Urdu news

Friday, 26 June 2020

پاکستان کا سکھ یاتریوں کےلیے گوردوارہ کرتارپور صاحب دوبارہ کھولنے کا اعلان

 لاہور: پاکستان نے سکھوں کے مقدس مقام گوردوارہ کرتارپور صاحب دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں عبادت گاہیں دوبارہ کھول دی گئی ہیں، پاکستان تمام سکھ زائرین کے لئے کرتارپور گوردوارہ دوبارہ کھولنے جارہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت سے کہا گیا ہے کہ 29 جون سے گوردوارہ کرتار پور کھول دیا جائے گا، بھارت گوردوارہ دوبارہ کھولنے کے حوالے سے اپنی طرف سے انتظامات مکمل کرلے۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کے پیش نظر پاکستان اور بھارت کے درمیان زمینی سرحدیں مکمل طور پر بند ہیں۔

The post پاکستان کا سکھ یاتریوں کےلیے گوردوارہ کرتارپور صاحب دوبارہ کھولنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2CMUHB9

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...