Urdu news

Tuesday, 31 August 2021

2 ماہ میں ہدف سے 160ارب زائد ٹیکس اکٹھا کیا، چیئرمین ایف بی آر

 اسلام آباد: چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق احمد نے کہا ہے کہ جولائی اور اگست کے دو ماہ میں ہدف سے160ارب روپے زیادہ ٹیکس وصول کیا گیا۔

چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق احمد کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کا کام بیرون ملک سے پیسہ واپس لانا نہیں، بیرون ملک موجود غیر ٹیکس شدہ جائیداد اور اکاؤنٹس پر ٹیکس لگایا جائیگا، ان جائیدادوں کی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں، بہت سارا ڈیٹا مل چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں اضافہ درآمدات کی وجہ سے ہے معیشت جب بہتر ہوتی ہے تو اس کا اثر اشیاء کے نرخوں پر ہوتا ہے۔

عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی پریس کانفرنس میں ڈاکٹر اشفاق احمد نے کہا آئی ایم ایف اور ہماری منزل ایک ہے، ٹیکس ہدف حاصل کریں گے۔ اگست میں434 ارب روپے ٹیکس جمع کیا، ہدف349 ارب تھا۔ جولائی اور اگست کے دو ماہ میں ہدف سے160ارب روپے زیادہ ٹیکس وصول کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں850ارب روپے اکٹھے کئے، ہدف690 ارب روپے تھا۔ اسمگلنگ کیخلاف بھر پور کارروائی سے محصولات بڑھے،1600غیر قانونی پٹرول پمپس کو بند کیا گیا انڈر انوائسنگ کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ٹیکس قوانین آسان بنائیں گے۔

The post 2 ماہ میں ہدف سے 160ارب زائد ٹیکس اکٹھا کیا، چیئرمین ایف بی آر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3zzG78C

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...