Urdu news

Thursday, 3 September 2020

محکمہ کورنٹائن نے ایران سے آلو اور ٹماٹر کی درآمد پر پابندی لگا دی

 لاہور: وفاقی حکومت کے ماتحت ادارہ ’’ کورنٹائن ‘‘ نے ایران سے آلو اور ٹماٹر کی امپورٹ پر پابندی عائد کردی جس کے سبب ملک بھر میں آلو اور ٹماٹر کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

سندھ میں طوفانی بارشوں کے سبب گزشتہ ماہ کاشت کی گئی ٹماٹر کی فصل تباہ ہو چکی ہے اور نئی فصل دسمبر میں آئے گی، ’’چپس‘‘ تیار کرنے والی فوڈ فیکٹریاں ایران سے امپورٹ کردہ آلو استعمال کرتی ہیں، امپورٹ بند ہونے سے وہ مقامی آلو کی بڑے پیمانے پر خریداری کا آغاز کر چکی ہیں۔

سبزی منڈیوں کے تاجروں نے گزشتہ روز سیکرٹری زراعت سے ملاقات کر کے انھیں ہنگامی صورتحال سے آگاہ کردیا جس کے بعد محکمہ زراعت نے کورنٹائن کی جانب سے عائد کردہ پابندی ختم کرنے کیلیے وفاقی حکومت کو سرکاری مراسلہ ارسال کردیا۔

The post محکمہ کورنٹائن نے ایران سے آلو اور ٹماٹر کی درآمد پر پابندی لگا دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2DrgmiT

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...