Urdu news

Monday, 2 March 2020

فیس بک کی ٹیم کا پاکستان کا دورہ؛ سائبرکرائم کی روک تھام میں تعاون بڑھانے پراتفاق

 اسلام آباد: فیس بک کی ٹیم نے سائبرکرائم کی روک تھام میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق فیس بک کے ایشیا پیسیفک ہیڈکوارٹرکی ٹیم نے امبرہاکس کی سربراہی میں ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرکا دورہ کیا۔ ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا سے ملاقات میں سائبرکرائم سے متعلق فیس بک کا ڈیٹا فراہم کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

سائبرکرائم ونگ کے سربراہ احسان صادق نے  سائبرکرائم کے حوالے سے درپیش مشکلات سے آگاہ کیا، فیس بک ٹیم نے سائبرکرائم ونگ کے افسروں کوسوشل میڈیا تکنیک اورٹرینڈ کے حوالے سے ٹریننگ فراہم کرنے کی پیشکش کی اوراس بات پربھی اتفاق ہوا کہ بچوں اورخواتین کے خلاف جرائم کی تحقیقات کے لئے چاروں صوبوں سے سائبر کرائم ونگ کا ایک فوکل پرسن مقرر کیا جائے گا جو فیس بک کی ٹیم سے رابطہ کارافسرکے طورپرخدمات سرانجام دے گا۔

اس کے علاوہ ایف آئی اے کی سائبرکرائم ونگ سے رابطہ بڑھانے اورفیس بک کی پالیسی کے مطابق سائبرکرائم کی روک تھام میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا۔

The post فیس بک کی ٹیم کا پاکستان کا دورہ؛ سائبرکرائم کی روک تھام میں تعاون بڑھانے پراتفاق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ar7XHf

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...