Urdu news

Monday, 2 March 2020

سیفٹی ماسک ذخیرہ کرنیوالے 4 ملزم گرفتار،20 ہزار ماسک برآمد

کراچی:  شہر میں کورونا وائرس کے پھیلنے کی افواہوں اور خدشات پر شہر بھر کے میڈیکل اسٹوروں سے سیفٹی ماسک غائب ہوگئے ہیں۔

کراچی کے میڈیکل اسٹور مالکان اور دکاندار کورونا وائرس کے شدت اختیار کرنے پر سیفٹی ماسک مزید مہنگے بیچنے کی منصوبہ بندی کیے بیٹھے ہیں۔ شہریوں کو ڈھونڈنے سے بھی میڈیکل اسٹوروں پر سیفٹی ماسک نہیں مل رہے ہیں۔ پیر کو کھارادر پولیس نے کارروائی کے دوران سیفٹی اور سرجیکل ماسک ذخیرہ کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان سرجیکل ماسک اصل لاگت اور قیمت سے بہت مہنگے فروخت کررہے تھے کھارادر پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ذخیرہ کیے گئے20 ہزار سے زائد سرجیکل اور سیفٹی ماسک برآمد کرلیے ہیں۔

کھارادر پولیس نے سرجیکل اور سیفٹی ماسک ذخیرہ کرنے والے ملزمان کے خلاف خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس میں 4 ملزمان کو گرفتار کرکے سیفٹی اور سرجیکل ماسک کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

The post سیفٹی ماسک ذخیرہ کرنیوالے 4 ملزم گرفتار،20 ہزار ماسک برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2wsDTMr

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...