Urdu news

Wednesday, 28 July 2021

غیر معیاری دوائیں بنانے پر 5 فارما کمپنیوں کے لائسنز منسوخ اور 12 معطل

 اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے غیر معیاری ادویات بنانے پر پانچ مقامی ادویہ ساز کمپنیوں کے لائسنز منسوخ اور بارہ کے لائسنز معطل کردیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈریپ میں جن پانچ مقامی ادویہ ساز کمپنیوں کے لائسنز منسوخ کیے گئے ہیں ان میں اسلام آباد، پشاور، لاہور، کراچی و حیدر آباد کی مقامی ادویہ ساز کمپنیاں شامل ہیں۔

اسی طرح جن 12 کمپنیوں کے لائسنس معطل کیے گئے ہیں ان میں سندھ کی پانچ، بلوچستان کی ایک، خیبر پختونخوا کی پانچ اور اسلام آباد کی ایک دواساز کمپنی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق ادویہ ساز کمپنیز کے خلاف ایکشن ڈریپ ایکٹ 2012ء کے تحت لیا گیا۔

دوسری جانب سی ای او ڈریپ عاصم رؤف نے فارما کمپنیز کے خلاف کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دوا ساز کمپنوں نے گڈز مینو فیکچرنگ پریکٹس کی خلاف ورزی کی۔

عاصم رؤف کے مطابق دواساز کمپنیز کے خلاف کارروائی فیلڈ ٹیمز کی سفارش پر کی گئی۔ انسپکشن میں کمپنیز غیر معیاری ادویہ سازی کی مرتکب پائی گئیں۔

سی ای او ڈریپ کا کہنا ہے کہ ملک میں عالمی معیار کی ادویات کی دستیابی اولین ترجیح ہے، ڈریپ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، غیر معیاری ادویات کے خلاف ملک گیر آپریشن جاری رہے گا۔

The post غیر معیاری دوائیں بنانے پر 5 فارما کمپنیوں کے لائسنز منسوخ اور 12 معطل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3zCKIqe

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...