Urdu news

Wednesday, 28 July 2021

ٹوکیو اولمپکس؛ جوڈو کاز شاہ حسین شاہ بھی ناک آوٹ

ٹوکیو: اولمپکس کے جوڈو ایونٹ میں پاکستان کے شاہ حسین شاہ بھی ہار گئے۔

ٹوکیو اولمپکس کے جوڈو ایونٹ میں مصری کھلاڑی رامادان درویش نے پاکستان کے شاہ حسین شاہ کو ناک آوٹ کر کے کامیابی حاصل کی، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ 3 منٹ 9 سیکنڈ تک جاری رہا۔

خاتون سوئمر بسمہ خان کل پچاس میٹر فری اسٹائل میں ایکشن میں ہوں گی۔ اب تک پاکستان کے پانچ اتھلیٹس کھیلوں کے اس عالمی میلے سے باہر ہوچکے ہیں، جن میں ویٹ لفٹر طلحہ طالب، شوٹر گلفام، سوئمر حسیب طارق، بیڈمنٹن کھلاڑی ماہ حور شہزاد اور اب جوڈو کاز فارغ ہوچکے ہیں۔ اب 5 اتھلیٹ ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے باقی ہیں، جن میں شوٹر غلام مصطفی بشیر، خلیل اختر، اتھلیٹ ارشد ندیم، نجمہ پروین اور سوئمر بسمہ خان شامل ہیں۔

The post ٹوکیو اولمپکس؛ جوڈو کاز شاہ حسین شاہ بھی ناک آوٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3l63vWK

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...