Urdu news

Sunday, 28 June 2020

مختصرکپڑے نہیں پہن سکتی اس لئے فلم میں کام نہیں کرتی، سارہ خان

 کراچی: پاکستان کی خوبرو اداکارہ سارہ علی خان نے فلموں کا حصہ نہ بننے کی وجہ بتادی ہے۔

پاکستان کی خوبصورت اداکارہ سارہ علی خان کا ٹی وی انڈسٹری میں بڑا نام ہے۔ اپنی اداکاری اور خوبصورتی کے باعث مداح ان کے دیوانے ہیں اورانڈسٹری میں تنازعات سے دوررہنے والی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل کی جاتی ہیں۔

اداکارہ نے ’دیوار شب، میرے بے وفا، تمہارے ہیں، تم میرے ہو، استانی جی، میرے ہمدم‘ سمیت متعدد ڈراموں میں کام کیا ہے۔

اداکارہ سے ایک ٹی وی شوکے دوران پوچھا گیا ڈراموں میں کامیابی کے بعد انہوں نے اب تک فلموں میں کام کیوں نہیں کیا جس پرانہوں نے کہا کہ کام کرنے سے متعلق ان کے کچھ اصول ہیں جو وہ کبھی بھی نہیں توڑنا چاہتی ہیں۔

اداکارہ نے کہا انہیں فلموں کی آفربھی ہوئی تھی لیکن آفرانہوں نے ٹھکرادی کیونکہ وہ غیراخلاقی مناظرعکس بند نہیں کراسکتی ہیں اورنہ ہی مختصرکپڑے پہن سکتی ہیں جوان کے واضح اصول ہیں جو وہ کبھی نہیں توڑیں گی۔

The post مختصرکپڑے نہیں پہن سکتی اس لئے فلم میں کام نہیں کرتی، سارہ خان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2BKww5Z

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...