Urdu news

Sunday, 27 June 2021

خوشاب میں چھریوں کے وار سے دادا اور پوتی قتل

خوشاب: خوشاب میں رشتے کے تنازعہ پر 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

واقعہ خوشاب کے نواحی گاؤں سرکی نوشہرہ میں پیش آیا جہاں خون کی ہولی کھیلی گئی۔ رشتے کے تنازعہ پر نواسوں نے نانا سمیت ماموں زاد بہن کو قتل کردیا جب کہ تین افراد شدید زخمی بھی ہوئے، ملزمان نے بجلی نہ ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گھر میں گھس کر حملہ کیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، واقعے پر ڈی پی او خوشاب نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے  ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

The post خوشاب میں چھریوں کے وار سے دادا اور پوتی قتل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2T4rWZm

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...