Urdu news

Friday, 1 March 2019

پارلیمنٹ لاجز میں ارکان اسمبلی کے بچے نشہ کرتے ہیں، قائمہ کمیٹی میں انکشاف

 اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسداد منشیات میں انکشاف ہوا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں ارکان اسمبلی کے بچے نشہ کرتے ہیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسداد منشیات کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین کمیٹی صلاح الدین ایوبی نے انکشاف کیا کہ پارلیمنٹ لاجز میں قومی اسمبلی کے ممبران کے بچے نشہ کرتے ہیں، اسلام آباد کے اسکولوں، کالجز اور یونیورسٹیوں میں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں خاموش دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔

ڈی جی اے این ایف نے چیئرمین کمیٹی کو بتایا کہ وزیر داخلہ شہریار آفریدی نے جو نشے کے عادی طلبا و طلبات کی تعداد بتائی، اس سے متفق نہیں، نشے کے عادی طلبا و طلبات کی تعداد 1.86 فیصد ہے تاہم منشیات کے عادی اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ ہمیں منشیات کے اڈے ختم کرنا ہوں گے اور جو منشیات فروخت کر رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

 

The post پارلیمنٹ لاجز میں ارکان اسمبلی کے بچے نشہ کرتے ہیں، قائمہ کمیٹی میں انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2EDx7oL

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...