Urdu news

Tuesday, 1 September 2020

ایڈ منسٹریٹر کی تعیناتی مکمل سندھ حکومت کا اختیار ہے، وزیر اطلاعات وبلدیات سندھ

 کراچی: وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی مکمل طور پر صوبائی حکومت کا اختیار ہے۔

ناصر حسین شاہ کے مطابق حکومت سندھ کراچی میں ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کے حوالے سے مشاورت کررہی ہے اور جلد حتمی فیصلے سے عوام کو آگاہ کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاق یا اپوزیشن سے کسی قسم کی مشاورت کی کوئی آئینی پابندی نہیں ہے۔

وزیر بلدیات نے کہا کہ شہر کراچی کا درد اور ہمدردی رکھنے والا افسر لگانا ہماری ترجیح ہوگا جس کو شہر کے مسائل اور معاملات سے آگہی کے ساتھ عوامی تکالیف کا اندازہ بھی ہو۔

The post ایڈ منسٹریٹر کی تعیناتی مکمل سندھ حکومت کا اختیار ہے، وزیر اطلاعات وبلدیات سندھ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2GlIntq

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...