ٹوکیو: ٹوکیو پیرالمپکس میں شریک مصر کے دونوں بازؤں سے محروم ایتھلیٹ ابراہیم حمادتو عزم و حوصلے کی مثال بن گئے۔
10 برس کی عمر میں ایک ٹرین حادثے ابراہیم حمادتو کے دونوں بازو کٹ گئے تھے، پیرالمپکس میں شریک دوسرے ایتھلیٹ ایک ہاتھ سے پیڈل تھامتے مگر ابراہیم منہ سے ہینڈل تھامتے اور پاؤں سے سروس کرتے ہیں۔ اگرچہ وہ پہلا مقابلہ ہار گئے مگر اپنے اگلے میچ میں فتح کیلیے پْراعتماد ہیں۔
واضح رہے کہ ابراہیم اس سے قبل ریو پیرالمپکس 2016 میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔
The post ’’منہ سے ہینڈل تھام کر پاؤں سے سروس‘‘ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2WsRot3
No comments:
Post a Comment