Urdu news

Sunday, 1 March 2020

پاکستان سیاحت کے حوالے سے جنت نظیر پرامن ملک ہے، سفیر نیدر لینڈ

ہری پور:  نیدر لینڈ کے سفیر والٹر پلائپ نے اہلیہ دیگر غیر ملکی وفد کے ہمراہ خان پور بدھ مت اسٹوپہ کا دورہ کیا۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران نیدر لینڈ کے سفیر والٹر پلائپ نے کہا کہ پاکستان سیاحت کے حوالے سے جنت نظیر اور پر امن ملک ہے، سیاحت کے حوالے سے آثار قدیمہ کی بے شمار سائیڈ اور وادیاں پاکستان میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دیگر مذاہب کی عبادت گاہوں اور مقدس مقامات کو محفوظ بنانے کیلیے خصوصی اقدامات اٹھائے ہیں، پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی خان پور کا ریڈ بلڈ مالٹا اپنی پہچان رکھتا ہے۔

The post پاکستان سیاحت کے حوالے سے جنت نظیر پرامن ملک ہے، سفیر نیدر لینڈ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/38evWHS

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...