Urdu news

Thursday, 26 August 2021

آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

اگر کاروبار مشترکہ ہے تو شریک کار پر زیادہ دبائو نہ ڈالیں ہمہ وقت کی نکتہ چینی اور حد سے بڑھتی ہوئی اس کی نگرانی اسے آپ سے بدظن ہونے پر مجبور کر سکتی ہے۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

 تعمیرات اور جائیداد سے متعلق بزنس انتہائی اہمیت کا حامل ثابت ہو سکتا ہے روحانی بزرگوں سے وابستہ توقعات بھی کافی حد تک پوری ہوسکتی ہیں۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

مکان کی تبدیلی خوشگوار نتائج کی حامل ہوسکتی ہے آپ کا ذہن بھی خاصا الجھ سکتا ہے اپنی کسی ایسی سکیم کو عملی شکل نہ دیں جس کا تعلق سیاست سے ہو فائدہ نہ ہوگا۔

 

سرطان:
22جون تا23جولائی

آج کادن معمول سے زیاد ہ مصروفیت میں گزرے گا آپ کے چند دوست اپنے مفاد کیلئے آپ کا استعمال کرسکتے ہیں ان سے ذرا محتاط رہیں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

آپ کے پرانے اور نئے مخالف نت نئی سازشیں لازمی کرتے رہیں گے بعض نام نہاد دوست بھی اندر ہی اندر آپ کی جڑیں کاٹنے میں مصروف رہیں گے۔

 

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

مایوسی کے خود ساختہ خول سے باہر آکر دیکھیں ایک نئی دنیا آپ کی منتظر ہے آج کے دن کاروباری سلسلے میں کیا جانے والا سفر فائدہ مند ثابت ہوگا۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

رشتہ داروں کے ساتھ تعلقات محدود ہی رکھیں یہ کسی بھی وقت آپ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں گارمنٹس کا بزنس کرنیوالے حضرات کی آمدنی میں اضافہ کی توقع ہے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

بزرگان روحانی سے خصوصی فیض حاصل ہوگا بسلسلہ تعلیم کامیابی تو ہوگی مگر اس کے ساتھ ساتھ آپ پر تعلیمی بوجھ ضرورت سے کچھ زیادہ ہی رہے گا۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

جنس مخالف میں دلچسپی بدنامی کاباعث بن سکتی ہے پرانی کاروباری سکیمیں کامیاب ہوگیں اور آپ کافی حدتک اپنی آمدنی میں اضافہ کرسکیں گے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

اپنے فرائض سے غفلت ہرگز نہ برتیں خاص طور پر ملازمت پیشہ افراد پوری یکسوئی سے فرائض انجام دیں دوستوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

آج کا دن آپ سے سخت محنت کا طلب گار ہے کوئی بھی چیز آپ کو بیٹھے بٹھائے نہیں ملے گی بلکہ اس کیلئے آپ کو غیر معمولی کوشش کرنا ہوگی۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

کھانسی ، نزلہ وزکام کی بدولت آج آپ کی طبیعت ناساز ہوسکتی ہے مزاج کی تلخی کم کردیں تاکہ خوشیوں میں اضافہ ہوسکے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3iwZBVb

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...