Urdu news

Thursday, 3 September 2020

قومی ٹیم انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرسکتی تھی، کامران اکمل

ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل کا کہنا ہے کہ رضوان یا سرفراز میں سے جس کو بھی کھلانا ہے اس سے اننگز کا آغاز کرنا چاہیے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وکٹ کیپر بلے باز نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز برابر کرنا اچھی بات ہے لیکن ہمیں یہ سیریز اپنے نام کرسکتے تھے، وہاب ریاض نے زبردست بولنگ کرکے اپنی افادیت ثابت کی جب کہ محمد حفیظ نے ثابت کردکھایا کہ تجربے کا کوئی نعم البدل نہیں، نوجوانوں کے ساتھ سینئرز کرکٹرز ٹیم کاحصہ ہونے سے جونیئرز کو بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

کامران اکمل کا کہنا ہے کہ رضوان یا سرفراز میں سے جس کو بھی کھلانا ہے اس سے اننگز کا آغاز کرنا چاہیے اور مڈل آرڈر میں فہیم اشرف، عامر یامین، عماد  بٹ میں سے کسی کو آزمانا چاہیے۔

The post قومی ٹیم انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرسکتی تھی، کامران اکمل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3lLINcM

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...