Urdu news

Friday, 1 March 2019

وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو زرعی اراضی پر ہاؤسنگ اسکیمیں بنا نے سے روک دیا

 وزیراعظم نے لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں زرعی اراضی پر ہاؤسنگ اسکیمیں بنانے سے روک دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کے دورہ لاہور کے دوران  بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔ عمران خان نے صوبائی حکومت کو پنجاب بھر کے بڑے شہروں میں زرعی اراضی پر ہاوسنگ اسکیمیں نہ بنا نے کی ہدایت کردی جب کہ رقبے کے زیادہ استعمال کو روکنے کے لئے بھی نئی حکمت عملی کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ  فیصلے کا مقصد رقبے کا کم استعمال عمل میں لانا ہے اور زمین پر پھیلاؤ کی بجائے بلند و بالا عمارتیں تعمیر کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت امن و امان اور سیکورٹی صورتحال پرایک اہم اجلاس بھی ہوگا جس میں امن و امان کے بارے میں بریف کیا جائے گا۔ وزیراعظم کو آج سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی رپورٹ اور تحقیقات میں پیش رفت پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

The post وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو زرعی اراضی پر ہاؤسنگ اسکیمیں بنا نے سے روک دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ElxQd8

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...