Urdu news

Sunday, 27 June 2021

ملکی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے امریکا کو اڈے دینے سے انکار کیا، وزیرخارجہ

 اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ملکی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے امریکا و اڈے دینے سے انکار کیا گیا ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملکی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے امریکا کو اڈے دینے سے انکار کیا، امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ 20 سالوں میں ایک ٹریلین ڈالرافغانستان میں خرچ کیا، انہوں نے کہا کہ امریکا مستقل طور پر افغانستان میں نہیں رہ سکتا لیکن امریکا افغانستان کی مالی امداد جاری رکھے گا۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے حوالے سے ہماری پالیسی میں کوئی ابہام نہیں ہے، اور ہماری پالیسی ہے کہ  افغانستان میں امن ہو اور وہ ترقی کرے، افغانوں کے فیصلے پاکستان نہیں کرسکتا ان کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں، افغانستان میں امن قائم کرنے کیلئے افغان عوام کو کردار کرنا ہوگا، افغان عوام کو دونوں فریقوں پر دباؤ ڈالنا چاہیے۔

جنوبی پنجاب کے حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار جنوبی پنجاب کیلئے اتنی بڑی رقم رکھی گئی ہے، ملتان میں تریسٹھ ایکڑ زمین سیکریٹریٹ کیلئے مختص کی گئی ہے، ماضی میں ن لیگ جنوبی پنجاب کو کاغذوں میں رقم دیتی تھی۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو اوورسیز کو ووٹ کا حق دینے کیلئے مل بیٹھ کر بات کرنے کی دعوت دی ہے، پی ٹی آئی کی کوشش ہے اوورسیز کو ووٹ کا حق اور نمائندگی دے۔

The post ملکی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے امریکا کو اڈے دینے سے انکار کیا، وزیرخارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dhkNLN

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...