اسلام آباد: سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر ملزمان کے خلاف کار کے رینٹل پاور پروجیکٹ ریفرنس میں اہم پیش رفت ہوگئی۔
احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے کار کے رینٹل پاور ریفرنس پر سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
نیب نے احتساب عدالت اسلام آباد میں کار کے رینٹل پاور کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کردیا۔ عدالت نے ریفرنس کی کاپی ملزمان کے وکلاء کو فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے غیر حاضر ملزمان کی طلبی کے سمن جاری کر دیے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 13 جولائی تک ملتوی کر دی۔
The post پرویز اشرف کے خلاف کار کے رینٹل پاور پروجیکٹ ریفرنس میں اہم پیشرفت appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/363C8nr
No comments:
Post a Comment