Urdu news

Saturday, 27 June 2020

ٹرانس جینڈرز کو سماجی کاموں کیلیے اسکالرشپ پر باہر بھیجا جائےگا

 لاہور: مقامی این جی او دی جینڈرگارڈین نے ٹرانس جینڈرزکو سماجی سرگرمیوں میں شرکت کیلیے مختلف ممالک میں اسکالرشپ پر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دی جینڈرگارڈین کے ساتھ رجسٹر ٹرانس جینڈر یا عام شہری چارممالک میں ایک ماہ کے لئے ٹریننگ میں شریک ہوسکیں گے، ایک میک اپ آرٹسٹ اور ٹرانس جینڈر ثنیہ عباسی نے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کیا ہے، ثنیہ عباسی ٹرانس جینڈر کو ہنرمندی کی تربیت دینے والے ادارے دی جینڈرگارڈین اسکول میں بطور ٹیچرکام کررہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پہلی بارایسا ہوگا کہ ٹرانس جینڈرز کو بھی سماجی خدمات کے لیے بیرون ملک جانے کا موقع ملے گا، دی جینڈر گارڈین کے سربراہ آصف شہزاد نے بتایا کہ ان کی این جی او ٹرانس جینڈر کو تعلیم دینا چاہتی ہے، اسی مقصد کے لیے ہم گزشتہ چندبرسوں سے کام کررہے ہیں۔

The post ٹرانس جینڈرز کو سماجی کاموں کیلیے اسکالرشپ پر باہر بھیجا جائےگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZhLXKY

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...