Urdu news

Friday, 26 June 2020

مسافروں کی حفاظت کیلئے مشکوک لائسنس والے پائلٹس کوگراونڈ کردیا ہے، پی آئی اے

 کراچی: پاکستان ایئرلائنزکے سی ای او ائرمارشل ارشد ملک نے کہا کہ مسافروں کی سیفٹی کیلئے مشکوک لائسنس والے پائلٹس کو گراونڈ کردیا ہے۔

پاکستان ایئرلائنز (پی آئی اے) کے سی ای او ائرمارشل ارشد ملک نے امریکی حکام کو خط لکھا جس میں امریکی سفیر پال جونز کو خط میں لائسنس کے مسئلہ پراعتماد میں لیا گیا ہے۔

ائیرمارشل ارشد ملک نے کہا کہ مسافروں اورجہازوں کی حفاظت کیلئے مشکوک لائسنس والے پائلٹس کو گراونڈ کردیا ہے، حکومت پاکستان جعلی لائسنس کے معاملے کی مکمل چھان بین کرے گی جب کہ حکومت نے تمام اندرون و بیرون پی آئی اے کی پروازوں میں پائلٹس کے پاس ہر وقت اصلی لائسنس پاس ہونا لازمی قراردے دیا ہے۔

گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیرہوا بازی نے کہا تھا کہ 262 پائلٹس کے لائسنس مشکوک قراردیئے گئے جن میں سے 28 کے جعلی ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے جب کہ تمام ایئر لائنز کو مشکوک لائسنز رکھنے والے پائلٹس کو جہاز اڑانے سے روک دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے نے حال ہی میں انتہائی تگ ودو کے بعد امریکا کیلئے اپنی براہ راست پروازیں شروع کی ہیں۔

The post مسافروں کی حفاظت کیلئے مشکوک لائسنس والے پائلٹس کوگراونڈ کردیا ہے، پی آئی اے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2YDoDrQ

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...