Urdu news

Thursday, 26 August 2021

افغان سرحد پار سے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر فائرنگ، حوالدار شہید

لوئر دیر: افغان سرحد پار سے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں حوالدارگل امیر شہید ہوگئے، جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 1 دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی ار کے مطابق افغانستان کے اندر سے بین الاقوامی سرحد پار لوئر دیر میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی گئی، فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 1 دہشت گرد ہلاک اور 3 دہشت گرد زخمی ہوگئے۔

دہشت گردوں کی فائرنگ سے 36 سالہ حوالدار گل امیر شدید زخمی ہوگئےجو بعد ازاں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے۔ شہید کا آبائی تعلق لکی مروت سے تھا۔

The post افغان سرحد پار سے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر فائرنگ، حوالدار شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Wx3SzL

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...