Urdu news

Tuesday, 29 June 2021

یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی تیاری

 اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں چھ روپے فی لٹر تک اضافے کی تیاری کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کے لیے تجویز ارسال کردی جس میں پیٹرول 6 روپے فی لٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اوگرا کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے تاہم قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کریں گے جس کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان کل کرے گی۔

ذرائع کے مطابق اس اضافے کے لیے ورکنگ موجودہ پیٹرولیم لیوی کی مناسبت سے کی گئی ہے، پیٹرولیم لیوی کے تناسب سے پیٹرولیم مصنوعات میں 30 روپے سے زائد کا اضافہ بنتا ہے، 30 روپے لیوی کے حساب سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 34 روپے اور پیٹرول کی قیمت میں 37 روپے بنتا ہے۔

The post یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی تیاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3h66njW

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...