Urdu news

Saturday, 31 July 2021

2021؛ بابر اور رضوان کے ٹی20کرکٹ میں 1275رنز

کراچی: رواں برس قومی کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں مشترکہ طور پر 1275 رنز بنائے ہیں۔

قومی کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے رواں سال 2021 میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں مشترکہ طور پر 1275 رنز بنائے ہیں،البتہ دیگر بیٹسمینوں کی کارکردگی اتنی خاص نہیں، سب نے مل کر 896 رنز ہی اسکور کیے ہیں۔

ٹیم بیٹنگ میں مکمل طور پر بابر اور رضوان پر ہی انحصار کر رہی ہے۔

 

The post 2021؛ بابر اور رضوان کے ٹی20کرکٹ میں 1275رنز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3ieLJPe

اولمپکس؛ جوکووچ میڈل سے محروم رہ گئے، غصے میں ریکٹ توڑ دیا

ٹوکیو: ٹینس اسٹار نووک جوکووچ کندھے میں تکلیف ہوجانے پر مکسڈ ڈبلز برانز میڈل میچ سے دستبردار ہوگئے۔

سربیا کے عالمی نمبرون ٹینس اسٹار نووک جوکووچ کندھے میں تکلیف ہوجانے پر مکسڈ ڈبلز برانز میڈل میچ سے دستبردار ہوگئے، ان کی جوڑی دار نینا اسٹوجینووچ تھیں، ان کے فیصلے کی بدولت آسٹریلیا کی ایشلیگ بارٹی اور جون پیئرز نے کانسی کا تمغے حاصل کرلیا۔

اس سے قبل ٹوکیو جوکووچ سنگلز کے برانز میڈل میچ میں اسپینش کھلاڑی کارینو بسٹا سے شکست کھا بیٹھے تھے، شکست کے بعد جوکووک نے غصے میں اپنا ریکٹ زمین پر پھینک دیا۔

 

The post اولمپکس؛ جوکووچ میڈل سے محروم رہ گئے، غصے میں ریکٹ توڑ دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3lgKAbQ

دیربالا میں چلتی کار پر فائرنگ 3 افراد ہلاک، ایک شدید زخمی

دیربالا: صدیق بانڈہ میں نامعلوم افراد نے چلتی کار پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا۔

ضلع دیربالا کے علاقہ صدیق بانڈہ میں نامعلوم افراد نے چلتی کار پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا جبکہ ایک شدید زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق کار میں سوار چار افراد شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تھے، نعیم اللہ، پرویز، فاتح خان موقع پر دم توڑ گئے ڈرائیور ذیشان زخمی ہوا،مقتولین چچا اور بھتیجے تھے۔

بتایا جاتا ہے کہ ان کے درمیان پرانی دشمنی تھی تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے۔

 

The post دیربالا میں چلتی کار پر فائرنگ 3 افراد ہلاک، ایک شدید زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3j7qf69

کورونا کیسز میں اضافہ ہوا تو پھر اسمارٹ لاک ڈاؤن کرنا پڑسکتا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

 لاہور: پنجاب حکومت شہریوں کو کورونا کی چوتھی لہر سے بچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت شہریوں کو کورونا کی چوتھی لہر سے بچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے، شہریوں کی حفاظت کے لئے حکومت نے گائیڈ لائنز جاری کی ہیں، حکومتی ہدایات پر عمل شہریوں کے مفاد میں ہے، ایس او پیز پر عمل کر کے شہری نہ صرف خود کورونا سے محفوظ رہ سکتے ہیں بلکہ دوسروں کو بھی محفوظ بنا سکتے ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لئے ویکسین لگوانا سب سے موثر ہے، کورونا کی چوتھی لہر کے باعث مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، خدانخواستہ کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح میں اضافہ ہوا تو ایک بار پھر اسمارٹ لاک ڈاؤن کرنا پڑسکتا ہے، پابندیوں سے بچنے کے لئے شہریوں کو احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے، کورونا کی موجودہ صورتحال کے باعث شہریوں کو سنجیدگی دکھانا ہوگی، شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ ماسک کا استعمال کریں اورسماجی فاصلے برقرار رکھیں، ہر ایک کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، عوام کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے گا۔

The post کورونا کیسز میں اضافہ ہوا تو پھر اسمارٹ لاک ڈاؤن کرنا پڑسکتا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3BWEPGp

پاکستان رہن سہن کے اعتبار سے دنیا کا سستا ترین ملک قرار

اسلام آباد: پاکستان کو رہن سہن کے اعتبارسے دنیاکاسستا ترین ملک قرار دے دیاگیا ہے۔

معروف تجارتی و اقتصادی شعبہ سے متعلقہ تحقیقی و تجزیاتی ادارے گوبینکنگ ریٹس کمپنی کی جانب سے اس حوالے سے جاری درجہ بندی کے مطابق پاکستان کورہن سہن کے اخراجات کے انڈیکس میں18.58 پوائنٹس کے ساتھ رہنے کیلیے دنیا کا سستاترین ملک قراردیاگیاہے، جس کے بعددرجہ بندی میں افغانستان24.51 ،بھارت25.14 اورشام25.31 انڈیکس کے ساتھ دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے۔

دوسری جانب رہن سہن کے اعتبار سے مہنگے ترین ممالک میں کیمن جزائرکاانڈیکس141.64،برمودا 138.22،سوئٹزرلینڈ122.67 اورناروے 104.49 رہا ہے۔ان چاروں ممالک کے مقابلے میں نیویارک شہرکی رہن سہن کی لاگت زیادہ ہے۔

The post پاکستان رہن سہن کے اعتبار سے دنیا کا سستا ترین ملک قرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3fkpW77

شمالی وزیرستان میں فورسز پر حملہ، ایک اہلکار شہید

میرانشاہ: شمالی وزیرستان کے تحصیل شوال میں پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز پر نامعلوم شدت پسندوں کی فائرنگ اور آئی ای ڈی حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 2زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ڈابر میانی کے مقا م پر ہفتے کو فورسز پر نامعلوم شدت پسندوں نے فائرنگ کی جس سے اہلکار سید رحمن موقع پر شہید جبکہ لانس نائیک طارق اور لانس نائیک عاطف زخمی ہوئے جنھیں میرانشاہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فورسز نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی،علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران ایک آئی ای ڈی دھماکے سے پھٹ گئی تاہم اس میں فورسزکے جوان محفوظ رہے۔

شوال شمالی وزیرستان کا انتہائی مغرب میں واقع پاک افغان سرحد کے ساتھ متصل علاقہ ہے جہاںہر طرف گھنے جنگلات اور اونچے اونچے پہاڑ ہیں جس کو ضرب عضب کے بعد سے اب تک کلیئر قرار نہیں دیا گیا ہے اسی وجہ سے اس علاقے میں اکثر اوقات فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملے ہو تے رہے ہیں۔

 

The post شمالی وزیرستان میں فورسز پر حملہ، ایک اہلکار شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jbXHZg

کراچی کی بندرگاہ پرچینی سے لدا ٹرالر سمندر میں جاگرا

کراچی: کراچی کی بندرگاہ پر چینی سے لدا ٹرالر سمندر میں جاگراجب کہ ڈرائیور نے بروقت چھلانگ لگا کر جان بچائی۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ کی برتھ نمبر 4 پر ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی درآمد شدہ چینی آف لوڈ کی جارہی تھی، ٹرالر ہو بوریاں لادی گئیں تو ٹرالر ریورس ہوتے وقت ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے سمندر میں جاگرا ڈرائیو نے چھلانگ لگا کر خود کو بچالیا، ڈرائیور عبد النافع کے مطابق ٹرالر کی بریک فیل ہوگئے تھے۔

واقع گزشتہ روز کی شام کو پیش آیا، کے پی ٹی ذرائع کے مطابق واقع کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ٹرالر کو نکالنے کا آپریشن جلد شروع کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق واقع ڈرائیور کی غفلت سے پیش آیا تاہم ٹرالر کو غیر محفوظ طریقے سے برتھ کے انتہائی کنارے پر پارک کرنے اور غیر محفوظ طریقے سے ڈرائیو کرنے پر پورٹ آپریشن کے ذمے داروں کی غفلت کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

واضح رہے کہ جہاز پر 33 ہزار ٹن چینی لدی ہے جو یوٹیلیٹی اسٹورز پر فروخت میں جائیگی چینی کی مالیت سرکاری قیمت کے لحاظ سے  70 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔

 

The post کراچی کی بندرگاہ پرچینی سے لدا ٹرالر سمندر میں جاگرا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jcT94K

اندرون ملک ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر فضائی سفر پر پابندی پر عمل شروع

 کراچی: ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر اندرون ملک فضائی سفر کے لئے کورونا ویکسین لازمی قرار دینے کے فیصلے پر عمل در آمد شروع کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک میں کورونا کی بھارت قسم (ڈیلٹا وائرس) کے کیسز سامنے آنے کے بعد این سی او سی نے یکم اگست سے اندرون ملک فضائی سفر کے لئے کورونا ویکسین لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا تھا، جس پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔ اس کے لئے تمام ایئر پورٹس کے ڈومیسٹک لاوٴجز میں خصوصی کاوٴنٹر قائم کردیئے گئے ہیں۔

پابندی پر مکمل عمل درآمد کو یقنینی بنانے کے لیے ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر مسافروں کے ٹکٹ کے ساتھ اْن کے ویکسین سرٹیفیکٹ بھی چیک کیے جانے لگے ہیں، ویکسین سرٹیفیکٹ کی جانچ کے بعد ہی مسافروں کو بورڈنگ پاس جاری کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ مسافروں کو ماسک پہننے اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کی جارہی ہیں۔

این سی او سی کے فیصلے کے مطابق مسافروں کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگوانا لازمی ہے تاہم 18 سال سے کم عمر مسافروں کے لیے کورونا سرٹیفکیٹ سے استثنی حاصل ہے۔

The post اندرون ملک ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر فضائی سفر پر پابندی پر عمل شروع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/379IeDu

آبی تنازعات پر ڈیڈلاک ختم، بھارتی وفد جلد دورہ کریگا

لاہور: پاکستانی انڈس واٹرکمشنر مہرعلی شاہ نے کہا ہے کہ بھارت سے پانی کے معاملات پرڈیڈلاک ختم ہوگیا جب کہ بھارتی انڈس واٹرکمیشن وفد جلد پاکستان کادورہ کرے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی انڈس واٹرکمشنر کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پانی کے معاملات پراب بھارت پاکستان کیساتھ بات چیت کررہاہے۔ بھارت نے مرالہ میں اضافی پانی چھوڑا تو اطلاع دی تھی، بھارتی انڈس واٹرکمشنر سے ٹیلی فونک رابطہ جاری ہے۔ بھارتی انڈس حکام سندھ طاس معاہدے کیمطابق چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ سندھ طاس معاہدے پرعمل کی بات کی، دونوں ممالک سیلابوں اورمون سون پرڈیٹاشیئرنگ کررہے ہیں۔

 

The post آبی تنازعات پر ڈیڈلاک ختم، بھارتی وفد جلد دورہ کریگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3zWRkQu

سندھ کو متبادل قیادت فراہم کرینگے، شاہ محمود قریشی

ملتان: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کے بعد اب اگلا ہدف سندھ ہے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی واحد قومی جماعت ہے وفاقی کی حامی ہے اورجس کی جڑیں پورے ملک میں پھیلی ہوئی ہیں، گلگت بلتستان کے بعد پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر میں بھی حکومت بنانے جا رہی ہے،تحریک انصاف کو بھرپور مینڈیٹ دینے پر آزاد جموں و کشمیر کے ووٹرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں،جموں کشمیر کے بعد اب اگلا ہدف سندھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں سیاسی رابطوں کے حوالے سے وزیراعظم کی سربراہی میں حکمت عملی طے ہوئی ہے،اس حوالے سے سندھ کی اہم شخصیات سے رابطے میں ہیں، ہم سندھ کے لوگوں کو متبادل قیادت فراہم کریں گے، عمران خان کا پیغام اندورن سندھ لوگوں تک پہنچائیں گے، اگر سندھ کے عوام قائل ہو گئے تو سندھ میں خوشگوار تبدیلی نظر آئیگی۔

رضا ہال ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا سیالکوٹ کا ضمنی الیکشن بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوگا، سیالکوٹ میں تحریک انصاف کے امیدوار کی جیت ابھرتا ہوا ٹرینڈ ہے جس کو آگے لے کر جائیں گے۔

(ن) لیگ میں اختلافات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ( ن) لیگ میں دو بیانیے پائے جاتے ہیں، ایک مریم بی بی کا بیانیہ اور دوسرا شہباز شریف کا بیانیہ، شہباز شریف آزاد جموں کشمیر اور سیالکوٹ  کے الیکشن سے لاتعلق رہے، مریم بی بی نے اپنے بیانیے کو پروموٹ کیا۔

شاہ محمود نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے حوالے سے سندھ کی حکومت زمینی حقائق سے پوری طرح آگاہ ہے، مجھے امید ہے کہ سندھ حکومت ایسی حکمت عملی اپنائے گی جو عوام کے مفاد میں ہو،انھوں نے کہا کہ پاکستان سمیت عالمی برادری کومقبوضہ جموں کشمیر میںانسانی حقوق کی خلاف ورزی پر گہری تشویش پائی جاتی ہے۔

 

The post سندھ کو متبادل قیادت فراہم کرینگے، شاہ محمود قریشی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WyFtcK

کورونا، جسٹس فائزعیسیٰ طبیعت بگڑنے کے باعث اسپتال منتقل

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے باعث اسپتال داخل ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ہلکی کھانسی کی شکایت تھی، ڈاکٹرز کے مشورے پر بہتر علاج کے لیے نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے لہٰذا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے وینٹی لیٹر پر منتقل ہونے کی خبریں جھوٹی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز فائز عیسی کے سینے کا ہائی ریزولیشن سی ٹی اسکین کیا گیا تھا۔پولی کلینک اسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے ٹیسٹ کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیا ہے۔ ملٹری اسپتال کے سینئر ڈاکٹر نے بھی جسٹس فائز عیسیٰ کا معائنہ کیا اور مشورہ دیا کہ وہ اسپتال منتقل ہوجائیں۔

جسٹس فائز عیسی اپنی اہلیہ سے مشاورت کے بعد نجی اسپتال منتقل ہونے پر راضی ہوئے۔ان کے معائنہ کیلیے میڈیکل بورڈتشکیل دیے جانے کا امکان ہے جس میں پمز، پولی کلینک وملٹری اسپتال کے ڈاکٹروں کی شمولیت متوقع ہے۔

واضح رہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ  کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر وہ گھر میں ہی قرنطینہ تھے۔

 

The post کورونا، جسٹس فائزعیسیٰ طبیعت بگڑنے کے باعث اسپتال منتقل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3fhFfgQ

حکومت نے چینی ایک روپیہ 26 پیسے کلو مہنگی کردی

لاہور: حکومت نے چینی کی ایکس ملز اورریٹیل پرائس میں ایک روپیہ 26 پیسے فی کلو اضافہ کردیا، جس سے چینی کی ریٹیل قیمت 88 روپے 24 پیسے سے بڑھا کر 89.50 روپے فی کلو مقرر کردی گئی۔

حکومت نے چینی کی سرکاری ریٹیل قیمت میں اضافہ کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق چینی کی ریٹیل اور ایکس ملز قیمت میں ایک روپیہ 26 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے۔چینی کی ریٹیل قیمت 88 روپے 24 پیسے سے بڑھا کر 89.50 روپے فی کلو مقرر کردی گئی۔

چینی کی زیادہ سے زیادہ ریٹیل قیمت 89 روپے 50 پیسے فی کلو مقرر ، سیلز ٹیکس سمیت چینی کی زیادہ سے زیادہ ایکس ملز قیمت 84 روپے 50 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے، وزارت صنعت و پیداوار نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا ، نئی قیمتیں 15 نومبر 2021 تک نافذ رہیں گی۔

زائد قیمت پر چینی بیچنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، عمل درآمد نہ کرنے پر شوگر ملز , ڈیلرز، ڈسٹری بیوٹرز اور ریٹیلرز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ملک میں چینی کی اوسط پیداواری لاگت 62 روپے 71 پیسے فی کلو بنتی ہے جبکہ چینی پر 8 روپے 15 پیسے فی کلو منافع بنتا ہے۔

 

The post حکومت نے چینی ایک روپیہ 26 پیسے کلو مہنگی کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2V2E9Pe

اندرون ملک ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر فضائی سفر پر پابندی پر عمل شروع

 کراچی: ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر اندرون ملک فضائی سفر کے لئے کورونا ویکسین لازمی قرار دینے کے فیصلے پر عمل در آمد شروع کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک میں کورونا کی بھارت قسم (ڈیلٹا وائرس) کے کیسز سامنے آنے کے بعد این سی او سی نے یکم اگست سے اندرون ملک فضائی سفر کے لئے کورونا ویکسین لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا تھا، جس پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔ اس کے لئے تمام ایئر پورٹس کے ڈومیسٹک لاوٴجز میں خصوصی کاوٴنٹر قائم کردیئے گئے ہیں۔

پابندی پر مکمل عمل درآمد کو یقنینی بنانے کے لیے ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر مسافروں کے ٹکٹ کے ساتھ اْن کے ویکسین سرٹیفیکٹ بھی چیک کیے جانے لگے ہیں، ویکسین سرٹیفیکٹ کی جانچ کے بعد ہی مسافروں کو بورڈنگ پاس جاری کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ مسافروں کو ماسک پہننے اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کی جارہی ہیں۔

این سی او سی کے فیصلے کے مطابق مسافروں کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگوانا لازمی ہے تاہم 18 سال سے کم عمر مسافروں کے لیے کورونا سرٹیفکیٹ سے استثنی حاصل ہے۔

The post اندرون ملک ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر فضائی سفر پر پابندی پر عمل شروع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/379IeDu

سی پیک؛ مسائل کے حل کیلیے پاک چین اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل

اسلام آباد: سی پیک کی راہ میں حائل مسائل کو حل کرنے کیلیے پاک چین اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

سی پیک پر عمل درآمد کی راہ میں حائل آپریشنل مسائل کو حل کرنے اور چین کے ساتھ اقتصادی سفارتکاری کی نگرانی کیلئے پاک چین اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ اسٹیئرنگ کمیٹی پاک چین تعلقات کے مثبت بیانیے کی تعمیر کے لیے بھی کام کرے گی اور اربوں ڈالر کے سی پیک منصوبے پر ازسرنو توجہ مرکوز کرے گی جو تین سال تک نظر انداز رہا۔

عہدیداروں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر مذکورہ کمیٹی سی پیک کو چلانے کے لیے قائم کی گئی ہے تاہم یہ ان علاقوں میں بھی کام کرے گی جو روایتی طور پر سی پیک کے فریم ورک کے تحت نہیں آتے،دو جولائی کو ہونے والے کمیٹی کے پہلے اجلاس میں باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پاک چین اقتصادی تعاون کی نگرانی اور رہنمائی کرنے پر اتفاق کیا گیا،مزید  یہ کہ کمیٹی پاک چین اقتصادی سفارتکاری کی حمایت اور نگرانی کے لیے بھی کام کرے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی کے ارکان میں اس بات پر اتفاق پایا گیا کہ چین کے ساتھ اقتصادی سفارتکاری کا ہدف خصوصی اقتصادی زونز کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔دو جولائی کو ہونے والے اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کمیٹی سربراہ ہونے کی حیثیت سے وزارت خزانہ کی جانب سے اس کا دائرہ کار سماجی اور ثقافتی شعبوں میں بڑھانے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کی بنیادی توجہ معاشی تعلقات رہے گی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ دور حکومت میں شروع کیے گئے سی پیک کے متعدد منصوبے التوا کا شکار ہیں،جن میں توانائی کے پانچ منصوبے بھی شامل ہیں،کمیٹی میں سویلین ، ملٹری ، نیوی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کو نمائندگی حاصل ہے تاہم اس کے پہلے اجلاس میں رکنیت بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

وزارت منصوبہ بندی کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ اسد عمر نے سیکریٹری اطلاعات، سیکرٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ اور چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹریوں کو اس میںشامل کرنے کی سمری کی منظوری دے دی ہے،توقع ہے کہ یہ سمری توثیق کیلئے اگلے ہفتے وزیراعظم عمران خان کو بھیج دی جائے گی۔

 

The post سی پیک؛ مسائل کے حل کیلیے پاک چین اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3jdOAaJ

آبی تنازعات پر ڈیڈلاک ختم، بھارتی وفد جلد دورہ کریگا

لاہور: پاکستانی انڈس واٹرکمشنر مہرعلی شاہ نے کہا ہے کہ بھارت سے پانی کے معاملات پرڈیڈلاک ختم ہوگیا جب کہ بھارتی انڈس واٹرکمیشن وفد جلد پاکستان کادورہ کرے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی انڈس واٹرکمشنر کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پانی کے معاملات پراب بھارت پاکستان کیساتھ بات چیت کررہاہے۔ بھارت نے مرالہ میں اضافی پانی چھوڑا تو اطلاع دی تھی، بھارتی انڈس واٹرکمشنر سے ٹیلی فونک رابطہ جاری ہے۔ بھارتی انڈس حکام سندھ طاس معاہدے کیمطابق چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ سندھ طاس معاہدے پرعمل کی بات کی، دونوں ممالک سیلابوں اورمون سون پرڈیٹاشیئرنگ کررہے ہیں۔

 

The post آبی تنازعات پر ڈیڈلاک ختم، بھارتی وفد جلد دورہ کریگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3zWRkQu

جولائی میں 410 ارب روپے کا ریکارڈ ریونیو جمع کرنے پر ایف بی آر کی کارکردگی قابل تعریف ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے جولائی میں410ارب روپے کا ریکارڈ ریونیو جمع کرنے پر ایف بی آر کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

ہفتہ کے روز اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اب تک جولائی میں 410 ارب روپے اکٹھے کئے جا چکے ہیں جو کہ تاریخی طور پر ماہِ جولائی میں جمع کی جانیوالی سب سے بڑی رقم اوراس مہینے کی ہدف سے تقریبا 22 فیصد زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان وصولیوں سے پائیدار معاشی نمو اور بحالی کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں کی عکاسی ہوتی ہے۔

 

The post جولائی میں 410 ارب روپے کا ریکارڈ ریونیو جمع کرنے پر ایف بی آر کی کارکردگی قابل تعریف ہے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3ygSg1H

سندھ کو متبادل قیادت فراہم کرینگے، شاہ محمود قریشی

ملتان: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کے بعد اب اگلا ہدف سندھ ہے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی واحد قومی جماعت ہے وفاقی کی حامی ہے اورجس کی جڑیں پورے ملک میں پھیلی ہوئی ہیں، گلگت بلتستان کے بعد پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر میں بھی حکومت بنانے جا رہی ہے،تحریک انصاف کو بھرپور مینڈیٹ دینے پر آزاد جموں و کشمیر کے ووٹرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں،جموں کشمیر کے بعد اب اگلا ہدف سندھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں سیاسی رابطوں کے حوالے سے وزیراعظم کی سربراہی میں حکمت عملی طے ہوئی ہے،اس حوالے سے سندھ کی اہم شخصیات سے رابطے میں ہیں، ہم سندھ کے لوگوں کو متبادل قیادت فراہم کریں گے، عمران خان کا پیغام اندورن سندھ لوگوں تک پہنچائیں گے، اگر سندھ کے عوام قائل ہو گئے تو سندھ میں خوشگوار تبدیلی نظر آئیگی۔

رضا ہال ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا سیالکوٹ کا ضمنی الیکشن بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوگا، سیالکوٹ میں تحریک انصاف کے امیدوار کی جیت ابھرتا ہوا ٹرینڈ ہے جس کو آگے لے کر جائیں گے۔

(ن) لیگ میں اختلافات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ( ن) لیگ میں دو بیانیے پائے جاتے ہیں، ایک مریم بی بی کا بیانیہ اور دوسرا شہباز شریف کا بیانیہ، شہباز شریف آزاد جموں کشمیر اور سیالکوٹ  کے الیکشن سے لاتعلق رہے، مریم بی بی نے اپنے بیانیے کو پروموٹ کیا۔

شاہ محمود نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے حوالے سے سندھ کی حکومت زمینی حقائق سے پوری طرح آگاہ ہے، مجھے امید ہے کہ سندھ حکومت ایسی حکمت عملی اپنائے گی جو عوام کے مفاد میں ہو،انھوں نے کہا کہ پاکستان سمیت عالمی برادری کومقبوضہ جموں کشمیر میںانسانی حقوق کی خلاف ورزی پر گہری تشویش پائی جاتی ہے۔

 

The post سندھ کو متبادل قیادت فراہم کرینگے، شاہ محمود قریشی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2WyFtcK

کورونا، جسٹس فائزعیسیٰ طبیعت بگڑنے کے باعث اسپتال منتقل

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے باعث اسپتال داخل ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ہلکی کھانسی کی شکایت تھی، ڈاکٹرز کے مشورے پر بہتر علاج کے لیے نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے لہٰذا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے وینٹی لیٹر پر منتقل ہونے کی خبریں جھوٹی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز فائز عیسی کے سینے کا ہائی ریزولیشن سی ٹی اسکین کیا گیا تھا۔پولی کلینک اسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے ٹیسٹ کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیا ہے۔ ملٹری اسپتال کے سینئر ڈاکٹر نے بھی جسٹس فائز عیسیٰ کا معائنہ کیا اور مشورہ دیا کہ وہ اسپتال منتقل ہوجائیں۔

جسٹس فائز عیسی اپنی اہلیہ سے مشاورت کے بعد نجی اسپتال منتقل ہونے پر راضی ہوئے۔ان کے معائنہ کیلیے میڈیکل بورڈتشکیل دیے جانے کا امکان ہے جس میں پمز، پولی کلینک وملٹری اسپتال کے ڈاکٹروں کی شمولیت متوقع ہے۔

واضح رہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ  کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر وہ گھر میں ہی قرنطینہ تھے۔

 

The post کورونا، جسٹس فائزعیسیٰ طبیعت بگڑنے کے باعث اسپتال منتقل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3fhFfgQ

عمران خان آج 3 بجے عوام سے براہ راست مخاطب ہونگے

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج سہ پہر 3 بجے عوام سے براہ راست مخاطب ہوں گے۔

وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج سہ پہر 3 بجے “آپ کا وزیر اعظم۔۔۔آپ کے ساتھ” پروگرام میں ٹیلی فون کالز اور سوشل میڈیا پیغامات کے ذریعے عوام سے براہ راست مخاطب ہوں گے۔

 

 

The post عمران خان آج 3 بجے عوام سے براہ راست مخاطب ہونگے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2VoxvCm

ہفتے میں تین چھٹیاں، چار دن کام؛ امریکی کانگریس میں قانون پیش

واشنگٹن ڈی سی: جاپان اور آئس لینڈ میں مقبولیت کے بعد امریکی بھی ہفتے میں چار دن کام اور تین چھٹیوں کے قائل ہوگئے ہیں۔

خبروں کے مطابق، امریکی کانگریس میں کیلیفورنیا سے ڈیموکریٹ رکن مارک ٹکانو نے ایک قانون کا مسودہ جمع کروایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہفتے میں چار دن کام ہو اور تین دن چھٹیاں دی جائیں۔

مجوزہ قانون کے حق میں ٹکانو نے دنیا کے مختلف ممالک میں کیے گئے وسیع تجربات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتے میں چار دن یعنی 32 گھنٹے کام سے کارکنان کی صحت بہتر رہے گی، اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ زیادہ وقت گزار کر انہیں خوشی حاصل ہوگی اور ان کی کارکردگی بھی بہتر ہوگی۔ یہ تمام باتیں آج ثابت شدہ ہیں۔

مزدوروں اور صنعتی تنظیموں کی امریکی فیڈریشن کے صدر رچرڈ ٹرمکا نے بھی اس مجوزہ قانون کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنخواہ کم کیے بغیر اوقاتِ کار میں کمی سے نہ صرف امریکا میں ملازمت کرنے والوں کو منصفانہ ماحول میسر آئے گا بلکہ زیادہ افراد میں کام تقسیم کرکے بیروزگاری کا مسئلہ حل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

اپنی پریس ریلیز میں مارک ٹکانو نے یہ بھی کہا ہے کہ جدید دنیا کے بزنس ماڈل میں بہتر پیداوار اور کارکردگی کے ساتھ ساتھ منصفانہ معاوضے اور کارکنان کے بہتر معیارِ زندگی کو زیادہ اہمیت حاصل ہے۔ ہفتے میں چار دن کام اور تین دن چھٹیاں اس مقصد کے حصول میں مؤثر حکمتِ عملی ثابت ہوں گی۔

البتہ یومیہ اجرت اور کام کی بنیاد پر معاوضہ لینے والوں پر اس قانون کا اطلاق نہیں ہوگا، جن میں گھریلو کام کاج کرنے والے افراد اور ٹیکسی ڈرائیورز وغیرہ شامل ہیں۔

The post ہفتے میں تین چھٹیاں، چار دن کام؛ امریکی کانگریس میں قانون پیش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3liFCLK

کورونا وبا: خطرناک بھارتی ویریئنٹ اپنی تعداد 1,000 گنا زیادہ بڑھاتا ہے، تحقیق

لندن / بیجنگ: ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ پچھلے سال چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس کے مقابلے میں اس کی بھارتی قسم یعنی ’ڈیلٹا ویریئنٹ‘ اپنی تعداد 1,000 گنا زیادہ بڑھاتی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کا ’ڈیلٹا ویریئنٹ‘ جو اس وقت تک پاکستان سمیت دنیا کے 132 ممالک میں پھیل چکا ہے، دسمبر 2020 میں بھارت سے دریافت ہوا تھا۔

ماہرین کے مطابق، یہ کورونا وائرس کی پچھلی اقسام سے 80 فیصد زیادہ پھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

وائرسوں پر تحقیق سے متعلق ماہرین کے آن لائن ڈسکشن فورم ’’وائرولوجیکل ڈاٹ آرگ‘‘ کی ایک حالیہ پوسٹ میں چینی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ ناول کورونا وائرس (سارس کوو 2) کے ڈیلٹا ویریئنٹ سے متاثرہ مریضوں میں اس وائرس کی تعداد (وائرل لوڈ)، پچھلے سال والے کورونا وائرس سے 1,000 گنا زیادہ دیکھی گئی ہے۔

البتہ، کورونا وائرس سے بچاؤ کی تمام احتیاطی تدابیر بشمول ماسک پہننا، ہاتھ دھونا، سماجی فاصلہ رکھنا، مصافحہ کرنے اور گلے ملنے سے گریز کرنا وغیرہ اختیار کرکے ڈیلٹا ویریئنٹ کا پھیلاؤ بھی مؤثر طور پر روکا جاسکتا ہے۔

The post کورونا وبا: خطرناک بھارتی ویریئنٹ اپنی تعداد 1,000 گنا زیادہ بڑھاتا ہے، تحقیق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3jfAw0q

عمران خان آج 3 بجے عوام سے براہ راست مخاطب ہونگے

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج سہ پہر 3 بجے عوام سے براہ راست مخاطب ہوں گے۔

وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج سہ پہر 3 بجے “آپ کا وزیر اعظم۔۔۔آپ کے ساتھ” پروگرام میں ٹیلی فون کالز اور سوشل میڈیا پیغامات کے ذریعے عوام سے براہ راست مخاطب ہوں گے۔

 

 

The post عمران خان آج 3 بجے عوام سے براہ راست مخاطب ہونگے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2VoxvCm

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 62 افراد جاں بحق

 اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید 62 افراد جاں بحق ہوگئے۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 62 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 23 ہزار 422 ہوگئی ہے، اس کے علاوہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 56 ہزار 965 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں مزید 5026 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

این سی اوسی کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 10 لاکھ 34 ہزار 837 ہوگئی جب کہ کورونا مثبت کیسز کی شرح تقریباً 3 ماہ بعد 8.82 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

The post پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 62 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3fevks7

عراق میں جنازے کے اجتماع پر فائرنگ سے 13 افراد جاں بحق اور 50 زخمی

 بغداد: عراق میں جنازے کے ایک اجتماع پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے شمالی شہر یثرب میں جنازے کے ایک اجتماع پر جدید اور خودکار اسلحے سے لیس جنگجوؤں نے دھاوا بول دیا۔ حملے میں 13 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔

عراق فوج کی جانب سے جاری بیان میں حملے کی ذمہ داری داعش پر عائد کی گئی ہے تاہم حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد اور جنازے کا اجتماع کس کا تھا کے حوالے سے معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

ادھر امریکی اتحادی افواج اور عراقی فوج کے ساتھ برسوں کی جھڑپ کے بعد ملک کے کچھ ہی حصے میں سمٹ جانے والی شدت پسند تنظیم داعش کی جانب  سے اس جنازے کے اجتماع پر حملے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ ہی عید الاضحیٰ کی رات بغداد کی ایک پُررونق اور پُرہجوم مارکیٹ میں خودکش حملے میں 30 افراد اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جس پر عراقی فوج کا کہنا تھا کہ داعش جنگجو خفیہ ٹھکانوں سے نکل کر عوامی مقامات پر حملے کر رہے ہیں۔

 

The post عراق میں جنازے کے اجتماع پر فائرنگ سے 13 افراد جاں بحق اور 50 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3ffoEKD

نور مقدم قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کے جسمانی ریمانڈ میں دو دن کی توسیع

 اسلام آباد: عدالت نے نور مقدم قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کے جسمانی ریمانڈ میں دو دن کی توسیع کردی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شعیب اختر کی عدالت میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔ پولیس تفتیشی ٹیم نے ملزم کا مزید ریمانڈ مانگ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: نورمقدم کیس: پولی گرافک ٹیسٹ سے قبل ملزم کی بے ہوش ہونے کی ایکٹنگ

مدعی کے وکیل شاہ خاور نے مزید ریمانڈ دینے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ چالیس گھنٹوں کی سی سی ٹی وی سے کچھ چیزیں اور مزید کردار سامنے آئے ہیں۔

عدالت نے ملزم ظاہر جعفر کے جسمانی ریمانڈ میں دو دن کی توسیع کرتے ہوئے اسے مزید تفتیش کے لیے دوبارہ پولیس کے حوالے کر دیا اور اسے 2 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

The post نور مقدم قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کے جسمانی ریمانڈ میں دو دن کی توسیع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3yhxDT0

راولپنڈی میں 27 سال بعد قتل کا اشتہاری ملزم گرفتار

 راولپنڈی: تھانہ چونترہ پولیس نے قتل کے مقدمہ میں انتہائی مطلوب اشتہاری کو 27 سال بعد گرفتار کرلیا۔

ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے ہر چھ ماہ بعد حلیہ تبدیل کرتا تھا، مقدمہ میں 6 ملزمان پہلے ہی گرفتارہوچکے ہیں، انہوں نے دیرینہ دشمنی پر اکتوبر 1995 میں دو افراد کو قتل کردیا تھا، پولیس کا کہنا تھاکہ 27 سال بعد گرفتار ہونے والا ملزم محمد تاج اپنی شناخت چھپانے اور حلیہ تبدیل کرنے کا ماہر ہے۔

ملزم نے اپنے دیگر چھ ساتھیوں کے ساتھ مل کر دو افراد محمد آزاد اور محمد اقبال کو قتل کردیا تھا اور ملزمان فرار ہوگئے تھے، چونترہ پولیس نے محمد تاج کے دیگر ساتھیوں کو گرفتار کرلیا تھا جبکہ مرکزی ملزم روپوش ہوگیا تھا۔

عدالتی کارروائی کے بعد ملزم کو دوہرے قتل کے مقدمہ میں اشتہاری قرار دیا گیا تھا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری تھیں، گزشتہ روز پولیس نے محمد تاج کو گرفتار کیا اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا، ملزم کو عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

The post راولپنڈی میں 27 سال بعد قتل کا اشتہاری ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3CabJDF

سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان، ڈبل سواری پر پابندی ختم

 کراچی: سندھ حکومت نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری سمیت لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں نرمی کا اعلان کردیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی میں 26 جون سے 31 جولائی تک کیسز میں پانچ گنا اضافہ ہوا، حکومت وفاق کے ساتھ چلنے کی کوشش کرتی ہے، صوبے میں کورونا کی صورت حال پر سندھ ٹاسک فورس نے کچھ اہم فیصلے کیے، وزیراعلیٰ نے ڈاکٹر فیصل سلطان اور وفاقی وزیر اسد عمر سے خود بات کی، وفاق نے کہیں پر یہ نہیں کہا کہ آپ لاک ڈاؤن نہ لگائیں۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ یہ معیشت کا معاملہ نہیں صحت کا ایشو ہے، سیاسی جنگ انسانیت کے میدان میں نہیں ہونی چاہیے، ہمیں متحد ہوکر سوچنا ہے کورونا سے عوام کو کیسے بچاناہے، لوگوں میں انتشار پھیلانے کے بجائے قائل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، پنجاب میں لاک ڈاؤن لگانے پر پیپلزپارٹی کے کسی رہنما نے بیان بازی نہیں کی، جس طرح ہم کراچی میں بیٹھ کر پنجاب کی صورت حال کو نہیں سمجھتے اسی طرح اسلام آباد میں بیٹھنے والے کراچی کے زمینی حقائق کو نہیں سمجھ سکتے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت نے ڈبل سواری پر پابندی ختم کر دی ہے، ریسٹورینٹس، بیکری اور دودھ کی دکانوں پر سے بھی پابندی ہٹائی جارہی ہے۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی کی جائے گی، کوئی دکان، ہوٹل، شادی ہال یا ادارہ ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے والے کو 30 روز کے لیے سیل کردیا جائے گا۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ فیصلہ ہوا تھا ویکسین نہ لگوانے والوں کی سم بند کردی جائے گی، 2 سے 3 روز میں ویکسی نیشن کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا، 24 گھنٹے میں سندھ حکومت نے ایک لاکھ 85 ہزار 46 لوگوں ویکسین لگوائی، لوگوں کوویکسی نیشن سینٹرز لانے کے لئے ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت ہوگی، ہم چاہتے ہیں کہ اگلے 9 روز لوگ صرف ویکسین لگوانے کے لیے ہی نکلیں۔

 

The post سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان، ڈبل سواری پر پابندی ختم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rIb3QS

نور مقدم قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کے جسمانی ریمانڈ میں دو دن کی توسیع

 اسلام آباد: عدالت نے نور مقدم قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کے جسمانی ریمانڈ میں دو دن کی توسیع کردی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شعیب اختر کی عدالت میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔ پولیس تفتیشی ٹیم نے ملزم کا مزید ریمانڈ مانگ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: نورمقدم کیس: پولی گرافک ٹیسٹ سے قبل ملزم کی بے ہوش ہونے کی ایکٹنگ

مدعی کے وکیل شاہ خاور نے مزید ریمانڈ دینے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ چالیس گھنٹوں کی سی سی ٹی وی سے کچھ چیزیں اور مزید کردار سامنے آئے ہیں۔

عدالت نے ملزم ظاہر جعفر کے جسمانی ریمانڈ میں دو دن کی توسیع کرتے ہوئے اسے مزید تفتیش کے لیے دوبارہ پولیس کے حوالے کر دیا اور اسے 2 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

The post نور مقدم قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کے جسمانی ریمانڈ میں دو دن کی توسیع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3yhxDT0

سیف سٹی اتھارٹی کی موجودگی کے باوجود لاہور شہر غیر محفوظ قرار

 لاہور: سی ٹی ڈی نے اربوں روپے کا فنڈ لینے والی سیف سٹی اتھارٹی کی موجودگی کے باوجود لاہور شہر غیر محفوظ قرار دیدیا۔

سی ٹی ڈی کی رپورٹ نے لاہور میں لگے کیمروں کا پول کھول دیا ہے، سی ٹی ڈی نے شہر میں نصب کیمروں کے غیر فعال ہونے کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کردی ہے جب کہ رپورٹ میں سرکاری و حساس تنصیبات، عبادت گاہوں اور اہم شخصیات کی رہائش گاہیں غیر محفوظ قرار دی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر شہر میں لگے 10319 کیمروں میں سے 4928 کیمرے غیر فعال ہیں، اس کے علاوہ اقبال ٹاؤن ڈویژن کے 50 فیصد جب کہ محرم الحرام کی آمد کے حوالے سے سب سے اہم صدر سٹی ڈویژن کے 55 فیصد کیمرے غیر فعال ہیں

سی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق جوہر ٹاون دھماکے جیسا واقع ہونے کی صورت میں کیمرے غیر فعال ہونے کی وجہ سے ملزمان تک رسائی ممکن نہ ہو سکے گی جب کہ ماضی میں بھی دہشت گردوں کی سراغ رسانی میں مشکلات پیش آئی تھیں۔

 

 

 

 

The post سیف سٹی اتھارٹی کی موجودگی کے باوجود لاہور شہر غیر محفوظ قرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3A0oQp3

سیف سٹی اتھارٹی کی موجودگی کے باوجود لاہور شہر غیر محفوظ قرار

 لاہور: سی ٹی ڈی نے اربوں روپے کا فنڈ لینے والی سیف سٹی اتھارٹی کی موجودگی کے باوجود لاہور شہر غیر محفوظ قرار دیدیا۔

سی ٹی ڈی کی رپورٹ نے لاہور میں لگے کیمروں کا پول کھول دیا ہے، سی ٹی ڈی نے شہر میں نصب کیمروں کے غیر فعال ہونے کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کردی ہے جب کہ رپورٹ میں سرکاری و حساس تنصیبات، عبادت گاہوں اور اہم شخصیات کی رہائش گاہیں غیر محفوظ قرار دی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر شہر میں لگے 10319 کیمروں میں سے 4928 کیمرے غیر فعال ہیں، اس کے علاوہ اقبال ٹاؤن ڈویژن کے 50 فیصد جب کہ محرم الحرام کی آمد کے حوالے سے سب سے اہم صدر سٹی ڈویژن کے 55 فیصد کیمرے غیر فعال ہیں

سی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق جوہر ٹاون دھماکے جیسا واقع ہونے کی صورت میں کیمرے غیر فعال ہونے کی وجہ سے ملزمان تک رسائی ممکن نہ ہو سکے گی جب کہ ماضی میں بھی دہشت گردوں کی سراغ رسانی میں مشکلات پیش آئی تھیں۔

 

 

 

 

The post سیف سٹی اتھارٹی کی موجودگی کے باوجود لاہور شہر غیر محفوظ قرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3A0oQp3

افغانستان میں اقوام متحدہ کی عمارت پر حملہ، پولیس اہلکار ہلاک

کابل: افغانستان کے صوبے ہیرات میں اقوام متحدہ کی ایک عمارت پر حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے ہیرات میں اقوام متحدہ مشن کی عمارت پر نامعلوم مسلح افراد نے دھاوا بول دیا۔عمارت کے مرکزی دروازے پر سیکیورٹی فورسز نے حملہ آور کو روکنے کی کوشش جس کے دوران دو طرفہ فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

اقوام متحدہ کی افغانستان کے لیے خصوصی عالمی مندوب ڈیبرہ لیونز کی جانب سے جاری بیان میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حملہ آوروں اور منصوبہ سازوں کو ڈھونڈ کر منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

ڈیبرہ لیونز نے اپنے بیان میں ہلاک ہونے والے اہلکار کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

یہ خبر پڑھیں : افغان صوبے لغمان میں 2 مختلف ٹریفک حادثات میں 20 افراد ہلاک 

تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم ہیرات میں افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جنگ جاری ہے۔ افغان میڈیا میں حملے کی ذمہ داری طالبان پر عائد کی جاری ہے تاہم طالبان کی جانب سے اس کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلا کا سلسلہ جاری ہے تاہم اس دوران طالبان نے کئی اہم سرحدوں اور تجارتی راہداریوں سمیت ملک کے 95 فیصد علاقے کا کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

The post افغانستان میں اقوام متحدہ کی عمارت پر حملہ، پولیس اہلکار ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2UZIToN

سُروں کے بادشاہ محمد رفیع کی 41 ویں برسی

برصغیر کے مشہور گلوکار محمد رفیع کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے ہیں لیکن مدھر آواز کی بدولت وہ اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔

محمد رفیع بھارت کے شہر امرتسر کے گاؤں کوٹلہ سلطان سنگھ  میں 24 دسمبر 1924 کو پیدا ہوئے، اور شاید اس وقت کسی کے وہم و گمان بھی نہ ہوگا یہ بچہ ایسا نام پیدا کرے گا جو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ محمد رفیع نے 13 سال کی عمر میں لاہور ریڈیو سے پنجابی گانے گا کر اپنے فنی سفر کا آغاز کیا جب کہ  17 برس کی عمر میں موسیقار شیام سندر کی دعوت پر بمبئی (ممبئی) چلے گئے۔

بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھتے ہی ہرطرف محمد رفیع کا توتی بولنے لگا اورانہوں نے ایسے لازوال گیت گائے جو ان کی پہچان بن گئے۔ محمد رفیع کی آواز کی خوبی تھی کہ اگر وہ کوئی غمگین گیت گاتے تو سب کو افسردہ کردیتے اوررومانوی گیت گاتے تو سننے والے کا موڈ رومینٹک ہوجاتا۔

ان کے گائے گئے گیت فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھےجاتے تھے۔ 3 دہائیوں تک بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے محمد رفیع نے دلیپ کمار، دھرمیندر، دیوآنند، رشی کپور، شمی کپور، جتیندر اور امیتابھ جیسے بڑے اداکاروں کیلئے پسِ پردہ گائیکی کی۔ محمد رفیع کو 6 فلم فیئرایوراڈز کے ساتھ بھارت کے اعلیٰ ترین  اعزاز پدماشری سے بھی نوازا گیا۔

موسیقی کی دنیا کا یہ روشن ستارہ 31 جولائی 1980 کو اپنے چاہنے والوں کو سوگوار چھوڑ کر ہمیشہ کیلئے چلا گیا، لیکن اپنی مدھر آواز کی بدولت ہمیشہ مداحوں کے دلوں میں زندہ رہے گا۔

The post سُروں کے بادشاہ محمد رفیع کی 41 ویں برسی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3Ca7UhN

کورونا کا شکارسابق ٹیسٹ اوپنرصادق محمد نے علاج معالجہ کے لیے حکومت سے مدد طلب کرلی

 لاہور: کورونا کا شکار سابق ٹیسٹ اوپنر صادق محمد نے علاج معالجہ کے لیے حکومت سے مدد طلب کرلی۔

محمد برادران میں سب سے چھوٹے 76 سالہ صادق محمد کا کہنا ہے کہ کوویڈ 19 کا شکار ہونے کے بعد وہ بہت نقاہت اور کمزوری محسوس کررہے ہیں، علاج کے لیے رجوع کرنے پر نجی اسپتال نے طبی معائنہ کے بعد گھر بھیج دیا۔

نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے صادق محمد نے کہا کہ طبعیت کے مد نظرخواہش ہے کہ اسپتال میں ضروری علاج کیا جائے، اس ضمن میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل ہے کہ وہ متعلقہ حکام کو علاج کی ہدایت جاری کریں۔

واضح رہے کہ ویکسینیشن ہونے کے باوجود علامات ظاہر ہونے پر معمر کرکٹر صادق محمد اور ان کی اہلیہ کے کوویڈ19 ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے تھے، صادق محمد 41 ٹیسٹ  اور19 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر کر چکے ہیں۔

The post کورونا کا شکارسابق ٹیسٹ اوپنرصادق محمد نے علاج معالجہ کے لیے حکومت سے مدد طلب کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3zREByk

کورونا ویکسینیشن کا ملک میں نیا ریکارڈ قائم

 اسلام آباد: ملک میں کورونا ویکسینیشن کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

سربراہ این سی اوسی اسد عمرنے ٹوئٹ میں کہا کہ روزانہ کی بنیاد پرویکسی نیشن کا نیا ریکارڈ قائم ہورہا ہے، مسلسل پانچویں دن ویکسی نیشن کا نیا ریکارڈ بنا ہے۔

اسد عمرکا کہنا ہے کہ گزشتہ روزملک میں 9 لاکھ سے زائد ویکسی نیشن کی گئی۔ 2600 ویکسی نیشن سینٹرزاور2979 موبائل یونٹ پاکستان بھر میں ویکسی نیشن مہم کیلئے کام کررہے ہیں۔

 

The post کورونا ویکسینیشن کا ملک میں نیا ریکارڈ قائم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3lfnuCt

کورونا ویکسینیشن کا ملک میں نیا ریکارڈ قائم

 اسلام آباد: ملک میں کورونا ویکسینیشن کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

سربراہ این سی اوسی اسد عمرنے ٹوئٹ میں کہا کہ روزانہ کی بنیاد پرویکسی نیشن کا نیا ریکارڈ قائم ہورہا ہے، مسلسل پانچویں دن ویکسی نیشن کا نیا ریکارڈ بنا ہے۔

اسد عمرکا کہنا ہے کہ گزشتہ روزملک میں 9 لاکھ سے زائد ویکسی نیشن کی گئی۔ 2600 ویکسی نیشن سینٹرزاور2979 موبائل یونٹ پاکستان بھر میں ویکسی نیشن مہم کیلئے کام کررہے ہیں۔

 

The post کورونا ویکسینیشن کا ملک میں نیا ریکارڈ قائم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3lfnuCt

کراچی میں لاک ڈاؤن کا آغاز، پولیس نے شہریوں کو تنگ کرنا شروع کردیا

کراچی میں کورونا لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا۔

شہر میں مختلف مقامات پر پولیس نے ناکہ بندی کردی جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے۔ شارع فیصل، راشد منہاس روڈ، اسٹیڈیم روڈ سمیت کئی شاہراہوں پر ناکے لگے ہیں اور پولیس کی جانب سے چیکنگ کا عمل جاری ہے۔

ماسک، ڈبل سواری اور گاڑی میں دو افراد کی پابندی پر عملدرآمد کروایا جارہا ہے۔ گھروں سے باہر نکلنے والوں سے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بھی طلب کیا جارہا ہے۔ شہریوں کی جانب سے پابندی پر عملدرآمد کے سلسلے میں ملا جُلا رُجحان ہے۔

لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کی آڑ میں پولیس اور انتظامیہ نے شہریوں کو تنگ کرنا بھی شروع کردیا۔ اندرونِ ملک سے آنے والی بسوں کو شہر میں داخل ہونے سے ہی روک دیا گیا اور کاٹھور کے مقام پر خالی کرالیا گیا، جہاں سے سہراب گوٹھ تک 30 کلو میٹر کا سفر شہری پیدل طے کرنے پر مجبور ہوگئے۔

ہزاروں مسافر اپنے بھاری سامان کے ہمراہ طویل فاصلہ پیدل طے کر رہے ہیں، جس کی ویڈیو شہری نے سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔مسافروں میں بچے، خواتین، ضعیف اور بیمار بھی شامل ہیں۔ جبکہ من پسند ٹرانسپورٹرز کو کراچی جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔

The post کراچی میں لاک ڈاؤن کا آغاز، پولیس نے شہریوں کو تنگ کرنا شروع کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3zRyiLa

دکانوں سے کورونا بڑھ رہا ہے سیاسی جلسوں سے نہیں؟ کراچی تاجر کمیٹی

کراچی تاجر ایکشن کمیٹی نے لاک ڈاؤن پر سوال اٹھادیا۔

کراچی تاجر ایکشن کمیٹی نے لاک ڈاؤن کے خلاف پریس کانفرنس کی جس میں کمیٹی کے سربراہ محمد رضوان، رؤف ابراہیم، شرجیل گوپلانی، جمیل پراچہ اور دیگر نے خطاب کیا۔

تاجروں نے کہا کہ حکومت پیر سے دوبارہ کاروبار کھولنے کا اعلان کرے، سندھ بھی پاکستان کا حصہ ہے جبکہ دیگر صوبوں میں کاروبار کھلے ہوئے ہیں، چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد غیرمنصفانہ لاک ڈاؤن کے خلاف سوموٹو ایکشن لیں، اس لاک ڈاؤن فی الفور ختم کیا جائے، آئے دن کے لاک ڈاؤن سے تاجروں کے مسائل بڑھ گئے ہیں۔

تاجروں نے مزید کہا کہ کراچی کو آفت زدہ قرار دیکر ٹیکس معاف کرنے کا وعدہ بھی پورا نہیں کیاگیا، اگر دکانیں کھلنے سے کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، تو کیا سیاسی جلسے جلوسوں سے کورونا کیسز نہیں بڑھے، ماہرین کہہ رہے کہ سندھ میں کورونا ٹیسٹ کی مطلوبہ استعداد نہیں ہے۔

The post دکانوں سے کورونا بڑھ رہا ہے سیاسی جلسوں سے نہیں؟ کراچی تاجر کمیٹی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3rLtdRZ

ہرشل گبز کشمیر پریمیر لیگ کے خلاف بھارتی سازشوں پر پھٹ پڑے  

 اسلام آباد: جنوبی افریقی کھلاڑی ہرشل گبز کشمیر پریمیر لیگ کے خلاف بھارتی سازشوں پر پھٹ پڑے۔  

ساؤتھ افریقی کرکٹر ہرشل گبز نے کشمیر پریمیئر لیگ کے خلاف بھارتی سازشیں بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی بورڈ نے دباؤ ڈال کر مجھے کشمیر پریمیر لیگ میں شرکت سے روکنے کی کوشش کی تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ کا دباؤ اور کھیل میں سیاسی ایجنڈا لانا غیر ضروری ہے۔

ہرشل گبز نے کہا کہ مجھے دھمکی دی گئی ہے کہ اگر کشمیر پریمیر لیگ میں شرکت کی تو آئندہ بھارت میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، اس کے علاوہ مجھے کرکٹ سے متعلق کام سے بھی روکنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

The post ہرشل گبز کشمیر پریمیر لیگ کے خلاف بھارتی سازشوں پر پھٹ پڑے   appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3A0frhf

کراچی میں لاک ڈاؤن کا آغاز، پولیس نے شہریوں کو تنگ کرنا شروع کردیا

کراچی میں کورونا لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا۔

شہر میں مختلف مقامات پر پولیس نے ناکہ بندی کردی جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے۔ شارع فیصل، راشد منہاس روڈ، اسٹیڈیم روڈ سمیت کئی شاہراہوں پر ناکے لگے ہیں اور پولیس کی جانب سے چیکنگ کا عمل جاری ہے۔

ماسک، ڈبل سواری اور گاڑی میں دو افراد کی پابندی پر عملدرآمد کروایا جارہا ہے۔ گھروں سے باہر نکلنے والوں سے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بھی طلب کیا جارہا ہے۔ شہریوں کی جانب سے پابندی پر عملدرآمد کے سلسلے میں ملا جُلا رُجحان ہے۔

لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کی آڑ میں پولیس اور انتظامیہ نے شہریوں کو تنگ کرنا بھی شروع کردیا۔ اندرونِ ملک سے آنے والی بسوں کو شہر میں داخل ہونے سے ہی روک دیا گیا اور کاٹھور کے مقام پر خالی کرالیا گیا، جہاں سے سہراب گوٹھ تک 30 کلو میٹر کا سفر شہری پیدل طے کرنے پر مجبور ہوگئے۔

ہزاروں مسافر اپنے بھاری سامان کے ہمراہ طویل فاصلہ پیدل طے کر رہے ہیں، جس کی ویڈیو شہری نے سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔مسافروں میں بچے، خواتین، ضعیف اور بیمار بھی شامل ہیں۔ جبکہ من پسند ٹرانسپورٹرز کو کراچی جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔

The post کراچی میں لاک ڈاؤن کا آغاز، پولیس نے شہریوں کو تنگ کرنا شروع کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3zRyiLa

دکانوں سے کورونا بڑھ رہا ہے سیاسی جلسوں سے نہیں؟ کراچی تاجر کمیٹی

کراچی تاجر ایکشن کمیٹی نے لاک ڈاؤن پر سوال اٹھادیا۔

کراچی تاجر ایکشن کمیٹی نے لاک ڈاؤن کے خلاف پریس کانفرنس کی جس میں کمیٹی کے سربراہ محمد رضوان، رؤف ابراہیم، شرجیل گوپلانی، جمیل پراچہ اور دیگر نے خطاب کیا۔

تاجروں نے کہا کہ حکومت پیر سے دوبارہ کاروبار کھولنے کا اعلان کرے، سندھ بھی پاکستان کا حصہ ہے جبکہ دیگر صوبوں میں کاروبار کھلے ہوئے ہیں، چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد غیرمنصفانہ لاک ڈاؤن کے خلاف سوموٹو ایکشن لیں، اس لاک ڈاؤن فی الفور ختم کیا جائے، آئے دن کے لاک ڈاؤن سے تاجروں کے مسائل بڑھ گئے ہیں۔

تاجروں نے مزید کہا کہ کراچی کو آفت زدہ قرار دیکر ٹیکس معاف کرنے کا وعدہ بھی پورا نہیں کیاگیا، اگر دکانیں کھلنے سے کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، تو کیا سیاسی جلسے جلوسوں سے کورونا کیسز نہیں بڑھے، ماہرین کہہ رہے کہ سندھ میں کورونا ٹیسٹ کی مطلوبہ استعداد نہیں ہے۔

The post دکانوں سے کورونا بڑھ رہا ہے سیاسی جلسوں سے نہیں؟ کراچی تاجر کمیٹی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rLtdRZ

سندھ حکومت کراچی لاک ڈاؤن سے ملکی معاشی شہ رگ بند کرنا چاہتی ہے، حلیم عادل

 کراچی: تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی میں لاک ڈاؤن سے ملکی معاشی شہ رگ بند کرنا چاہتی ہے۔

حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل کراچی سمیت سندھ بھر میں نادر شاہی حکم کے تحت نادر لاک ڈاؤن لگانا افسوسناک ہے، یہ سازش ہے جو حکومت اور پولیس کی بھتہ خوری کیلئے لگایا گیا ہے، کراچی سے ملک بھر میں معیشت کا پہیہ چل رہاہے، ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن ملک میں کئی مہینے پیچھے لے جاتاہے، وزیراعلیٰ کل اپنے ہوش میں نظر نہیں آرہے تھے، لاک ڈاؤن ہونے سے ریونیو کم اکٹھا ہوگا۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ صرف ڈاکٹر کے کہنے پر اور مال پانی اکٹھا کرنے کیلئے کراچی میں لاک ڈاؤن لگایا گیا، حالانکہ صرف متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جاسکتا تھا، کیونکہ شہر کے مختلف علاقوں میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح مختلف ہے، لیکن سب کچھ بند کرکے یہ لوگ پاکستان کی شہ رگ بند کرنا چاہتے ہیں، پاکستان کی معیشت کے خلاف سندھ حکومت سازش کررہی ہے۔

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کراچی نہیں پاکستان دشمنی کررہی ہے، ٹرانسپورٹ بند ہے ، ایسے میں اگر فیکٹریاں کھول بھی دیں تو کیا مراد علی شاہ مزدوروں کو چھوڑ کر آئیں گے، شہر کچرا کنڈی بنا ہوا ہے جس سے تعفن اور بیماریاں پھیل رہی ہیں، پوچھتا ہوں کہ سندھ حکومت نے ٹھیک طرح سے کورونا ویکسینیشن کیوں نہیں کی۔

The post سندھ حکومت کراچی لاک ڈاؤن سے ملکی معاشی شہ رگ بند کرنا چاہتی ہے، حلیم عادل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3lf0xiQ

پشاور کے لیے نیا ٹریفک منیجمنٹ پلان؛ شہر کو 3 زونز میں تقسیم کرنے پر غور

 پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے پشاورمیں ٹریفک کے موجودہ نظام پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ٹریفک منیجمنٹ پلان کی تیاری کی ہدایت کردی جس کے تحت پشاور کو چھ زونز میں تقسیم کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ۔

صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے خیبرپختونخوا اسمبلی میں جمع کرائے گئے ریکارڈ میں واضح کیا گیا ہے کہ صوبائی حکومت پشاور کے موجودہ ٹریفک نظام سے مطمئن نہیں اور ٹرانسپورٹیشن سروسز کو بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے جس کے لیے ہی بی آر ٹی کا منصوبہ شروع کیا گیا۔

۔محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ پشاورمیں ٹریفک کی بحالی کے لیے ٹریفک منیجمنٹ پلان کی تیاری کی ہدایت کی گئی ہے جس کے تحت پشاور کو اے سے ایف تک چھ زونز میں تقسیم کرنے کی تیاری ہے، جس کے لیے ابتدائی سروے مکمل کرلیے گئے ہیں جس میں مسائل کے حل کے لیے قلیل المدت اور طویل المدت منصوبے شامل ہیں۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ پشاور میں بی آر ٹی سروس کے تحت 158بسیں چل رہی ہیں جب کہ 7 میں سے 5 فیڈر روٹس مکمل طور پر فعال ہیں اور روزانہ اس سروس سے ایک لاکھ 75 ہزار افراد مستفید ہورہے ہیں۔

The post پشاور کے لیے نیا ٹریفک منیجمنٹ پلان؛ شہر کو 3 زونز میں تقسیم کرنے پر غور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rI0k94

Friday, 30 July 2021

کورونا کے بڑھتے کیسز؛ کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

 کراچی: کورونا وبا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے باعث اموات اور نئے کیسز میں انتہائی خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے جس کے باعث  سندھ حکومت نے صوبے میں آج سے لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں نئی پابندیوں کے ساتھ جزوی لاک ڈاؤن کا فیصلہ

کراچی میں آج سے 9 دن کے لیے موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی ہوگی جب کہ جب کہ کار میں دو سے زائد افراد سفر نہیں کرسکیں گے، 8 اگست تک کار میں بھی صرف 2 افراد سفر کرسکیں گے۔

 

The post کورونا کے بڑھتے کیسز؛ کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3feOaPT

اوورسیز پاکستانیوں نے ’’میڈان پاکستان الیکٹرک کار‘‘ تیار کرلی

 کراچی: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے میڈ ان پاکستان الیکٹرک کار اور بیٹری تیار کرلی جو آئندہ تین سے چار ماہ کے دوران منظرعام پر لائی جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ میڈ ان پاکستان الیکٹرک کار امریکا، کینیڈا اور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں پر مشتمل ڈی آئی سی ای (ڈائس) فاؤنڈیشن کی جانب سے بنائی گئی ہے، یہ پروجیکٹ فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستان میں چلائے جانے والے چار میگا پراجیکٹس میں سے ایک ہے جس کا مقصد ٹیکنالوجی کے میدان میں اوورسیز پاکستانیوں کی مہارت کو سامنے لانا ہے۔

ڈی آئی سی ای فاؤنڈیشن کے بانی و چیئرمین ڈاکٹر خورشید قریشی نے ایکسپریس سے ملاقات میں بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان دنیا کے سامنے میڈن ان پاکستان الیکٹرک کار پیش کرنے کے قریب پہنچ گیا ہے، الیکٹرک کار کا ڈیزائن امریکا اور برطانیہ کی گلوبل آٹو کمپنیوں میں کام کرنے والے پاکستانی ماہرین نے ڈیزائن کیا ہے جس میں پاکستانی ماہرین نے اپنی خدمات رضاکارانہ طور پر پیش کی ہیں اسی لیے پاکستانی کار کے پروٹو ٹائپ (پہلے ماڈل) پر اٹھنے والے اخراجات کو نمایاں طور پر کم کرنے میں مدد ملی ہے۔

ڈاکٹر خورشید قریشی نے بتایا کہ میڈ ان پاکستان الیکٹرک وہیکل کا ابتدائی نمونہ آئندہ تین سے چار ماہ میں سامنے آجائے گا جبکہ الیکٹرک کار کے لیے بیٹری پیک بھی پاکستان میں ہی تیار کیا جارہا ہے جس کی ڈیزائننگ اور فیبریکیشن کا عمل آئندہ دو ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ بجلی سے چلنے والی پاکستانی کار ریورس انجینئرنگ کے بجائے انجینئرنگ کے عالمی معیارات کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی مہارت کا شاہکار ہوگی جو دنیا کی توجہ حاصل کرے گی، پاکستانی الیکٹرک کار کے تجزیے کے بہترین نتائج ملے ہیں اور یہ کار صف اول کی الیکٹرک کاروں کا مقابلہ کرے گی۔

First Made in Pakistan Electric Car 2

ڈاکٹر خورشید قریشی نے بتایا کہ الیکٹرک کار کے ڈیزائن اور پروٹو ٹائپ کی تیاری پر اب تک ایک لاکھ ڈالر کا سرمایہ خرچ ہوچکا ہے جو تمام تر فنڈ ڈائس فاؤنڈیشن کے اراکین نے عطیہ کیا ہے، اس طرز کے پروٹو ٹائپ تک پہنچنے پر 100 ملین ڈالر کا خرچہ آتا ہے وہ اوورسیز پاکستانیوں کی مہارت کی وجہ سے بچ گیا۔

انہوں نے بتایا کہ الیکٹرک کار کی تیاری میں اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کے تکنیکی تدریس کے ادارے اور انڈسٹری نے بھی معاونت کی ہے، اس پراجیکٹ کے تکنیکی تجزیات ڈی ایچ اے صفہ یونیورسٹی میں ہورہے ہیں جبکہ این ای ڈی یونیورسٹی میں بیٹری پیک اور پاور الیکٹرانکس پر کام ہورہا ہے۔

ڈاکٹر قریشی کے مطابق کار کے اندرونی اور بیرونی ڈیزائن کا کام نیشنل کالج آف آرٹ نے کیا اور دیگر جامعات بھی حصہ شامل کررہی ہیں اسی طرح کار کی فیبرکیشن TEVTA میں ہورہی ہے، اس پراجیکٹ میں پاکستان میں گاڑیوں کے پرزہ جات بنانے والی وینڈر انڈسٹری بھی اپنا حصہ شامل کر رہی ہے اور ڈیزائن کے مطابق کمپونینٹس اور پرزہ جات مہیا کررہی ہے۔

ڈاکٹر خورشید قریشی نے بتایا کہ پاکستان کی الیکٹرک کاروں کے لیے بیٹری پیک پاکستان کے ماحول، موسم، ڈرائیونگ کے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے جس کی کم سے کم لائف 10سال ہوگی، بیٹری کے صرف سیل بیرون ملک سے درآمد کیے گئے جبکہ بیٹری پیک اور فیبری کیشن کا تمام کام پاکستان میں ہورہا ہے، بیٹری کی پاکستان میں ہی کمرشل پیداوار کے لیے بھی کچھ کمپنیوں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کار کے پروٹوٹائپ کی اس وقت ورچوئل اور بینچ ٹیسٹنگ ہورہی ہے، کار کا پروٹو ٹائپ تیار ہونے کے بعد اس کی سڑک پر آزمائش کی جائے گی اور اسے مکمل طور پاکستان کی سڑکوں، ڈرائیونگ کے رجحان، ماحول اور موسم کے مطابق بنایا جائے گا۔

گاڑی کی کمرشل پیداوار کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ پروٹوٹائپ کی کامیابی کے بعد سرمایہ کاروں کو ترغیب دی جائے گی کہ وہ اس پراجیکٹ میں کم از کم 30ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریں، پاکستان میں تیار کی جانے والی الیکٹرک کاریں اور بیٹری ایکسپورٹ بھی کی جائیں گی۔

The post اوورسیز پاکستانیوں نے ’’میڈان پاکستان الیکٹرک کار‘‘ تیار کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ieWktO

کورونا کے بڑھتے کیسز؛ کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

 کراچی: کورونا وبا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے باعث اموات اور نئے کیسز میں انتہائی خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے جس کے باعث  سندھ حکومت نے صوبے میں آج سے لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں نئی پابندیوں کے ساتھ جزوی لاک ڈاؤن کا فیصلہ

کراچی میں آج سے 9 دن کے لیے موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی ہوگی جب کہ جب کہ کار میں دو سے زائد افراد سفر نہیں کرسکیں گے، 8 اگست تک کار میں بھی صرف 2 افراد سفر کرسکیں گے۔

 

The post کورونا کے بڑھتے کیسز؛ کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3feOaPT

آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

کاروباری سلسلے میں کسی پارٹی کو ناراض نہ ہونے دیں بلکہ ہر ایک سے اچھا برتائو کیجئے رہائش کی تبدیلی بھی اچھے نتائج کی حامل بن سکتی ہے۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

کسی قریبی عزیز سے کافی فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔ اپنی پوزیشن کو کاروبار میں مضبوط کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔ جائیداد وغیرہ کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

مخالفین کی سازشوں کا سدباب قبل از وقت کر لیجئے ہر معاملے کی تحقیق خود کریں اپنی صحت کے معاملے میں ذرا محتاط ہی رہیں تو زیادہ بہتر ہے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

آمدنی میں اضافہ کی امید ہے مگر کسی کو بطور قرض رقم ہرگز نہ دیں کیونکہ واپسی کی امید ہرگز نہ ہے، دماغ پر خیالات کا بوجھ قدرے کم ہو سکے گا۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

کسی مقتدر شخصیت کے ساتھ تعلقات استوار ہوں گے اور آپ کے الجھے ہوئے کام حل ہو سکیں گے، آمدنی میں غیر معمولی اضافہ ہو سکتا ہے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

آپ کے گھریلو حالات بہت زیادہ بہتر رہیں گے، شریک حیات آپ کی ہر خواہش پوری کرنے کے لئے ہمہ وقت مستعد رہیں گے۔ بات بات پر الجھنا چھوڑ دیں۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

دشواریاں سنگ راہ تو بنے گی اس کے باوجود آپ ان پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے، اخراجات کی زیادتی کے سبب بھی پریشانی رہے گی۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

اپنی بنائی ہوئی سکیموں کا ایک بار پھر جائزہ لے لیں تاکہ پھر پچھتانا نہ پڑے، ممکن ہو تو اپنے حقیقی ہمدردوں سے بھی مشورہ لے لیں، کاروبار میں خصوصی توجہ رکھیں۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

امپورٹ ایکسپورٹ کا بزنس کرنے والے حضرات کوئی اہم ڈیل کرنے میں کیابم ہو سکتے ہیں۔ ہو سکتا ہے آپ کے گھریلو معاملات بھی آج صلح صفائی سے سلجھ جائیں۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

آپ اپنی تعلیم میں خصوصی دلچسپی لے لیں تاکہ مایوسی کے خول سے باہر آ سکیں آپ کے شریک حیات کا ذہن بھی خاصا منتشر رہے گا۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

ماضی کی تلخ یادوں کو مٹا کر حالیہ ملنے والی خوشیوں کو گلے لگا لیجئے۔ مزاج کی گرمی کو ذرا قابو میں رکھیں تو حالات قابو میں رہ سکتے ہیں۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

ذہنی انتشار بڑھے گا خود کو جذباتیت سے آزاد ہی رکھیں تو بہتر ہے آج آپ کو چھوٹی سے چھوٹی چیز کے لئے بھی تگ و دو کرنا پڑ سکتی ہے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3xiWyoA

Thursday, 29 July 2021

کیا یہ ’خفیہ کیپسول‘ امریکی فوجیوں کو بڑھاپے سے محفوظ رکھے گا؟

آسٹن، ٹیکساس: امریکا کی اسپیشل آپریشنز کمانڈ (سوکوم) نے ایک منصوبے کے تحت ایسا ’خفیہ کیپسول‘ آزمانے کی تیاری کرلی ہے جو امریکی فوجیوں کی صحت بہتر رکھتے ہوئے بڑھاپے کو بھی روک سکے گی۔

یہ تجربات پنٹاگون کے ایک وسیع البنیاد پروگرام کا حصہ ہیں جس کا مقصد فوجیوں میں عمر رسیدگی اور زخموں سے متاثر ہونے کا عمل سست کرتے ہوئے ان کی مجموعی کارکردگی بہتر بنانا ہے۔

ویب سائٹ ’بریکنگ ڈیفنس‘ کے مطابق، ’سوکوم‘ کے ترجمان کمانڈر ٹم ہاکنز کا کہنا ہے کہ کیپسول کی شکل میں دی جانے والی اس دوا کی خوراک اور محفوظ ہونے سے متعلق ابتدائی تحقیق مکمل ہوچکی ہے جبکہ امریکی فوجیوں پر اس کی آزمائشیں امریکی مالی سال 2022 سے شروع کردی جائیں گی۔

امریکا میں مالی سال 2022 یکم اکتوبر 2021 سے شروع ہوگا، یعنی توقع کی جاسکتی ہے کہ یہ آزمائشوں کا آغاز بھی ممکنہ طور پر اس سال کے اختتام تک کردیا جائے گا۔

امریکا کی ایک نجی بایوٹیکنالوجی کمپنی ’میٹرو بایوٹیک‘ کے تعاون سے یہ کیپسول تیار کیا گیا ہے۔ پنٹاگون اس پر 2018 میں تحقیق کے آغاز سے اب تک 28 لاکھ ڈالر خرچ کرچکا ہے۔

صحت بہتر بنانے اور بڑھاپا روکنے والے اس کیپسول میں کیا ہے؟ اس کے جواب میں میٹرو بایوٹیک نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے جبکہ امریکی فوج بھی اس بارے میں واضح طور پر کچھ نہیں بتا رہی۔

تاہم اب تک کی معلومات سے اتنا اندازہ ضرور ہوا ہے کہ یہ کوئی ’نیوٹراسیوٹیکل‘ یعنی ’دوا جیسی خصوصیات رکھنے والی غذا‘ ہے جو چھوٹے حیاتی سالمات پر مشتمل ہے۔

ممکنہ طور پر یہ کیپسول میٹرو بایوٹیک کے تیار کردہ، کچھ ایسے سالمات (مالیکیولز) پر مشتمل ہے جو ’تمام زندہ خلیوں کے درست طور پر کام کرنے کےلیے انتہائی ضروری ہوتے ہیں۔‘

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ پنٹاگون کا خفیہ کیپسول، خلیے کے ’پاور ہاؤس‘ یعنی مائٹوکونڈریا کی کارکردگی برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے جس سے نہ صرف صحت بہتر رہتی ہے بلکہ بڑھاپے کا اثر بھی بہت آہستگی اور دیر سے ہوتا ہے۔

The post کیا یہ ’خفیہ کیپسول‘ امریکی فوجیوں کو بڑھاپے سے محفوظ رکھے گا؟ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3BW2SW0

سات ہیروں کو سات پتھروں سے بدلنے والی نوسرباز خاتون گرفتار، ویڈیو وائرل

 لندن: جعلسازی کرکے سات ہیروں کو معمولی پتھروں سے بدلنے والی 60 سالہ عادی مجرم خاتون پر مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر انہیں ساڑھے پانچ برس قید کی سزا دی گئی ہے۔

یہ واقعہ 2016 میں لندن میں پیش آیا تھا جب ایک فرانسیسی خاتون لولو لاکاٹوس ہیروں کی ایک بڑی دکان ’بوڈیز‘ میں آئیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہیرے جواہرات کی ماہر ہیں اور انہیں دیکھنا چاہتی ہیں۔ بین الاقوامی جرائم پیشہ گروہ سے تعلق رکھنے والی خاتون نے خود کو روسی ارب پتی سرمایہ کار کی نمائندہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بطورِ خاص ہیروں کے انتخاب کے لیے یہاں بھیجا گیا ہے۔

لیکن لولو نے بار بار کہا کہ وہ انگریزی اچھی طرح نہیں بول سکتیں اور وقت ضائع کرتی رہیں۔ اس دوران انہوں نے بڑی چالاکی سے ہیروں کا بیگ اپنی گود میں رکھا اور اس کی جگہ ایک ایسا بیگ واپس کیا جس میں سات پتھر ہی موجود تھے۔ یہ کام انہوں نے بہت ہوشیاری سے کیا جس کی تفصیلات ویڈیو میں بھی دیکھی جاسکتی ہے جو تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔

بدھ کے روز اس مقدمے کا فیصلہ ساؤتھ وارک کراؤن کورٹ میں ہوا جس میں انہیں ساڑھے پانچ برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق پوری واردات کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ برطانیہ پہنچنے کے اگلے روز وہ دو افراد کے ساتھ اسٹور میں داخل ہوئیں اور کہا کہ وہ روسی ارب پتی شخص کے بعض جواہرات کی ماہر کے طور پر کام کرتی ہیں اور یہاں سات ہیرے خریدنا چاہتی ہیں۔ ابتدائی تعارف کے بعد وہ واپس چلی گئی۔

اگلے روز وہ دوبارہ ہیروں کی دکان آئیں اور اینا کے نام سے اپنا تعارف کرایا۔ اسٹور کی ایک ملازمہ انہیں دکان کے ایک محفوظ حصے میں لے گئیں اور وہاں انہیں ہیرے دکھائے گئے جن کی مالیت 58 لاکھ امریکی ڈالر یا 90 کروڑ پاکستانی روپے کے برابر تھی۔  سب سے بڑے ایک ہیرے کی مالیت 30 کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔

اس گفتگو میں بوڈیز کمپنی کے سربراہ نکولس وین رائٹ بھی موجود تھے لیکن انہیں ایک کال کی وجہ سے وہاں سے اٹھنا پڑا ۔ یہ کال انہیں ایک روسی خریدار الیگزینڈر کی جانب سے کی گئی تھی جو ایک روز قبل ان کےساتھ ظہرانے پر تھا اور ہیروں کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کررہا تھا ، تاہم الیگزینڈر بھی اس منصوبے کا ہی حصہ تھا۔

جیسے ہی دکان سے وابستہ ہیروں کی ماہر ایما بارٹن اور لولو تنہا رہ گئیں، لولو نے ہیروں کا چھوٹا پرس اپنے پرس میں رکھا اور اسے بہت چالاکی سے ایک ویسے ہے پرس سے بدل دیا جس کا ادراک خود ایما کو بھی نہ ہوسکا۔ اس کے بعد خاتون دکان سے باہر آگئیں اور پورا گروہ تین گھنٹے میں ہی لندن سے پرواز کرکے فرانس بھاگ گیا۔

کچھ دیر بعد جب وہی مہربند پرس کھولا گیا تو معلوم ہوا کہ اس میں سات ہیروں کی بجائے سات معمولی پتھر رکھے ہیں۔ اس پورے معاملے کے تفتیش کار سارجنٹ ولیم نے بتایا کہ یہ فلمی انداز کی ایک واردات ہے جس میں خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے تاہم دیگر دو ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

The post سات ہیروں کو سات پتھروں سے بدلنے والی نوسرباز خاتون گرفتار، ویڈیو وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2TGF72I

کورونا وبا؛ 24 گھنٹوں میں86 ہلاکتیں، مثبت کیسز کی شرح 7.79 فیصدریکارڈ

اسلام آباد: ملک  بھر میں کورونا وائرس  کی چوتھی لہر تیزی سے پھیل رہی ہے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا  نے 86 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 7.79 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 58ہزار 203ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4537 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 1,024,861ہوگئی ہے جن میں سے 938,843مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 86افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 23 ہزار 295ہوگئی ہے۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح7.79فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

The post کورونا وبا؛ 24 گھنٹوں میں86 ہلاکتیں، مثبت کیسز کی شرح 7.79 فیصدریکارڈ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3lfY2Nd

افغانستان کی بدلتی ہوئی صورت حال

امریکا افغان مسئلہ کا فوجی حل تلاش کرتا رہا جو ممکن نہیں تھا ،چنانچہ امریکا افغان مسئلہ کا حل نکالنے میں ناکام رہا، اس وقت افغانستان کی صورت حال بدترین ہے۔ سرحد پار ہونے والی ممکنہ خانہ جنگی پاکستان میں داخل ہوسکتی ہے، پاکستان افغانستان میں امن کے لیے سہولت کاری کررہا ہے، ہمارا ملک فغانستان میں کسی تنازعہ کا حصہ نہیں بنے گا، ہم صرف امن کے شراکت دار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے امریکی ٹی وی پی بی ایس کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا ۔

افغانستان کی صورت حال کے حوالے سے انٹرویو میں وزیراعظم نے جو حقائق بیان کیے ہیں، وہ حقیقت سے قریب تر ہیں اور ان کے ویژن کی نشاندہی کررہے ہیں۔ درحقیقت خطے میں سب سے زیادہ افغانستان کی بگڑتی ہوئی صورت حال سے متاثر ہونے  والا ملک پاکستان ہی ہے، اگر ہم انٹرویو کے مندرجات پر نظر ڈالیں تو صورت حال کو سمجھنے اور اس کا حل تلاش کرنے کا راستہ ہمیں نظر آتا ہے ،کیونکہ افغانستان میں جیسے جیسے لڑائی میں شدت آئے گی ویسے ہی اس خطے  میں امن کو درپیش خطرات بڑھتے جائیں گے۔

اس جنگ میں کون کس کی حمایت کرے گا اور کس کا کتنا جانی و مالی نقصان ہوگا؟ یہ تو آنے والے وقت میں پتہ چلے گا، امریکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان کی صورت حال روز بروز تشویشناک ہوتی جا رہی ہے۔ افغان حکومت کی فوج ،افغان طالبان کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں،لیکن اس وقت سب سے زیادہ پریشانی بھارت کو ہے کہ اس کی افغانستان میں بھاری سرمایہ کاری ہے جب کہ اس وقت طالبان کو برتری حاصل ہے۔

افغانستان میں خانہ جنگی اور لڑائی میں شدت کے اثرات پورے خطے پر پڑیں گے۔ لاکھوں افغانوں کی آمد پاکستان کے لیے نئی مشکلات پیدا کرے گی۔ماضی میں بھی پاکستان کو مہاجرین کی آمد سے سماجی و معاشی منفی اثرات کا سامنا کرنا پڑاہے۔ اس وقت افغان طالبان کے لیے اہم ترین ٹارگٹ کابل پر قبضہ کرناہے،وہ اس وقت تک افغانستان میں برسراقتدار نہیں آسکتے جب تک کابل کا کنٹرول حاصل نہ کریں۔ اس کے علاوہ قندھار بھی طالبان کے لیے بہت اہم ہے،اگرچہ ماضی میں افغان طالبان کی ابتدا ملاعمر کی رہنمائی میں قندھار سے ہوئی تھی لیکن اب صورت حال مختلف ہے۔

قندھار اور کابل میں شدید لڑائی کا خطرہ موجود ہے۔ افغان طالبان کے لیے اس وقت موسم بھی سازگار ہے اور ان کی کوشش ہوگی کہ سردیوں سے پہلے خود کو زیادہ سے زیادہ مضبوط کرلیں۔دوسری طرف افعان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ افغان حکومت کبھی نہ تو طالبان کی برتری کو تسلیم کرے گی، نہ طالبان کو افغاستان پر قبضہ کرنے دے گی،لیکن حقیقت یہ ہے کہ طالبان کی پیش قدمی جاری ہے،انھوں نے شروعات ہی شمالی افغانستان کے اہم علاقوں سے کی ہیں۔ ماضی میں طالبان کو مخالف گروپوں کی جانب سے یہاں سخت مزاحمت کا سامنا رہا ہے لیکن حیرت انگیز طور پر اس بار ایسا نہیں ہوا۔

افغان طالبان کے راستے میں رکاوٹ امریکی جنگی ہوائی جہاز  ہیں جن کی بمباری سے طالبان مشکل میں ہیں۔ ایک اور حیرت انگیزبات یہ ہے کہ طالبان نے امریکی فوجیوں کا کہیں بھی راستہ روکا نہ ان کے انخلامیں کوئی رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی، مزید اہم بات یہ کہ امریکی فوجی بکتر بند گاڑیاں، جیپیں، جنگی سامان اور بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود ایک ایسے مقام پر چھوڑ گئے جو طالبان کے راستے اور پہنچ میں ہے جس پر طالبان نے آسانی سے قبضہ کرلیا۔ یہ سب اتفاقات ہیں یا کوئی افہام و تفہیم، یہ فریقین ہی جانتے ہوں گے۔ میڈیا میں آنے والی اطلاعات کے مطابق  افغان طالبان اب تک  دوسو سے زائد اضلاع کا کنٹرول حاصل کرچکے ہیں۔

وزیراعظم کے انٹرویو سے یہ بات اخذ کرنا مشکل نہیں ہے کہ امریکا اپنی غیر منصفانہ پالیسیوں کی وجہ سے افغانستان میں موجودہ بگاڑ کا ذمے دار ہے ۔حقیقت پسندانہ تجزیہ کیا جائے تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ چین چونکہ بقائے باہمی انصاف اور شراکتی ترقی پر یقین رکھتا ہے، اس لیے پوری دنیا میں اپنی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ رہا ہے۔ آنے والے پانچ دس سالوں کے بعد چین دنیا کی نمبر ون عظیم قوت بن جائے گا، چین کے صدر نے اپنے دلیرانہ بیان میں کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت اسے بلیک میل اور ڈکٹیٹ نہیں کر سکتی۔

یہ بات درست ہے کہ طالبان افغانستان کے 85 فیصد سے زائد علاقے پر قبضے کا دعویٰ کر رہے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ سرکاری سطح پر آج بھی افغانستان کے صدر اشرف غنی ہیں، اگر پاکستان چاہتا ہے کہ وہ افغانستان کے ساتھ تجارت کرے تو افغان حکومت سے معاملات طے کرنا ہوں گے۔ ایک اندازے کے مطابق پاکستان افغانستان کو تقریباً دو ارب ڈالرز کی سالانہ برآمدات کرتا ہے جو کہ پاکستانی کسانوں کے لیے خوشحالی کا سبب بنتی ہے۔

جب افغان بارڈر بند ہوتا ہے تو پاکستان میں آلو کوڑیوں کے مول بکتے ہیں، بعض اوقات تو فصلوں سے آلو اٹھوانے کے لیے کرایہ بھی کسانوں کو جیب سے ادا کرنا پڑتا ہے، جو لوگ زمین سے جڑے ہیں وہ افغان تجارت کی اہمیت سے سے بخوبی آگاہ ہیں۔افغان بارڈر کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ وسطی ایشیائی ممالک سے تجارت کے لیے پاکستان کے ٹرک پہلے افغانستان پہنچتے ہیں اور وہاں سے سینٹرل ایشیائی ممالک کے بارڈر تک سامان پہنچاتے ہیں لیکن 2017 میں اشرف غنی نے پاکستان کے ٹرکوں کو افغانستان کے بارڈر پر روک کر آف لوڈ کرنے اور سامان کو افغان ٹرکوں میں لاد کر سینٹرل ایشیائی ممالک تک پہنچانے کا حکم جاری کیا جس سے پاکستان کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا کیونکہ آف لوڈ کر کے دوبارہ ٹرکوں پر سامان لادنے سے کوالٹی خراب ہو جاتی ہے۔

حکومت پاکستان نے اس پر احتجاج ریکارڈ کروایا لیکن افغان صدر نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ افغان ٹرکوں کو پاکستان بارڈر پر روک کر آف لوڈ کیا جاتا ہے اور سامان پاکستانی ٹرکوں میں لاد کر مطلوبہ مقامات پر پہنچایا جاتا ہے، اس سے کوالٹی میں فرق آنے سے کروڑوں روپوں کا نقصان بھی ہوتا ہے۔

دوسری جانب داسو حملے میں ملوث ہونے کے شبے میں لاہور سے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، لاہور جوہر ٹاؤن اور داسو حملے ایک ہی سلسلے کی کڑی ثابت ہورہے ہیں۔ دوسری جانب بھارت افغانستان میں مسلسل پاکستان کے لیے مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ افغانستان کی صورتحال کے تناظر میں پاکستان کے لیے سنگین خطرات کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ، اگر افغانستان میں خانہ جنگی کی صورت حال پیدا ہوگئی تو پاکستان کو ایک بار پھر افغان مہاجرین  کے بوجھ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور پاکستان دشمن افغان طالبان مہاجرین کی شکل میں پاکستان میں داخل ہو سکتے ہیں۔

امریکا اپنی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا چاہتا ہے کہ جس کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ کسی بھی ملک نے افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے پاکستان سے زیادہ کوششیں نہیں کیں، افغانستان میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کا الزام پاکستان پر دھرنا انتہائی ناانصافی ہے۔

ادھر افغان شہریوں کی فی الحال پاکستان کی طرف رخ نہ کرنے کی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ اس وقت طالبان شمالی افغانستان میں مصروف اور برسرپیکار ہیں۔ یہاں کے زیادہ تر باشندے ازبک، تاجک اور ہزارہ برادریوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

ان میں سے صرف ہزار ہ برادری کے لوگ ایران کا رخ کرسکتے ہیں۔ ماضی میں بھی جب طالبان کے خلاف احمد شاہ مسعود اور جنرل دوستم کے گروپس لڑرہے تھے تو صرف ہزارہ برادری کے لوگ ایک مخصوص تعداد میں ایران چلے گئے تھے۔ طالبان کے قندھار، کابل اور خوست، پکتیا، لوگر اور جلال آباد کے قریب پہنچنے پر بڑی تعداد میں افغانوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ہماری سیاسی قیادت کو تاریخ کے اس نازک ترین موڑ پر فہم وفراست،تدبر کاعملی ثبوت دیتے ہوئے فیصلے کرنا ہوں گے، ہمارے یہاں ایک طبقے کی رائے میں گڈ اور بیڈ طالبان کا تصور پیش کیا جاتا ہے ، اس کو رد کرنے ضرورت ہے ، کیونکہ پاکستان کی قومی سلامتی خود ساختہ نظریات اور مفروضوں سے زیادہ اہم ہے ۔

افغانستان کی صورتحال انتہائی سنگین ہے ،جو اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ پاکستان میں سیاسی اتفاق رائے ہو اور پوری قوم مل کر آنے والے سنگین چیلنجوں کا مقابلہ کر سکے۔چین ،روس اور ایران خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور وہ ایسے حفاظتی اقدامات بھی اٹھا رہے ہیں، جن کے نتیجے میں افغانستان میں امن اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے تاکہ ان ممالک کے دشمن جنوبی ایشیا کو ایک بار پھر دہشت گردی کا مرکز نہ بنا سکیں۔

The post افغانستان کی بدلتی ہوئی صورت حال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3lpvuRJ

وزیرِاعظم کی وفاقی وزرا کواسٹیک ہولڈرزکی تجاویزومسائل سننے کیلئے ملاقاتوں کی ہدایت

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزرا کواسٹیک ہولڈرزکی تجاویزومسائل سننے کیلئے ملاقاتوں کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے ملک کے بڑے چیمبرزآف کامرس کے صدورکی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزکے صدر، کراچی، لاہور، خبرپختونخوا، کوئٹہ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، گجرات، ملتان، سرگودھا، گوادر، اسلام آباد اور راولپنڈی کے چیمبرز کے صدوراورنائب صدورنے شرکت کی۔ وفاقی وزراء حماد اظہر، خسرو بختیار، مشیرِعبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی شہباز گِل، گورنر اسٹیٹ بینک بھی شریک ہوئے۔

تمام بڑے چیمبرزآف کامرس کا حکومت کی کاروباردوست پالیسیوں اوراقدامات پراعتماد کا اظہارکیا۔ و

شرکاء نےتقریباً 4 فی صد جی ڈی پی گروتھ، بڑی پیمانے کی پیداوار میں 15 فی صد تک اضافے کو سراہا اورٹیکس ریونیو اور برآمدات و بیرونِ ملک سے ترسیلاتِ زر میں اضافے پر وزیرِ اعظم کو مبارکباد پیش  کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری برادری ٹیکس دینے کیلئے تیار ہے، اصلاحات کیلئے حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

وزیرِ اعظم نے ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے صنعتی ترقی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس کے نظام کی بہتری کیلئے اصلاحات جاری ہیں، وزیرِاعظم کی وفاقی وزراء کواسٹیک ہولڈرزکی تجاویز و مسائل سننے کیلئے ملاقاتوں کی ہدایت کی گئی۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ سیاحت کی ترقی کیلئے لائحہ عمل، زراعت کی ترقی کیلئے جامع ایگریکلچرل پلان بنا رہے ہیں، جب کہ حکومت برآمدات بڑھانے کیلئے صنعتوں کو سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

The post وزیرِاعظم کی وفاقی وزرا کواسٹیک ہولڈرزکی تجاویزومسائل سننے کیلئے ملاقاتوں کی ہدایت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3BUU4j4

مظلومِ مدینہ سیدنا عثمان بن عفان ؓ (دوسرا اور آخری حصہ)

خلافت کے صدیقی دور میں کیونکہ اسلامی سلطنت اتنی وسیع نہیں تھی اس لیے کنٹرول مظبوط رہا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے زمانے میں سلطنت کو وسعت ملی مگر امورِ سلطنت چلانے میں اور بغاوت کے سر نہ اٹھانے کے معاملے میں اْن کی سختی کام آئی لہٰذا اس دور میں کسی کو بغاوت کی ہمت نہ ہوئی۔

سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت میں سلطنتِ اسلامی کافی وسیع ہو چکی تھی، قریش کے علاوہ جن لوگوں کی تلواروں کی وجہ سے دور دور کے علاقے فتح ہوئے تھے، وہ بھی اب اپنے آپ کو خلافت کا حقدار سمجھنے لگے۔ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کی حلیم الطبعی کی وجہ سے اْن کی خلافت کے خلاف شورشیں سر اٹھانے لگیں۔

ایسی سازش کا سرغنہ عبداللہ بن سبا یہودی تھا جس نے اسلام کا لبادہ اْڑھ رکھا تھا۔ اس نے مختلف انداز سے آپ کی خلافت کو داغدار کرنے کی کوشش کی۔ اس نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ پر اقرباء پروری کا الزام لگایا۔ مختلف گورنروں کے خلاف وہاں کی عوام سے جھوٹے خطوط لکھوا دیے کہ خلافتِ عثمانؓ کے گورنرز عوام پر ظلم کرتے ہیں۔ اس پر بزرگ صحابہ کرام پر مشتمل ایک تحقیقاتی کمیٹی بنی جس نے متعلقہ علاقوں میں جا کر تحقیق کی مگر یہ فواہ ہر طرح سے جھوٹ ثابت ہوئی۔

حج کے موقع پر آپ رضی اللہ عنہ کے گورنروں نے سازشیوں کے ساتھ سختی سے پیش آنے کا مشورہ دیا مگر آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس امت کے لیے جس فتنے کا خوف ہے وہ آ کر رہے گا، اگرچہ اس کا دروازہ سختی سے بند کر دیا جائے، لہٰذا میں اس دروازے کو نرمی سے بند کروں گا، البتہ حق تعالیٰ کی حدود میں ہر گز نرمی نہیں برتوں گا، بے شک فتنے کی چکی چلنے والی ہے۔ اگر عثمان اس حالت میں مر گیا کہ اس نے اس چکی کو حرکت نہیں دی تو یہ عثمان کے لیے خوشخبری ہے۔

وہی ہو اجس کا ڈر تھا، باغیوں کا پانچ سو پر مشتمل قافلہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے معزولی کا مطالبہ کرنے مدینہ کے لیے روانہ ہوا۔ سیدنا عثمان نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو ان کے ساتھ مذکرات کے لیے بھیجا مگر وہ اپنے عزائم سے باز نہ آئے اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے خلاف وہی الزامات دہرائے جو پہلے بیان کیے جا چکے ہیں۔

اشرار کے اس وفدکو آخر مسجدِ نبوی میں طلب کیا گیا جہاں اہلِ مدینہ بار بار ان کے قتل کا مشورہ دیتے مگر سیدنا عثمان نے انھیں معاف کردیا اور ان لوگوں نے اپنے اپنے علاقوں میں واپس جانے میں عافیت سمجھی۔جب ابن سبا کو معلوم ہوا کہ ہماری سازش ناکام ہو گئی ہے تو اس بدبخت نے دوسری سازش یہ تیار کی کہ ہر صوبے کے باغی مدینہ کے مضافات میں جمع ہوں اور پھر یک مشت مدینہ میں داخل ہو کر سیدنا عثمان کی معزولی کا مطالبہ کریں اور مطالبہ پورا ہونے تک وہاں سے واپس نہ آئیں مگر اْنہیں اس بار بھی مدینہ سے ناکام لوٹنا پڑا۔

بظاہر باغی مدینہ سے باہر نکل آئے مگر وہ وہاں سے نکلنے کا بہانا کر کے آس پاس رہ کر سازش تیار کر رہے تھے، کہ ایک دن اہلِ مدینہ نے مدینہ کی گلیوں میں گھوڑے دوڑنے کی آوازیں سنیں، جب دیکھا تو وہ باغی تھے جو اہلِ مدینہ سے کہہ رہے تھے اگر امان چاہتے ہو تو ہاتھ اٹھا لو۔ اہلِ مدینہ یہ سمجھ کر کہ مدینہ میں خون ریزی نہ ہو، گھروں میں چلے گئے۔ اس کے بعد باغیوں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے گھر کا گھیراؤ کر لیا۔

چالیس روز تک آپ کو قصرِ خلافت میں محصور رکھا گیا حتیٰ کہ بعد میں مسجدِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بھی آپ کو روک دیا گیا تھا۔ بئرِ رومہ خرید کراہلِ مدینہ کے لیے میٹھے پانی کا بندوبست کرنے والے کا پانی باغیوں نے بند کر دیا۔ جن کے مال و دولت سے صرف جنگِ تبوک کے لشکر میں سے بارہ ہزار افراد کے کھانے پینے اور سواری کا بندوبست ہو اور جن کی سخاوت پورے عرب میں مشہور تھی، آج اس مہربان کا کھانا بند کر دیا گیا۔ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی طرف سے بار بار باغیوں کے قتال کی اجازت طلب کرنے کے باوجود آپ نے انھیں سختی سے منع کیا اور فرمایا: میں تمہیں جنت کی طرف بلاتا ہوں اور تم مجھے جہنم کی طرف بلاتے ہو۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے عہد لیا ہے جسے میں پورا کروں گا۔

اس وقت میرا سب سے بڑا حمایتی وہ ہے جو میری حمایت میں تلوار نہ اٹھائے۔ باغیوں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے گھر کا چالیس دن تک محاصرہ کر کے 18 ذوالحج 35ہجری بروز جمعہ تقریباً نماز عصر کے وقت سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو شہید کر دیا۔

آپ کا صبر اور باغیوں کے مقابلے سے صحابہ کو روکنا ظاہر کرتا ہے کہ آپ کو اپنی شہادت کا یقین تھا کیونکہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جبل ثبیر کو یہ کہہ کر لرزنے سے سکون دلایا تھا کہ تمہارے اوپر ایک رسول، ایک صدیق اور دو شہید کھڑے ہیں اور وہ دو شہید سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ تھے۔ آپ نے 82 سال کی عمر پائی۔

حضرت عبداللہ بن سلام سے روایت ہے کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ خون میں لت پت پڑے ہوئے تھے اور آپ کی زبان پر اللہ کے حضور یہ دعا جاری تھی:

اے اللہ امت محمدیہ کو باہمی اتفاق نصیب فرما۔

بقول شاعر

وہ سیرت و صورت میں نمونہ مصطفی کا تھا

وہ ہر پہلو چمکتا تھا کہ آئینہ حیا کا تھا

وہ ٹھنڈک بانٹتا تھا لمحہ لمحہ اپنی صبح کی

وہ خوشبوؤں میں لپٹا ہوا جھونکا صبا کا تھا

کھلا رہتا تھا ہر ایک آدمی کے واسطے ہر دم

وہ قلعہ تھا محبت کا وہ دروازہ وفا کا تھا

ابوبکرؓ و عمرؓ کی جانشینی اس کو سجتی تھی

وہ حاصل ہر تمنا کا وہ حاصل ہر دعا کا تھا

وہ کیسے موڑ لیتا اپنا منہ شہادت سے

وہ پروانہ رسالت کا وہ دیوانہ خدا کا تھا

زمانہ کرسکا نہ پیدا کوئی ایسا غنی پھر انجم

وہ اک دریا اخوت کا وہ عطیہ ایک خدا کا تھا

رَّضِیَ اللہْ عَنہْم وَرَضْوا عَنہْ

The post مظلومِ مدینہ سیدنا عثمان بن عفان ؓ (دوسرا اور آخری حصہ) appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Wpw4Ej

مسلم لیگ (ن) …شکست کی وجہ

ضمنی انتخاب میں کامیابی کے بعد مسلم لیگ (ن) نے جیت کا ایک ماحول بنا لیا تھا۔ ساتھ ساتھ یہ ماحول بھی بن گیا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور اسٹبلشمنٹ کے درمیان برف پگھل رہی ہے۔ شاہد خاقان عباسی، رانا ثناء اللہ سمیت سب نے مفاہمت کے بیانات دینے شروع کر دیے تھے بلکہ شاہد خاقان عباسی نے تو یہاں تک کہ دیا تھا کہ ان کی اسٹبلشمنٹ سے کبھی لڑائی تھی ہی نہیں۔ تا ہم کچھ تو ایسا ہوا ہے کہ جیت کا ٹریک یک دم ہار میں بدل گیا ہے۔

آزاد کشمیر میں ہار کے بعد ن لیگ اب اپنی سیالکوٹ کی پنجاب اسمبلی کی جیتی ہوئی سیٹ بھی ہار گئی ہے۔ جیسے آزاد کشمیر کی بری ہار نے ن لیگ کو سیاسی طور پر ناقابل تلافی نقصان پہنچایا تھا، ایسے ہی سیالکوٹ کی ہار نے بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

میں نے پہلے بھی لکھا ہے کہ آزاد کشمیر اور سیالکوٹ میں مریم نواز نے انتخابی مہم کے دوران سولو فلائٹ کی ہے، جس کی وجہ سے ہار ہوئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے بطور جماعت ان انتخابات میں حصہ نہیں لیا ہے۔ مریم نواز ساری جماعت اور بالخصوص سنیئر لیڈر شپ کو ساتھ لے کر چلنے میں ناکام ہوئی ہیں۔ جب انتخابی مہم انھوں نے اکیلے چلائی ہے تو ہار کی بھی وہ اکیلی ذمے دار ہیں۔ اس لیے انھیں اس ہار کی ذمے داری قبول کرنی چاہیے۔ مسلم لیگ (ن) کو اپنے اندر احتساب کا ایک عمل شروع کرنا چاہیے۔

آپ دیکھیں گلگت میں  مسلم لیگ (ن) کی پانچ سال ایک مضبوط حکومت تھی۔لیکن گلگت کے وزیر اعلیٰ حالیہ انتخابات میں اپنی سیٹ بھی نہیںبچا سکے۔ پانچ سال وزیر اعلیٰ رہنے کے بعد وہ نہ تو اپنی جماعت کو متحد رکھ سکے اور نہ ہی اپنی سیٹ بچا سکے۔ اب دیکھا جائے تو انھیں مسلم لیگ (ن) نے پانچ سال بلا شرکت غیر اقتدار دیا لیکن نہ تو وہ کوئی خاص کام کر سکے جسے انتخابی مہم میں دکھا یا جا  سکتا اور نہ ہی سیاسی طور پر کوئی کام کر سکے جس سے جماعت کو کوئی فائدہ ہوتا۔

اسی طرح آزاد کشمیر میں راجہ فاروق حیدر ایک مضبوط وزیر اعظم تھے۔ ان کے پاس دو تہائی اکثریت تھی۔ کام کرنے کی مکمل آزادی تھی۔ لیکن وہ دو حلقوں سے انتخاب لڑ رہے تھے اورایک سے ہار گئے اور دوسرے سے بمشکل جیتے ہیں۔ ان کی کابینہ کے ارکان ان کا ساتھ چھوڑ گئے۔حقیقت یہی ہے کہ ان کی ناقص سیاسی کارکردگی کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کو انتخابات سے قبل ہی کافی نقصان ہو چکا تھا۔ پھر کام بھی کوئی نہیں کیا ہوا تھا۔کوئی ایسا منصوبہ نہیں تھا جس کو دکھایا جا سکتا۔ جس کے گرد انتخابی مہم چلائی جا سکتی۔

ان کے سب سے فعال وزیر مشتاق منہاس چوتھے نمبر پر آئے ہیں۔ جب آپ چوتھے نمبر پر آئیں تو سمجھیں حلقہ کے ووٹر آپ سے شدید ناراض ہیں، ورنہ دوسرے نمبر پر آکر آپ دھاندلی اور دیگر شکایات کر سکتے ہیں۔ لیکن چوتھے نمبر پر آکر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

اسی طرح بلوچستان میں ثناء اللہ زہری کو مسلم لیگ (ن) نے وزارت اعلیٰ دی۔ وہ نہ حکومت بچا سکے اور نہ ہی پارٹی بچا سکے بلکہ بحران کے دور میں پاکستان سے ہی چلے گئے۔ سونے پر سہاگا پی ڈی ایم کی محبت میں مریم نواز نے انھیں پارٹی چھوڑنے کا موقع دے دیا۔ آج بلوچستان مسلم لیگ (ن) ختم ہو گئی ہے وہ ساتھیوں اور دہگر رہنماؤں کے ساتھ پیپلزپارٹی میں چلے گئے ہیں۔

یہ مثالیں دینے کا مطلب یہ ہے کہ صرف ووٹ کو عزت دو کا نعرہ کافی نہیں۔ ساتھ کارکردگی بھی ضروری ہے۔ اگر آپ کی ٹیم کے کپتان نے کارکردگی نہیں دکھائی تو کتنا بھی مقبول نعرہ ہو کامیابی دوبارہ نہیں ملتی۔ پنجاب کی صورتحال ان سب مثالوں سے مختلف ہے۔ یہاں شہباز شریف کی کارکردگی آج بھی سیاسی مخالفین کے لیے ایک مسئلہ بنی ہوئی ہے۔

آج بھی موجودہ حکومت کے کاموں کا موازنہ شہباز شریف کے کاموں سے ہی ہوتا۔ کارکرگی کا جو معیار شہباز شریف نے بنایا ہے اس نے مخالفین کی راتوں کی نیندیں آج بھی حر ام کی ہوئی ہیں۔ اسی لیے جب 2018میں ساری اسٹبلشمنٹ مسلم لیگ (ن) کو ہرانے کے لیے زور لگا رہی تھی۔ وہ تمام ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے تھے جو گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر، بلوچستان اور دیگر جگہ استعمال کیے گئے۔ تا ہم ن لیگ کی پنجاب کی کارکردگی انتہائی نا مناسب حالات کے باوجود باقی سب جگہ سے بہتر رہی ہے۔

میں 2018کے انتخابات کی بات کر رہا ہوں۔ اس لیے اس میں ووٹ کو عزت دو کے نعرے کے ساتھ ساتھ شہباز شریف کی کارکردگی کا بھی بڑا حصہ تھا۔ ورنہ اگر صرف ووٹ کو عزت دو کا نعرہ ہی کافی ہوتا تو باقی جگہ بھی پنجاب جیسے نتائج سامنے آجاتے۔ اسی لیے یہ سوال اپنی جگہ اہم ہے کہ پنجاب کی حدود سے باہر ووٹ کو عزت دو کی وہ افادیت نہیں جو پنجاب میں ہے۔ شائد اس کی وجہ یہ ہے کہ باقی جگہ کارکردگی وہ نہیں جو پنجاب میں ہے۔ اس لیے کارکردگی کے بغیر مقبول نعرہ بھی نتائج نہیں دے سکتا۔ آج عمران خان کو بھی یہی مسئلہ ہے کہ ان کی کارکردگی اچھی نہیں۔ اس لیے ان کے مقبول نعرے بھی نتائج نہیں دے رہے۔

مسلم لیگ (ن) کے لیے خطرے کی گھنٹیاں بج گئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے اگر اپنی پالیسی نہ بدلی تو شاید پنجاب بھی ہاتھ سے چلا جائے گا۔ شہباز شریف کی کارکردگی کے سر پر اسے مزید روکنا ممکن نہیں۔ اگر پنجاب کے لوگوں کے اندر یہ احساس مضبوط ہو گیا کہ اگلی دفعہ بھی پنجاب میں ن لیگ کو حکومت نہیں ملے گی تو پنجاب کی صورتحال بھی بدل جائے گی۔ خالی شہباز کی کارکردگی اس کو روکنے کے لیے کافی نہیں ہوگی۔ اس کے ساتھ شہباز شریف کے فلسفہ مفاہمت کو بھی اپنانا ہوگا۔ اس لیے آزاد کشمیر اور سیالکوٹ کے نتائج ن لیگ کے لیے مستقبل کا منظر نامہ پیش کر رہے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے لیے جیت ناگزیر ہے اقتدار کا راستہ ناگزیر ہے۔ مسلم لیگ (ن) مزید محاذ آرائی کی سیاست کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ شہباز شریف کی مفاہمت کا راستہ ہی واحد آپشن ہے۔ مریم نواز کو شہباز شریف کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اسی سے بہتری کے نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

یہ بہت کہا جاتا ہے کہ مفاہمت نے آج تک مسلم لیگ (ن) کو کچھ نہیں دیا، میں یہ نہیں مانتا۔ اگر مریم نواز کے کیس کو ہی دیکھ لیں۔ ان کو سیاست کرنے کی یہ آزادی مفاہمت کی وجہ سے ہی ملی ہے۔ آج ن لیگ کی ساری قیادت باہر ہے۔ عدالتوں سے ریلیف مل رہا ہے۔ نواز شریف لندن پہنچ گئے ہیں۔ رانا ثناء اللہ باہر ہیں۔ یہ سب مفاہمت کے ثمرات ہیں۔ مفاہمت کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا۔ پتہ نہیں یک دم مفاہمت کیوں ختم کی گئی۔ پی ڈی ایم کے چکر میں مریم نواز کہاں پہنچ گئیں۔ نہ پی ڈی ایم رہی اور سارا کھیل بھی خراب ہو گیا۔ تب بھی شہباز شریف سمجھا رہے تھے کہ یہ ٹھیک نہیں ہے۔

نواز شریف سے وفاداری ثابت کرنے کے شہباز شریف نے ایک دفعہ نہیں دو دفعہ جیل کاٹ لی ہے۔ جن باتوں کو ٹھیک نہیں سمجھتے ان کی بھی اطاعت کی ہے۔ کبھی سولو فلائٹ نہیں کی ہے۔ اپنا نقصان کیا ہے لیکن پارٹی کا نقصان نہیں کیا ہے۔ اس لیے اگر اب بھی ان پر اعتبار نہیں تو پھر کبھی نہیں ہوگا۔ اس وقت اب نہیں تو کبھی نہیں والی صورتحال ہے۔ اس لیے مسلم لیگ (ن) کو اکٹھے بیٹھ کر اگلا لائحہ عمل بنانا چاہیے۔ اگر مریم نواز نے سولو فلا ئٹ کرنی ہے تو شہباز شریف کو صدارت چھوڑ دینی چاہیے اور اگر شہباز شریف نے صدر رہنا ہے تو مریم نواز سمیت سب کو ان کی اطاعت کرنا ہوگی۔ یہی کامیابی کا واحد راستہ ہے۔ اس کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔

The post مسلم لیگ (ن) …شکست کی وجہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3lcZ1O3

جبری طلاق (1)

حجاج بن یوسف نے جب صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے نواسے سیدنا عبداللہ ابن زبیر رضی اللہ تعالی عنہما کے جسدِ اطہر کے ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالے اور دھڑ خانہ کعبہ پر لٹکادیا تو تاریخ کے اوراق تیزی سے پلٹے اور پھر خون میں لت پت حجاج اپنوں ہی کے گھاؤ کھاتا، تڑپتا نظر آیا۔

ورق پھر پلٹا اور عمر بن عبدالعزیز کا چہرہ بنو امیہ کے داغ دھوتا دکھائی دیا……..عجب مردِ دل آور تھا جس نے ماضی کا حال سے ڈھائی برس تک رشتہ جوڑے رکھااور اپنے طرز حکومت کو ’’خلافت راشدہ‘‘ سے تعبیر کرایا مگر ایک بار پھر بھلائی نے دنیا کو پشت دکھلائی اور عمر ثانی کو زہر دے کر شہید کردیا گیا۔

بعدازاں غباربادہ گرد سے سفاح کا چہرہ نمودار ہوا، جس نے انسانی نعشوں پر خلافت عباسیہ کی بنیاد رکھی۔ یہ قصہ مگر اُس کے ظالم بھائی منصور کا ہے، جس نے نفس ذکیہ کو شہید کرنے کے بعدامام اعظم ابوحنیفہ کو پہلے بازاریوں اور درباریوں سے  ذلیل کرایا(العیاذ باللہ) انھیں فحش ترین گالیاں دیں تاکہ وہ خلافت عباسیہ کے سامنے سرنگوں ہوجائیں اور جب کچھ نہ بن پڑا تو زندان کی تاریکیوں میں دھکیل دیا مگر ابھی ایک خلوت نشین باقی تھا، مدینے سے گونجنے والی ایک آواز ابھی آزاد تھی اور منصو ر اُسی آواز کے درپے تھا۔

منصور نے اپنے چچا زاد بھائی جعفر کو اس صدائے بازگشت کی بیخ کنی کے لیے عامل بنا کر مدینہ منورہ روانہ کیا……..وہ مدینہ جہاں کثافت نہیں ہوتی، جہاں کی فضائیں معطر و منورکہلاتی ہیں،بس انسان، انسان میں فرق ہوتا ہے……..اگر دماغ پر نفرت و حسد کی تہہ چڑھ جائے تو کمینے بھی مدینے میں سازش کے لیے وارد ہو ہی جاتے ہیں……..جعفر نے دیکھا کہ ایک مرد آزاد ہزاروں انسانوں کی موجودگی میں کہ جو سرجھکائے آداب سے بیٹھے تھے، درس حدیث دے رہا تھا، چہرہ اقتدار پر رنگ و ملال اُبھرا کہ ’’کمال ہے، میرے آنے سے بھی مجمع پر کوئی اثر پڑا، نہ امام مدینہ کی آواز میں تکریمی سلام سنائی دیا۔

وہ اپنے آپ کو ایک حقیر انسان سمجھنے لگاجیسے کہ تنہا اپنی ذات کاتماشائی ہولہٰذا فاسد خیالات نے سر ابھارا اور بلند آواز میں ایک سوال پوچھ ڈالا……..امام مدینہ کے چہرے پر ناگواری کے اثرات مرتب ہوئے اور انتہائی دھیمے لہجے میں گویا ہوئے ’’اے شخص! یہ محفل حدیث ہے، کیا تم نے قرآن کا یہ حکم نہیں سناکہ لوگوں اپنی آوازیں نبیﷺ کی آواز سے بلند مت کرو، معاذ اللہ میری آواز نبی کی آواز نہیں ٹگر جب بھی کوئی حدیث بیان کی جائے تو یہی سمجھو کہ درپردہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی تم سے مخاطب ہیں!‘‘

بالآخر درسِ حدیث ختم ہوا، لوگ اپنے اپنے مسائل قدرے بے تکلفانہ لیکن حد ادب میں رہتے ہوئے بیان کرنے لگے……..جعفر بھی اپنا ایک ’’سازشی مسئلہ‘‘لے کرآیا تھا لیکن اُسے اُس وقت ہزیمت کا سامنا اٹھانا پڑا کہ جب تمام سائلین کے جوابات دے دیے گئے تو مرد حق نے اُسے سوال کرنے کی اجازت دی، امام مدینہ بلندی پر تھے اور عامل مدینہ ایک سائل کی مانند نیچے بیٹھا تھا…….ہاں سوال کرو اب تمہیں موقع دیا جاتا ہے، امام مدینہ نے محبت سے فرمایا……..جعفر بن سلیما ن نے لب کشائی کی کہ ’’پوچھنا چاہتا ہوں کہ جبری طلاق کی آپ کے نزدیک کیا حقیقت ہے؟‘‘ لہجے میں تمکنت اور غرور نمایاں تھا تاہم مرد فقیہ گستاخی پر خفا نہیں ہوا کیونکہ سوال ذاتی نوعیت کا تھا اس لیے چہرہ بزرگ پر غیر معمولی ٹہراؤ تھا……..آپ نے فرمایا ’’میرے نزدیک جبری طلاق،طلاق نہیں ہے‘‘ لیکن امام ابو حنیفہ توجبری طلاق تسلیم کرتے ہیں۔

جعفر بن سلیمان نے ’’فسادی دلیل‘‘ دی تا کہ فقہ کے سب سے بڑے امام کو امام مدینہ کے مد مقابل لاکھڑا کیا جائے……. امام مدینہ سازشیوں اور ان کے لہجوں سے واقف نہ تھے اِس لیے فرما اُٹھے کہ ’’ابو حنیفہ کا اپنا اجتہاد تھا، اپنی رائے تھی، میں اُن کے فیصلے کو غلط نہیں کہتا بلکہ اختلاف کرتا ہوںِ،اللہ رحم فرمائے ابو حنیفہ پر کہ وہ جو کچھ محسوس کرتے تھے پوری صداقت کے ساتھ بیان کر گئے میں ابو حنیفہ سے حسن ظن رکھتا ہوںاور واشگاف الفاظ میں کہتا ہوں جبری طلاق، طلاق نہیں ہے‘‘ جعفر بن سلیمان ِ خاموشی سے اٹھا اور جس مقصد کے لیے آیا تھا اُسے پورا کر کے روانہ ہوگیا…….. مقصد کیا تھا؟ ایک جبری طلاق کے سوال پر سازش کیا رچی گئی تھی؟ امام مدینہ کون تھے؟ پڑھ سکیں گے ،ان شا اللہ پیر کو ان ہی صفحات پر۔

The post جبری طلاق (1) appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3BVl6ql

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...