Urdu news

Thursday, 29 July 2021

خیبر پختون خوا میں تیل و گیس کے بھاری ذخائر دریافت

لکی مروت: عوام کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آگئی، خیبر پختون خوا میں تیل اور گیس کے بھاری ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تیل و گیس کے شعبے سے ملک کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آگئی۔ خیبر پختونخوا میں ایف آر لکی مروت سے تیل و گیس کے بھاری ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ اس نئی دریافت سے 11.8 ایم ایم سی ایف ڈٰی گیس 945 بیریل یومیہ تیل حاصل ہوگا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کہا ہے کہ او جی ڈی سی ایل کے کاوا گڑھ فارمیشن میں یہ پہلی دریافت ہے، حالیہ ڈویلپمنٹ ایکسپلوریشن کے نئے باب کھولنے میں اہم کردار ادا کرے گی، اس دریافت سے ملک میں توانائی کی بڑھتی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

The post خیبر پختون خوا میں تیل و گیس کے بھاری ذخائر دریافت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3f4RGfR

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...