Urdu news

Thursday, 3 September 2020

سر ویوین رچرڈزکوئٹہ کی طرح گال گلیڈی ایٹرز کے بھی مینٹور ہوں گے

 کراچی:  اپنے دور کے عظیم بیٹسمین سر ویوین رچرڈزکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرح گال گلیڈی ایٹرزکے بھی مینٹور ہوں گے۔

گال گلیڈی ایٹرز ٹیم اونر ندیم عمر کے مطابق اگر لنکا پریمئیر لیگ کے لیے سابق ویسٹ انڈین کپتان بوجوہ دستیاب نہ ہوسکے تو شاہد خان آفریدی مینٹور کی ذمہ داری ادا کریں گے،رچرڈزکی موجودگی سے کھلاڑیوں کا مورال بلند اور ان میں کامیابی کیلیے جوش و جذبہ بڑھ جاتا ہے۔

دوسری جانب  آفریدی کی ٹیم میں  شمولیت ہمارے لیے دہری خوشی کا باعث ہے،وہ ایک ورلڈ کلاس کرکٹر ہیں،ان کے آنے سے اسٹیڈیم بھر جاتا اور آؤٹ ہونے سے خالی ہوجاتا ہے، ندیم عمر نے کہا کہ سرفراز احمد ہمیشہ ہمارا کپتان رہا اور آئندہ بھی رہے گا۔

The post سر ویوین رچرڈزکوئٹہ کی طرح گال گلیڈی ایٹرز کے بھی مینٹور ہوں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2F3lMkC

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...