اظہرعلی نے کہا کہ پچ پر پرانی گیند تھوڑا رک کر آرہی ہے، اب یہ ایشیائی پچز جیسی نظر آنے لگی ہے، پانچویں دن یہاں اسپنر کو مدد مل سکتی ہے، آخری روز پہلا سیشن بہت اہم ہوگا، نیوزی لینڈ کے بولر نیل ویگنر نے ہم سب کے لیے ایک مثال قائم کی ہے۔

سابق ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ انجری کے باوجود کھیلنے پر پیسر کی بہت عزت کرتے ہیں، فریکچر کے باوجود میچ کھیلنا قابل ستائش ہے، نیل ویگنر نے یہ ثابت کر دیا کہ اپنے ملک کی نمائندگی سے بڑھ کر کچھ نہیں۔

The post آخری روز فواد عالم کیساتھ بڑی شراکت قائم کرنے کی کوشش کروں گا، اظہر علی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3aM3QJf

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...