Urdu news

Thursday, 26 August 2021

کورنگی میں مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

کورنگی میں مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا،مقتول آئی جی آفس اسٹیٹ مینجمنٹ ڈ یپارٹمنٹ میں تعینات تھا۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے 4 نمبر مصطفیٰ تاج کالونی میں موٹر سائیکل پر سوار ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ مقتول کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی جہاں اس کی شناخت 30 سالہ یاسر ولد یاسین کے نام سے ہوئی۔

اس حوالے سے ایس ایس پی کورنگی شاہجہاں خان نے ایکسپریس کو بتایا کہ مقتول پولیس اہلکار سادہ لباس میں ملبوس اور آئی جی آفس اسٹیٹ مینجمنٹ ڈ یپارٹمنٹ میں تعینات تھا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکار دودھ کی سپلائی کا بھی کام کرتا تھا اور سوزوکی میں بیٹھا تھا کہ ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔ واقعے سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

The post کورنگی میں مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3kwBTbB

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...